Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کے جلاوطن رہنماؤں کے رشتہ داروں ، کارکنوں اورذمہ داروں کی گرفتاریوں اور جبری گمشدگیوں اورمظالم کے خلاف وہائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ


ایم کیو ایم کے جلاوطن رہنماؤں کے رشتہ داروں ، کارکنوں اورذمہ داروں کی گرفتاریوں اور جبری گمشدگیوں اورمظالم کے خلاف وہائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 7/31/2017
ایم کیو ایم کے جلاوطن رہنماؤں کے رشتہ داروں ، کارکنوں اورذمہ داروں کی گرفتاریوں اور جبری گمشدگیوں اورمظالم کے خلاف وہائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ 
احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعدادمیں ایم کیوایم کے کارکنوں،بزرگوں،خواتین اوربچوں کی شرکت
مظاہرے میں کنوینرندیم نصرت ، رابطہ کمیٹی کے ارکان واسع جلیل، رکن الدین، کہکشاں لکھنوی، سابق رکن سندھ اسمبلی عارف صدیقی، امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر متین یوسف،آرگنائزنگ کمیٹی اور چیپٹرز کے ذمہ داران بھی شریک تھے
مظاہرین نے ایم کیوایم کے لاپتہ ذمہ داروں فرحان ہاشمی ، غلام محی الدین ،قائدتحریک الطاف حسین کے رشتہ داروں خالد حسین ، عبدالعزیزانصاری عرف چانداوردیگرلاپتہ کارکنوں کی بڑی بڑی تصاویربھی اٹھائی ہوئی تھیں
ریاستی مظالم بند کرانے ، مہاجروں کوحقوق دینے کامطالبہ ،قائدتحریک جناب الطاف حسین سے وابستگی اورمحبت کااظہار،
مظاہرین نے وہائٹ ہاؤس کی طرف مارچ بھی کیا

ایم کیو ایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین اوردیگر جلاوطن رہنماؤں کے رشتہ داروں ، کارکنوں اورذمہ داروں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں اور جبری گمشدگیوں اورمظالم کے خلاف ایم کیوایم امریکہ کی جانب سے آج بروزاتوار واشنگٹن میں وہائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ اس احتجاجیمظاہرے میں بڑی تعدادمیں ایم کیوایم کے کارکنوں،بزرگوں،خواتین اوربچوں نے شرکت کی جو واشنگٹن ڈی سی کے ساتھ ساتھ امریکہ کی مختلف ریاستوں اورشہروں سے آئے تھے ۔احتجاجی مظاہرے میں متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرندیم نصرت ، رابطہ کمیٹی کے ارکان واسع جلیل، رکن الدین، محترمہ کہکشاں لکھنوی، سابق رکن سندھ اسمبلی عارف صدیقی، ایم کیوایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر متین یوسف، سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان اور چیپٹرز کے ذمہ داران بھی شریک تھے ۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچموں اوربانی وقائدجناب الطاف حسین کے پورٹریٹ کے ساتھ ساتھ ساتھ بڑے بڑے بینر زاورپلے کارڈزاٹھائے ہوئے تھے جن پر مہاجروں کی نسل کشی، ماورائے عدالت قتل ،گرفتاریوں، جبری گمشدگی،انسانی حقوق کی خلاف ورزی اورریاستی مظالم بند کرانے کے انگریزی میں مطالبات تحریر تھے ۔مظاہرین نے ایم کیوایم کے کئی لاپتہ ذمہ داروں فرحان ہاشمی ، غلام محی الدین ،قائدتحریک الطاف حسین کے رشتہ داروں خالد حسین ، عبدالعزیزانصاری عرف چانداوردیگرلاپتہ کارکنوں کی بڑی بڑی تصاویربھی اٹھائی ہوئی تھیں جن پر ان کی بازیابی کے مطالبات تحریرتھے ۔ مظاہرین کافی دیرتک زوردارنعرے لگاکرریاستی مظالم بند کرانے ، مہاجروں کوحقوق دینے کامطالبہ کرتے رہے اور قائدتحریک جناب الطاف حسین سے اپنی وابستگی اورمحبت کے جذبات کااظہارکرتے رہے ۔ مظاہرین نے وہائٹ ہاؤس کی طرف مارچ بھی کیا۔ اس موقع پر مقامی صحافیوں اورسیاحوں نے مظاہرے میں اپنی دلچسپی کااظہارکیااورمظاہرے کے مقاصدکے بارے میں آگاہی حاصل کی ۔ 
*****







10/23/2017 7:31:14 PM