Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سینٹرل جیل کراچی میں لسانی بنیادوں پر قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک پر کنوینر ندیم نصرت کی شدید مذمت


سینٹرل جیل کراچی میں لسانی بنیادوں پر قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک پر کنوینر ندیم نصرت کی شدید مذمت
 Posted on: 7/27/2017
سینٹرل جیل کراچی میں لسانی بنیادوں پر قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک پر کنوینر ندیم نصرت کی شدید مذمت
سینٹرل جیل کراچی کے متعصب افسران ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے اسیروں پرظلم کے پہاڑ تو ڑ رہے ہیں ۔ ندیم نصرت
سیاسی اسیروں کو گینگ وار، منشیات فروشوں اور عادی مجرموں کے ساتھ بیرکوں میں رکھا جارہا ہے اور انہیں بیرکو ں کی گزرگاہ پر سلایا جاتا ہے
ایم کیو ایم کے اسیروں کو ادویات حتیٰ کے کھانے پینے کے لئے بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ندیم نصرت
ملاقات کے لئے آنے والی فیملیز کو بھاری رشوت لینے کے باوجود پانچ سے دس منٹ ملاقات کروائی جارہی ہے۔
زبان کی بنیاد پر کارکنان کے ساتھ جانوروں سے بدتر سلوک روا رکھے جانے پرذی شعور اینکرپرسنز اور قلمکاروں کی خاموشی 
پور ی مہاجر قوم کے لئے ایک سوالیہ نشان ہے۔ندیم نصرت
انسانی حقوق کی ملکی اور بین الاقوامی انجمنیں سینٹرل جیل کراچی کے نسل پرست افسران کے مظالم کا نوٹس لیں اور خود اپنی ٹیمیں 
سینٹرل جیل کراچی بھیج کر صورتحال کا جائزہ لیں۔ندیم نصرت

متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے کنوینر ندیم نصرت نے سینٹرل جیل کراچی میں لسانی بنیادوں پر قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیل کے متعصب افسران ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے اسیروں پرظلم کے پہاڑ تو ڑ رہے ہیں ۔ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق سینٹرل جیل کراچی میں ایم کیو ایم کے اسیر کارکنان پر تشدد معمول بن چکا ہے۔ سیاسی اسیروں کو گینگ وار، منشیات فروشوں اور عادی مجرموں کے ساتھ بیرکوں میں رکھا جارہا ہے اور انہیں بیرکو ں کی گزرگاہ پر سلایا جاتا ہے۔ ایم کیو ایم کے اسیروں کو ادویات حتیٰ کے کھانے پینے کے لئے بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ملاقات کے لئے آنے والی فیملیز کو بھاری رشوت لینے کے باوجود پانچ سے دس منٹ ملاقات کروائی جارہی ہے اور ملاقات کے لئے آنے والی خواتین پر نازیبا جملے کسے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جیل انتظامیہ جیل مینول پر عملدرآمد تو درکنارایم کیو ایم کے اسیروں کے ساتھ جانوروں سے بدتر سلوک روا رکھے ہوئے ہے۔ 
ندیم نصرت نے انسانیت کا درد رکھنے والے پاکستانیوں خاص طور پر اینکر پرسنز اور قلمکاروں سے سوال کیاکہ کیا جیل میں قید ایم کیو ایم کے کارکنان انسان نہیں ہیں؟ آخر جیل میں قید بے بس انسانوں پرصرف ایم کیو ایم سے تعلق کی بناء پر غیر انسانی سلوک روا رکھ کر کیا پیغام دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زبان کی بنیاد پر کارکنان کے ساتھ جانوروں سے بدتر سلوک روا رکھے جانے پرذی شعور اینکرپرسنز اور قلمکاروں کی خاموشی پور ی مہاجر قوم کے لئے ایک سوالیہ نشان ہے۔
ندیم نصرت نے انسانی حقوق کی ملکی اور بین الاقوامی انجمنوں سے اپیل کی کہ وہ سینٹرل جیل کراچی کے نسل پرست افسران کے مظالم کا نوٹس لیں اور خود اپنی ٹیمیں سینٹرل جیل کراچی بھیج کر صورتحال کا جائزہ لیں۔
*****

4/25/2024 8:51:50 AM