Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر کے ایک اورکارکن محمدیوسف کوماورائے عدالت قتل کردیاگیا


ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر کے ایک اورکارکن محمدیوسف کوماورائے عدالت قتل کردیاگیا
 Posted on: 8/7/2017 1
ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر کے ایک اورکارکن محمدیوسف کوماورائے عدالت قتل کردیاگیا
محمدیوسف کو17جولائی 2017ء کو اورنگی ٹاؤن کے علاقے الطاف نگر سے رینجرزاورسادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے
گرفتارکیاتھا

  جولائی کو محمدیوسف کی تشددزدہ اورمسخ شدہ لاش اورنگی ٹاؤن کے علاقے حواگوٹھ سے پائی گئ      

محمدیوسف شہیدکو ایدھی سینٹر والوں نے 30جولائی کو سپردخاک کردیا ،محمدیوسف شہید کے اہل خانہ کوبعدمیں اطلاع ملی


کراچی ۔۔۔ 7 اگست 2017ء
ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر کے ایک اورکارکن محمدیوسف کوماورائے عدالت قتل کردیاگیا۔ محمدیوسف قصبہ علی گڑھ سیکٹریونٹ 125کے سینئرکارکن تھے انہیں 17جولائی 2017ء کو اورنگی ٹاؤن کے علاقے الطاف نگر سے ان کے ایک رشتہ دارکے گھرسے رینجرزاورسادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے گرفتارکیاتھا۔ گرفتاری کے بعد محمدیوسف کے اہل خانہ نے ان کی غیرقانونی حراست اورجبری گمشدگی کے خلاف ہائیکورٹ میں پٹیشن بھی دائر کی تھی لیکن ان کی کوئی سنوائی نہیں ہوئی ۔ ان کے اہل خانہ نے رینجرزاورپولیس کے پاس بھی کئی چکر لگائے لیکن محمدیوسف کے بارے میں کچھ نہیں بتایاگیا۔27جولائی کو محمدیوسف کی تشددزدہ اورمسخ شدہ لاش اورنگی ٹاؤن کے علاقے حواگوٹھ سے پائی گئی ۔ محمدیوسف کے پورے جسم پر بے انتہاتشددکے نشانات تھے ، ان کاچہرہ بھی مکمل طورپر کالاہوچکاتھا۔ ایدھی سینٹر والوں نے 30جولائی کو محمدیوسف کوسپردخاک کردیاجب بعدازاں محمدیوسف کے اہل خانہ کواطلاع پہنچی توانہوں نے تصویرکی مدد سے ان کی شناخت کی تاہم وہ محمدیوسف شہیدکادیدارنہ کرسکے کیونکہ ان کی تدفین پہلے ہی کی جاچکی تھی ۔ محمدیوسف شہید کی عمرپچاس سال سے زائد تھی۔وہ شادی شدہ تھے ، ان کے چاربچے تھے اوران کاشمار ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹرکے پرانے کارکنوں میں ہوتاتھا۔

4/18/2024 6:01:37 AM