Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ایم کیوایم کے کارکنوں اوران کے رشتہ داروں کو لاپتہ کرنے کے واقعات کے خلاف لیاقت آباد میں پرامن مظاہرہ
Posted on: 8/1/2017 1
ایم کیوایم کے کارکنوں اوران کے رشتہ داروں کو لاپتہ کرنے کے واقعات کے خلاف لیاقت آباد میں پرامن مظاہرہ
رینجرزاورپولیس نے مظاہرے کو روکنے کیلئے لیاقت آباد د س نمبر آنے والے تمام راستوں اور گلیوں کوسیل کردیا
تمام تر رکاوٹوں کے باوجود کچھ خواتین نے لیاقت �آباددس نمبر کے پل کے نیچے جمع ہوکر کارکنوں کی گرفتاریاں بندکرنے ،
لاپتہ کارکنوں کو بازیاب کرنے کے مطالبات اورقائدتحریک الطاف حسین کے حق میں زوردارنعرے لگائے
پولیس ورینجرز کے اہلکاروں نے خواتین کو زدوکوب کیا، دھکے دیے، مغلظات بکیں ، خواتین کے موبائل فون بھی چھین لئے
رینجرزنے صحافیوں کو مظاہرے کی کوریج سے بھی روک دیا، فوٹوگرافرزاورٹی وی کیمرہ مینوں سے ان کے کیمرے بھی چھین لئے
کئی خواتین نے کریم آبامینابازارپر جمع ہوکرنعرے بازی کی ،جس پر وہاں بھی سرکاری اہلکارپہنچ گئے اورانہیں مظاہرے سے روکا
ایم کیوایم کے کارکنوں اوران کے رشتہ داروں کی گرفتاریوں اور انہیں لاپتہ کرنے کے واقعات کے خلاف آج کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پرامن مظاہرہ کیا۔اس مظاہرے کاپہلے سے کوئی اعلان نہیں کیاگیاتھا ۔آج جب مظاہرے کے سلسلے میں کراچی کے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کے شہید واسیر اور لاپتہ کارکنوں کی مائیں، بہنیں، اہل خانہ اورخواتین کارکنان دوپہر ایک بجے سے ہی لیاقت آباددس نمبرپہنچناشروع ہوگئی تھیں لیکن لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ اورخواتین کارکنان لیاقت آبادپہنچیں تومظاہرے کی اطلاع ملنے پر رینجرزاورپولیس کی بھاری نفری بھی لیاقت آباد10 نمبرپہنچ گئی اوراس نے مظاہرے کو روکنے کے لئے الکرم اسکوائر، شریف آباد، غریب آباد، لیاقت آبادسپرمارکیٹ اورلیاقت آباد دس نمبر آنے جانے والے تمام راستوں اورعلاقے کی تمام گلیوں اور پورے علاقے کوسیل کردیا۔پولیس ورینجرزنے علاقے کے مکینوں کو فلیٹوں اورگھروں تک سے نکلنے نہیں دیا۔ اس کے باوجود بھی جب لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ اورکچھ خواتین لیاقت �آباددس نمبر کے پل کے نیچے جمع ہونے میں کامیاب ہوگئیں اورانہوں نے کارکنوں کی گرفتاریاں بندکرنے ، لاپتہ کارکنوں کو بازیاب کرنے کے مطالبات اورقائدتحریک الطاف حسین کے حق میں زوردارنعرے لگانے شروع کردیے۔ چندہی لمحوں میں رینجرزاور پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری نے ان پردھاوا بول دیا اورانہیں وہاں سے ہٹانے کی کوشش کی،جب ان کی تمام تردھمکیوں کے باوجود وہ وہاں سے نہیں ہٹیں تو پولیس ورینجرز کے اہلکاروں نے انہیں زدوکوب کیا، انہیں دھکے دیے، مغلظات بکیں۔ رینجرز اور پولیس کے اہلکاروں نے خواتین کے موبائل فون بھی چھین لئے اوران کے ساتھ بہیمانہ سلوک کیا۔رینجرزاورپولیس اہلکاروں نے وہاں کوریج کیلئے آنے والے صحافیوں کو مظاہرے کی کوریج سے بھی روک دیا، فوٹوگرافرزاورٹی وی کیمرہ مینوں سے ان کے کیمرے بھی چھین لئے ۔ رینجرزاہلکاروں نے صحافیوں کے موبائل فون بھی لے کر چیک کئے اورجن صحافیوں نے اپنے موبائل فون سے مظاہرے کی تصویریں اوروڈیوبنائی سرکاری اہلکاروں نے ان کے موبائل چھین کران کی بنائی گئی تصویریں اوروڈیوڈیلیٹ کردیں تاکہ وہ اخبارات اورٹی وی پرنہ آسکیں۔ سرکاری اہلکاروں نے راہگیروں تک کو ہراساں کیا۔تھوڑی دیربعد کئی خواتین کریم آبادپرمینابازارپر جمع ہوگئیں اور وہاں جمع ہوکرنعرے بازی شر وع کردی جس پر وہاں بھی سرکاری اہلکارپہنچ گئے اورانہیں مظاہرے سے روکا۔ لاپتہ افرادکے اہل خانہ اورخواتین کارکنوں نے انہیں پرامن مظاہرے سے روکنے پر احتجاج بھی کیالیکن سرکاری اہلکاروں نے ان کی بات نہ سنی اورانہیں مغلظات بکتے رہے ۔ اس ساری صورتحا ل کی وجہ سے لیاقت آباداورکریم آباد کاعلاقہ کئی گھنٹوں تک کشیدہ رہا۔
*****
12/7/2025 11:07:30 AM
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے پاکستان کی تیزی سےبدلتی ہ
...
03 Dec 2025
اس سال میں بہت کچھ ہواہے اورمیں کہہ رہا ہوں کہ مستقبل قریب میں بھی بہت
...
03 Dec 2025
ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان کا معصوم ابراہیم کے سوگوارلوا
...
02 Dec 2025
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئرارکان مطلوب زیدی ، یوسف سعید اورکاشف زیدی کو
...
02 Dec 2025
1973ء کاآئین مکمل طورپر مسخ کیاجاچکاہے،کیااب اس بات کی ضرورت نہیں ہے ک
...
02 Dec 2025
وزیراعلیٰ سندھ کو معلوم ہوناچاہیے کہ برصغیرکی تقسیم سے قبل سندھ بمبئی
...
02 Dec 2025
پیپلزپارٹی کی کراچی دشمن پالیسیوں کی وجہ سے کراچی کو علیحدہ صوبہ بنانے
...
01 Dec 2025
کراچی میں نیپاچورنگی کے علاقے میں کھلے مین ہول میں تین سالہ بچے ابراہی
...
01 Dec 2025
فوج کے جرنیلوں اور کورکمانڈروں سے درخواست ہےکہ سندھ سیکریٹریٹ کادورہ ک
...
30 Nov 2025
انڈین ٹی وی چینل کو انٹرویو د ینے سےمحترمہ نورین نیازی غدار اورملک د
...
30 Nov 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us