Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک الطاف حسین کے کزن خالد حسین، بھانجے عبدالعزیزانصاری ، مصطفےٰ عزیزآبادی کے بڑے بھائی منیرعلی اوردیگرلاپتہ کارکنوں کی بازیابی کیلئے سوموٹو لیاجائے


قائدتحریک الطاف حسین کے کزن خالد حسین، بھانجے عبدالعزیزانصاری ، مصطفےٰ عزیزآبادی کے بڑے بھائی منیرعلی اوردیگرلاپتہ کارکنوں کی بازیابی کیلئے سوموٹو لیاجائے
 Posted on: 8/5/2017 1
قائدتحریک الطاف حسین کے کزن خالد حسین، بھانجے عبدالعزیزانصاری ، مصطفےٰ عزیزآبادی کے بڑے بھائی
منیرعلی اوردیگرلاپتہ کارکنوں کی بازیابی کیلئے سوموٹو لیاجائے
ایم کیوایم کے کنوینر ندیم نصرت کی چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثارسے اپیل
کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیاگیاہے جس کی وجہ سے ان کے اہل خانہ شدیدذہنی کرب واذیت سے دوچارہیں ۔ندیم نصرت
ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کے معصوم وبے گناہ رشتہ داروں کو حراست میں لے کرغائب کردینا سراسرظلم اور بربریت ہے 
لاپتہ افرادکی زندگیوں کوشدیدخطرہ لاحق ہے۔ندیم نصرت
چیف جسٹس سپریم کورٹ لاپتہ افرادکی بازیابی کیلئے سوموٹو لیں ، لاپتہ افراد کوبازیاب کرایا جائے ۔ ندیم نصرت

متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرندیم نصرت نے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار سے اپیل کی ہے کہ ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کے کزن خالد حسین، بھانجے عبدالعزیزانصاری عرف چاند ،رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی کے بڑے بھائی منیرعلی اوردیگرلاپتہ کارکنوں کی بازیابی کے لئے سوموٹو لیاجائے اوران لاپتہ افراد کوبازیاب کرایا جائے ۔ اپنے بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ پہلے توایم کیوایم کے عہدیداروں اورکارکنوں کوگرفتار کیا جارہاتھالیکن ایم کیوایم کے خلاف جاری اس آپریشن میں شدت پیداکرتے ہوئے ایم کیوایم کے رہنماؤں اورعہدیداروں کے بھائیوں اورقریبی رشتہ داروں کوگرفتارکیاجارہاہے۔قائدتحریک الطاف حسین خالہ زادبھائی خالدحسین کو19جولائی کوگھرکے قریب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لے لیاجن کاسیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے،گزشتہ دنوں ان کی اوپن ہارٹ سرجری ہوئی تھی اوران کاایک ہاتھ اورپاؤں فالج کاشکارہے اوروہ عارضہ قلب کی ضروری ادویات لیتے ہیں لیکن اس حالت میں انہیں حراست میں لیاگیاہے ،17دن گزرجانے کے باوجود اب تک کچھ پتہ نہیں ہے اورانہیں کسی عدالت میں پیش نہیں کیاگیا، اسی طرح قائدتحریک الطاف حسین کی خالہ زادبہن کے صاحبزادے عبدالعزیزانصاری عرف چاند کو 25جولائی کوگلشن اقبال میں دفترسے گھرواپس جاتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لے لیااورغائب کردیاہے،11روزگزرجانے کے باوجود ان کاکوئی پتہ نہیں ہے کہ انہیں کہاں رکھاگیاہے ، نہ ہی یہ بتایاگیاہے کہ انہیں کس الزام میں حراست میں لیاگیاہے۔ ندیم نصرت نے کہاکہ ر ابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی کے بڑے بھائی منیرعلی کوبھی 21جولائی کوفیڈرل بی ایریاسے اس وقت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لیا تھا، ان کابھی 15 روز گزرجانے کے باوجود کچھ پتہ نہیں ہے ،ا نہیں نہ توکسی عدالت میں پیش کیاگیاہے اورنہ ہی یہ بتایاجارہاہے کہ انہیں کس الزام کے تحت حراست میں لیاگیاہے،خالدحسین اورعبدالعزیزانصاری کی طرح منیرعلی کابھی ایم کیوایم یاکسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے ، وہ کے ایم سی میں ڈائریکٹراسٹیٹ کی حیثیت سے شہر کی خدمت کررہے ہیں۔ندیم نصرت نے کہاکہ اسی طرح ایم کیوایم کے کئی کارکنوں کوبھی حراست میں لے کر غائب کردیا گیاہے اورانہیں کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیاگیاہے جس کی وجہ سے ان کے اہل خانہ شدیدذہنی کرب واذیت سے دوچارہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کے معصوم وبے گناہ بھائیوں اوردیگر رشتہ داروں کوبے جرم وخطاحراست میں لے کرغائب کردینا سراسرظلم اور بربریت ہے ۔ ندیم نصرت نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے اپیل کی ہے کہ قائدتحریک الطاف حسین کے کزن خالد حسین، بھانجے عبدالعزیزانصاری عرف چاند،رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی کے بڑے بھائی منیرعلی اوردیگر لاپتہ کارکنوں کی زندگیوں کوشدیدخطرہ لاحق ہے لہٰذاان کی بازیابی کے لئے فوری سوموٹو لیا جائے اوران لاپتہ افراد کوبازیاب کرایا جائے ۔ 
*****

8/21/2017 10:57:50 AM