Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ایم کیوایم کے کارکنوں کی اندھادھندگرفتاریوں اورانہیں لاپتہ کرنے کاسلسلہ بند کیاجائے ۔ ندیم نصرت کنوینرایم کیوایم
Posted on: 7/21/2017
ایم کیوایم کے کارکنوں کی اندھادھندگرفتاریوں اورانہیں لاپتہ کرنے کاسلسلہ بند کیاجائے ۔ ندیم نصرت کنوینرایم کیوایم
چند روز کے دوران قصبہ کالونی اوردیگرعلاقوں سے بڑی تعدادمیں بے گناہ کارکنوں کوگرفتارکیاگیاہے
تین روز کے دوران قصبہ کالونی سے محمدرضوان خان ، انکے بھائیوں محمدتنویر، محمدفیضان بلال انیس اورسیدتاجدارحیدر کوگرفتارکرلیا
ان کے علاوہ اے پی ایم ایس او کے کارکنوں فرقان اورعدیل کوبھی گرفتارکیاگیاہے۔ندیم نصرت
کارکنوں کے نہ ملنے پر ان کے اہل خانہ کے ساتھ بہیمانہ سلوک کیاجارہاہے
ایم کیوایم کے ان گرفتارشدگان کوعدالتوں میں پیش نہیں کیاجارہاہے اورنامعلوم مقام پر رکھ کرانہیں تشددکانشانہ بنایاجارہاہے کارکنوں کو اسٹیبلشمنٹ کے تشکیل کردہ پی ایس پی ٹولے میں شامل کرانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ندیم نصرت
قائدتحریک الطاف حسین کے خالہ زاد بھائی خالد حسین کوبھی تاحال کسی عدالت میں پیش نہیں کیاگیاہے
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرندیم نصرت نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے کارکنوں کی اندھادھندگرفتاریوں اورانہیں لاپتہ کرنے کے تیزی سے بڑھتے ہوئے واقعات کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ چندروزقبل قصبہ کالونی میں پیش آنے والے فائرنگ کے ایک واقعہ کوبنیاد بناکربغیرکسی تحقیق وتفتیش کے اس واقعہ میں ایم کیوایم کے کارکنوں کوملوث کیاجارہاہے اوربے گناہ کارکنوں کی اندھادھند گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔ خاص طورپرقصبہ کالونی کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے کارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کی جارہی ہیں گزشتہ تین روز کے دوران قصبہ کالونی سے کارکنوں محمدرضوان خان ، ان کے بھائیوں محمدتنویر، محمدفیضان اوردومزیدکارکنوں بلال انیس اورسیدتاجدارحیدر کوگرفتارکرلیا۔ ان کے علاوہ اے پی ایم ایس او کے کارکنوں فرقان اورعدیل کوبھی گرفتارکیاگیاہے۔ اس کے علاوہ بھی مختلف علاقوں میں کارکنوں کی گرفتاریوں اورچھاپوں کاسلسلہ جاری ہے جس کے دوران کارکنوں کے نہ ملنے پر ان کے اہل خانہ کے ساتھ بہیمانہ سلوک کیاجارہاہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ جس بڑے پیمانے پرایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریاں کی جارہی ہیں اس سے صاف ظاہرہے کہ قصبہ کالونی میں فائرنگ کاواقعہ اسی مقصدکے تحت کرایاگیاتاکہ اس کوجوازبناکرایم کیوایم کے کارکنوں کی مزیدگرفتاریاں کی جائیں اورانہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجائے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریاں کی جارہی ہیں جبکہ جواصل دہشت گرد ہیں جوپولیس اہلکاروں کونشانہ بنارہے ہیں وہ آزادہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے ان گرفتارشدگان کوعدالتوں میں پیش نہیں کیاجارہاہے اورنامعلوم مقام پر رکھ کرانہیں تشددکانشانہ بنایاجارہاہے اوران کی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرانے اورانہیں اسٹیبلشمنٹ کے تشکیل کردہ پی ایس پی ٹولے میں شامل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔اسی طرح کارکنوں کی بڑی تعداد بھی جنہیں گزشتہ دنوں گرفتارکیاگیاوہ تاحال لاپتہ ہیں۔ندیم نصرت نے کہاکہ دوروزگزرجانے کے باوجود قائدتحریک الطاف حسین کے خالہ زاد بھائی خالد حسین کوبھی تاحال کسی عدالت میں پیش نہیں کیاگیاہے جبکہ وہ دل کے مریض ہیں،ان کی اوپن ہارٹ سرجری ہوئی ہے لیکن ان کے بارے میں بھی کچھ نہیں بتایاجارہاہے ۔ ندیم نصرت نے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریاں بند کی جائیں، گرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے اوراگرکسی پر کوئی الزام ہے توقانون کے تحت عدالت میں پیش کیاجائے ۔ ندیم نصرت نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کاسوموٹولیں۔
*****
10/13/2025 8:07:00 PM
آفتاب الدین بقائی مرحوم کا نام تحریکی جدوجہد کی تاریخ میں زندہ وجاوید
...
11 Oct 2025
میں تحریک انصاف کے کارکنوں سے کہتا ہوں کہ کسی بھی قیمت پرعمران خان صاح
...
11 Oct 2025
آفتاب بقائی مرحوم کے صاحبزادے سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تعز
...
09 Oct 2025
آفتاب بقائی مرحوم کی حقوق العباد کے لئے خدمات پرانہیں خراج عقیدت پیش ک
...
09 Oct 2025
ایم کیو ایم کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان نثار پنہور اور انور ترین کی جبر
...
08 Oct 2025
میں ایم کیوایم کے بزرگ رہنمااورکوآرڈی نیشن کمیٹی کے رکن آفتاب الدین بق
...
08 Oct 2025
میں نثار احمد پہنور اور انور خان ترین کو گرفتار کرنے والے سیکیورٹی اد
...
08 Oct 2025
ایم کیوایم پرآج بھی بیہود الزامات کیوں؟ اس کے مقاصد کیاہیں؟ (1) (الطاف
...
06 Oct 2025
اساتذہ کے عالمی دن پرایک عظیم اورقلندرصفت استاد پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفر
...
05 Oct 2025
ایم کیوایم جوہانسبرگ چیپٹر کے زیرانتظام شاندار اجتماع نےمیری سالگرہ کے
...
05 Oct 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us