Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
مصطفی کمال اینڈکمپنی کو اندازہ ہوگیا ہے کہ وہ بہت جلد ٹشوپیپرزکی طرح کوڑے دان میں پھینکے جانے والے ہیں، رابطہ کمیٹی
Posted on: 7/25/2017
مصطفی کمال اینڈکمپنی کو اندازہ ہوگیا ہے کہ وہ بہت جلد ٹشوپیپرزکی طرح کوڑے دان میں پھینکے جانے والے ہیں، رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم دشمن قوتوں نے ’’مائنس الطاف حسین فارمولے ‘‘ کے تحت پی ایس پی پر بھاری سرمایہ کاری کی، رابطہ کمیٹی
اربوں کھربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے کے باوجود اسٹیبلشمنٹ کو ماضی کی طرح ناکامی اورنامرادی کاسامناہے ، رابطہ کمیٹی
پی ایس پی ٹولہ کے سرغنہ اور اس کے چیلوں کی بوکھلاہٹ ان کے گھناؤنے عزائم کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، رابطہ کمیٹی
اپنے محسن سے غداری کرنے والے نہ توکسی کے وفادارہوسکتے ہیں اورنہ ہی کسی کیلئے قابل بھروسہ ہوسکتے ہیں ،رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بابائے مہاجرقوم قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف ضمیرفروشوں کی زہرافشانی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ایس پی ٹولہ بہت جلدٹشوپیپرز کی طرح کوڑے دان میں پھینکاجانے والا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم دشمن قوتوں نے ’’مائنس الطاف حسین فارمولے ‘‘ کے تحت ضمیرفروش پی ایس پی ٹولہ پر بھاری سرمایہ کاری کی ہے تاکہ مہاجرقوم کے اتحاد کوپارہ پارہ کیاجاسکے اورمہاجرقوم کے غداروں پراربوں کھربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے کے باوجود اسٹیبلشمنٹ کو ماضی کی طرح ناکامی اورنامرادی کاسامنا کرناپڑرہا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ تمام ترریاستی مظالم ، جرائم پیشہ عناصر کی سرکاری سرپرستی ، بے گناہ کارکنان کی اندھادھند گرفتاریوں اور انہیں جبری گمشدہ کرنے کے مسلسل واقعات کے باوجود مہاجرعوام آج بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں متحد ہے یہی وجہ ہے کہ مہاجردشمن قوتیں اور ان کے گماشتے بری طرح بوکھلائے ہوئے ہیں، پی ایس پی ٹولہ کے سرغنہ اور اس کے چیلوں کی بوکھلاہٹ ان کے گھناؤنے عزائم کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ظرف وضمیر کا سودا کرنے اور اپنے محسن سے غداری کرنے والے نہ توکسی کے وفادارہوسکتے ہیں اورنہ ہی کسی کیلئے قابل بھروسہ ہوسکتے ہیں ، مصطفی کمال اینڈکمپنی کو اندازہ ہوگیا ہے کہ وہ بہت جلد ٹشوپیپرزکی طرح کوڑے دان میں پھینکے جانے والے ہیں اور وہ اسی خوف کے عالم میں زہراگل کرکھسیانی بلی کی طرح کھمبانوچ رہے ہیں۔
*****
11/17/2025 1:08:12 PM
ہمیں دوسروں کے عیبوں کواچھالنے کے بجائے ان پر پردہ ڈالنا چاہیے
...
17 Nov 2025
کہکشاں حیدرکے بارے میں متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان کی وضاحت
...
17 Nov 2025
پاکستان کا عدالتی نظام کبھی بھی آزاد اور خودمختار نہیں رہا
...
16 Nov 2025
بزرگ رہنما آفتاب بقائی مرحوم ظلم وجبر کے ماحول میں بھی حق اورسچ کی جدو
...
16 Nov 2025
مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلزپارٹی نے 27ویں ترمیم کرکے آئین، قانون، عدلی
...
15 Nov 2025
اگرفوج اور سیاسی جماعتوں کے طرزعمل پر غورکیاجائے تو میرا سوال یہ ہےکہ
...
10 Nov 2025
آج عوام کوفیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک میں جمہوریت کے نام پرچند خاندانوں کی
...
08 Nov 2025
کراچی کے تعلیمی بورڈز میں دیہی سندھ سے افسران کی خلافِ قانون تقرریاں
...
04 Nov 2025
میں پاکستان کے نہیں بلکہ فرسودہ جاگیردارانہ اوروڈیرانہ نظام کے خلاف ہو
...
04 Nov 2025
فرسودہ اورکرپٹ سسٹم کے خلاف جدوجہد انگاروں پر چلنے اورطوفانوں سے کھیل
...
03 Nov 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us