Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
میرپورخاص میں ایم کیوایم کی خواتین کارکنوں عذراطارق اورتسلیم بی بی کی گرفتاری اور دیگرخواتین کارکنوں کے گھروں پرچھا پے سراسرظلم ہیں۔ ندیم نصرت
Posted on: 8/2/2017 1
میرپورخاص میں ایم کیوایم کی خواتین کارکنوں عذراطارق اورتسلیم بی بی کی گرفتاری اور دیگرخواتین
کارکنوں کے گھروں پرچھا پے سراسرظلم ہیں۔ ندیم نصرت
خواتین کارکنوں کی گرفتاریوں سے حکومت سندھ اور پیپلزپارٹی کی قیادت کے گھناؤنے چہرے سے نقاب اترگیاہے پیپلزپارٹی کی قیادت خواتین کے حقوق کی بڑی بڑی باتیں کرتی ہے لیکن اسکی حکومت خواتین سیاسی کارکنوں کوگرفتارکررہی ہے
ایم کیوایم کی خواتین کارکنوں کے ساتھ تھانوں میں جو سلوک ہورہاہے اس کی تمام ترذمہ داری وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ اورپیپلزپارٹی
کی قیادت پر عائدہوتی ہے ۔ ندیم نصرت
لیاقت آباد سے رابطہ کمیٹی کی رکن ریحانہ نسرین ایڈوکیٹ کے گھر پر چھا پہ ماراگیااوران کے شوہرندیم خورشیدکو گرفتارکرلیاگیا
پارٹی کی حکومت اپنے سابقہ دورحکومت کی طرح اب پھرریاستی ظلم وبربریت کے تمام ریکارڈتوڑر ہی ہے۔ندیم نصرت
لاپتہ افرادکی بازیابی کیلئے پرامن احتجاج کرنے پر بھی ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کوریاستی طاقت سے کچلا جارہاہے ۔ندیم نصرت
انسانی حقوق کی تنظیمیں خواتین کارکنوں کی گرفتاریوں اورانسانی حقوق کی خلاف ورذیوں پر صدائے احتجاج بلند کریں ۔ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرندیم نصرت نے میرپورخاص میں پولیس کی جانب سے ایم کیوایم کی خواتین کارکنوں عذراطارق اورتسلیم بی بی کی گرفتاریوں اور کئی خواتین کارکنوں کے گھروں پرچھاپوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ آج لاپتہ افرادکی بازیابی کے لئے میرپورخاص میں خواتین کارکنوں نے پریس کلب پر پرامن مظاہرہ کیاتھااورحکومت سے لاپتہ افرادکی بازیابی کامطالبہ کیاتھالیکن ان کے مطالبات پرتوجہ دینے کے بجائے پولیس نے بدھ کورات گئے میرپورخاص میں ایم کیوایم کی خواتین کارکنوں کے گھروں پرچھاپے مارے اور دو خواتین کارکنوں عذرا بلوچ اور تسلیم بی بی کوحراست میں لے لیا۔چھاپوں کے دوران پولیس اہلکاروں نے خواتین کارکنوں کو زدوکوب بھی کیااورانہیں گھسیٹتے ہوئے موبائل میں ڈال کر لے گئے ۔ پولیس نے میرپورخاص میں ایم کیوایم کی دیگرخواتین کارکنوں کے گھروں پربھی چھاپے مارے اوران کے اہل خانہ کے ساتھ بدتمیزی کی ۔ اطلاعات یہ ہیں کہ ان خواتین کارکنوں پر میرپورخاص کے غریب آبادتھانے میں تشددکیاجارہاہے۔ ندیم نصرت نے خواتین کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں اورگرفتاریوں کی پرذورمذمت کرتے ہوئے کہاکہ پرامن احتجاج کرناہرشہری کاآئینی وقانونی حق ہے لیکن پرامن احتجاج کرنے پر ایم کیوایم کی خواتین کارکنوں کوبھی گرفتارکیاجارہاہے اورمیرپورخاص میں پولیس کی جانب سے نہایت بے شرمی کے ساتھ یہ اعلان کیاجارہاہے کہ احتجاجی مظاہرہ کرنے والی دیگر خواتین کوبھی گرفتارکیاجائے گا۔ندیم نصرت نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی رکن محترمہ ریحانہ نسرین ایڈوکیٹ کے گھر پر چھاپے اوران کے شوہرندیم خورشیداورلیاقت آبادیونٹ 157کی کارکن سلمہ باجی کے شوہرکامران کی گرفتاریوں کی بھی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ
پیپلزپارٹی کی حکومت مہاجردشمنی میں بالکل پاگل ہوچکی ہے اوروہ ایم کیوایم کوکچلنے کے لئے اس حدتک گرگئی ہے کہ اس نے ایم کیوایم کے نوجوان کارکنوں کے ساتھ ساتھ اب خواتین کارکنوں کوبھی گرفتارکرکے انہیں ظلم وبربریت کانشانہ بناناشروع کردیاہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت جو دن رات خواتین کے حقوق کی بڑی بڑی باتیں کرتی ہے اس کی حکومت سندھ کی جانب سے ایم کیوایم کی خواتین کارکنوں کے گھروں پرچھاپوں اوران کی گرفتاریوں سے پیپلزپارٹی کی قیادت کے گھناؤنے چہرے سے نقاب اترگیاہے۔ندیم نصرت نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت اپنے سابقہ دورحکومت کی طرح اب پھرریاستی ظلم وبربریت کے تمام ریکارڈتوڑر ہی ہے اورلاپتہ افرادکی بازیابی کیلئے پرامن احتجاج کرنے پر بھی ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کوریاستی طاقت سے کچلا جارہاہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ایم کیوایم کی خواتین کارکنوں کی گرفتاریوں اورتھانوں میں جو سلوک ہورہاہے اس کی تمام ترذمہ داری وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ اورپیپلزپارٹی کی قیادت پر عائدہوتی ہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ کراچی اوردیگرشہروں میں کالعدم تنظیموں کے تربیت یافتہ دہشت گردجب چاہتے ہیں اورجہاں چاہتے ہیں دہشت گردی کی کارروائیاں کررہے ہیں لیکن پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ اوراس کی پولیس ، رینجرزاورتمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کاان کالعدم تنظیموں پر کوئی ذورنہیں چل رہاہے اور وہ صرف اورصرف ایم کیوایم کوکچلنے کے لئے ظالمانہ کارروائیوں میں مصروف ہیں اور ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں اوران کے رشتہ داروں کوپکڑ پکڑ کرغائب کیاجارہاہے ، سرکاری ٹارچرسیلوں میں تشددکانشانہ بنایاجارہاہے اوراب خواتین تک کو گرفتارکیاجارہاہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت چاہے کتنے ہی مظالم ڈھالے لیکن وہ ہمیں پرامن جدوجہدسے بازنہیں رکھ سکتی۔ ندیم نصرت نے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کی خواتین کارکنوں عذراطارق ، تسلیم بی بی اوررابطہ کمیٹی کی رکن ریحانہ نسرین کے شوہر ندیم خورشیدسمیت
تمام گرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے اورظلم وبربریت کایہ سلسلہ بند کیاجائے ۔ ندیم نصرت نے انسانی حقوق کی تمام ملکی وبین الاقوامی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ خواتین کارکنوں کی گرفتاریوں اورانسانی حقوق کی خلاف ورذیوں پر صدائے احتجاج بلند کریں۔
*****
12/7/2025 8:49:52 PM
MQM’s founding leader and Supremo Mr Altaf Hussain has convened an exi
...
03 Dec 2025
The assault on the FC Headquarters in Peshawar is profoundly sorrowful
...
26 Nov 2025
سندھ کے بارے میں انڈیا کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان پر ایم کیو ا
...
25 Nov 2025
Vloggers in exile have dropped their national identity.
...
24 Nov 2025
I challenge all anchors, YouTubers, and vloggers who level allegations
...
23 Nov 2025
Altaf Hussain’s Vision and political manifesto:
...
23 Nov 2025
MQM leader Altaf slams coalition government of Pakistan over the passa
...
16 Nov 2025
اگر میری برسوں پہلے بیان کردہ باتوں پر توجہ دی جاتی تو نہ آئین میں 26
...
11 Nov 2025
If we examine the conduct of both the military and the political parti
...
11 Nov 2025
یہ پاکستان کا المیہ ہے کہ وہ سیاسی جماعتیں جو خود کوجمہوریت کی علمبرد
...
09 Nov 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us