Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
حق پرست وائس یوسی چیئرمین محمدراشدکے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ندیم نصرت،کنوینرایم کیوایم
Posted on: 7/30/2017
حق پرست وائس یوسی چیئرمین محمدراشدکے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ندیم نصرت،کنوینرایم کیوایم
شہر میں بدامنی ،پولیس پر حملوں، فائرنگ اورتشددکے واقعات ہورہے ہیں، کسی کی جان ومال محفوظ نہیں ہے
شہری اپنے دروازوں پر لٹ رہے ہیں مگرحکومت کراچی میں قیام امن کے کھوکھلے دعوے کررہی ہے ۔ ندیم نصرت
ڈان میں شائع ہونے والی رپورٹ سے صاف ظاہرہے کہ شہرمیں دہشت گردی اورٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کون کررہاہے۔ندیم نصرت
محمد راشد شہید کے قاتلوں کو گرفتارکرکے عبرتناک سزا دی جائے ۔ندیم نصرت
قائدتحریک الطاف حسین اورتمام کارکنان محمدراشدشہید کے اہل خانہ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ ندیم نصرت
محمد راشد شہید کے قاتلوں کو گرفتارکرکے عبرتناک سزا دی جائے ۔ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرندیم نصرت نے شاہ فیصل کالونی یوسی 13 کے حق پرست وائس چیئرمین محمدراشدکے بہیمانہ قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوراس واقعہ پر محمدراشدشہید کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ کراچی میں کسی کی جان محفوظ نہیں ہے ، شہر میں بدامنی ،پولیس پر حملوں، فائرنگ اورتشددکے واقعات ہورہے ہیں،شہری اپنے گھروں کے دروازوں پر لٹ رہے ہیں مگرحکومت کی جانب سے کراچی میں قیام امن کے کھوکھلے دعوے کئے جارہے ہیں ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ آج ہی کے انگریزی روزنامہ ڈان کی اشاعت میں یہ اہم رپورٹ شائع ہوئی ہے کہ’’ گزشتہ دنوں جیل سے فرار ہونے والے ایک کالعدم تنظیم کے افرادایم کیوایم ،پی ایس پی اوردیگرسیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور اہل تشیع افراد کو نشانہ بناسکتے ہیں ‘‘ شہر میں ایسے واقعات ہوبھی رہے ہیں، گزشتہ دنوں اورنگی ٹاؤن میں پی ایس پی ٹولے سے وابستہ دو افراد کے قتل کاواقعہ ہوااورگزشتہ شب شاہ فیصل کالونی میں حق پرست وائس یوسی چیئرمین محمدراشد کوفائرنگ کرکے شہیدکردیاگیا ۔ ندیم نصرت نے کہا کہ ڈان میں شائع ہونے والی اس رپورٹ سے صاف ظاہرہے کہ شہرمیں دہشت گردی اورٹارگٹ کلنگ کی یہ وارداتیں کون کررہاہے۔ندیم نصرت نے مطالبہ کیا کہ محمد راشد شہید کے قاتلوں کو گرفتارکرکے عبرتناک سزا دی جائے ۔ندیم نصرت نے محمدراشد کے اہل خانہ اور تمام لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیااورکہاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین اورتمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ محمدراشدشہیدکی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور تمام لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔
*****
8/8/2025 1:03:28 AM
گریٹرپنجاب یا پنجابستان کے سازشی منصوبے پر عمل درآمد کاآغازہوگیا
...
02 Aug 2025
صولت مرزاشہید کوغلط پھانسی دی گئی تھی، صولت مرزاشہید بے گناہ تھے ،ان
...
31 Jul 2025
پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک پناہ لینے والے بعض متعصب اینکرپرسنز، یوٹیوب
...
31 Jul 2025
انسداد دہشت گردی فیصل آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اورکارکنو
...
31 Jul 2025
آج ایک بارپھریہ ثابت ہوگیاہے کہ صولت مرزا شہیدکودی جانے والی سزابھی غ
...
29 Jul 2025
پیپلزپارٹی کی متعصب حکومت کے ڈاکوراج کے خلاف جہاد کااعلان کرتا ہوں ۔ا
...
29 Jul 2025
پختونخوا میں فوج کے ظلم وجبر اوردہشت گردی کے خلاف بغاوت کا عملاً آغاز
...
28 Jul 2025
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار @MIshaqDar50 کاقوم
...
28 Jul 2025
پاکستان 98فیصد غریب ، لوئرمڈل کلاس اورمڈل کلاس کے عوام کاملک نہیں بلک
...
27 Jul 2025
اسرائیل ،فلسطین تنازع کا مستقل اور دیرپاحل صرف دوریاستی حل ہی ہے
...
26 Jul 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us