Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
بہادر اور نڈرخواتین کارکنان ، تحریک کا قیمتی اثاثہ ہیں ، قائد تحریک الطاف حسین
Posted on: 7/18/2017
بہادر اور نڈرخواتین کارکنان ، تحریک کا قیمتی اثاثہ ہیں ، قائد تحریک الطاف حسین
لیاقت آباد میں تین منزلہ عمارت منہدم ہونے پر جائے حادثہ کا دورہ کرنے والی خواتین اراکین کو زبردست خراج تحسین
تحریک کی مجاہدہ بہنیں مال ودولت، عہدے اورنمود ونمائش کی لالچ سے ہٹ کر اپنے فقیرمنش بھائی کے ساتھ کھڑی ہیں، الطاف حسین
ان حالات میں بہادربہنوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ تحریک کی روایت کو زندہ رکھا جس پروہ خراج تحسین کی مستحق ہیں، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان) کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے لیاقت آباد کے متاثرین کی بھرپورامدادکرنے پر عبوری رابطہ کمیٹی کی ارکان کوزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ بہادر اور نڈرخواتین کارکنان ، تحریک کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔ یہ بات جناب الطاف حسین نے لیاقت آباد میں تین منزلہ عمارت منہدم ہونے پر جائے حادثہ کا دورہ کرنے اور متاثرین سے اظہارہمدردی کرنے والی ایم کیوایم کی عبوری رابطہ کمیٹی کی اراکین سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ لیاقت آباد کا دورہ کرنے والی خواتین میں عبوری رابطہ کمیٹی کی انچارج محترمہ ریحانہ نسرین ، جوائنٹ انچارج محترمہ خورشید افسر، اراکین محترمہ حراگل اور محترمہ شمع منشی شامل تھیں ۔ اراکین رابطہ کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایسے کٹھن اورکڑے حالات میں جب کہ تحریک کے مردساتھی دکھی انسانیت کی خدمت کرنے سے قاصر ہیں ، ان حالات میں بہادربہنوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ تحریک کی روایت کو زندہ رکھا اور میرے پیغام حق پرستی کی لاج رکھی جس پر ایک ایک بہن زبردست خراج تحسین کی مستحق ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ مجھے فخر ہے کہ تحریک کی مجاہدہ بہنیں مال ودولت، عہدے اورنمود ونمائش کی لالچ سے ہٹ کر اپنے فقیرمنش بھائی کے ساتھ کھڑی ہیں اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے اپنا ہرممکن کردارادا کررہی ہیں جس پرمیں آپ سب کو سلام تحسین پیش کرتا ہوں۔ اس موقع پر عبوری رابطہ کمیٹی کی اراکین نے جناب الطا ف حسین کو عمارت گرنے کے نتیجے میں ہونے والے جانی ومالی نقصانات، امدادی سرگرمیوں اور متاثرین کیلئے ایم کیوایم کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔جناب الطاف حسین نے لیاقت آباد میں عمارت گرنے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیااور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔
*****
8/22/2026 11:10:36 PM
میں ،بانی تحریک انصاف @PTIofficial عمران خان صاحب کے علاج ومعالجے ک
...
18 Aug 2026
میررضا شہید کے قاتل سامنے ہیں،قوم کوالو نہ بنایا جائے۔ الطاف حسین
...
18 Aug 2026
بدقسمتی سے پاکستان آزاد نہیں ہے بلکہ کرائے پرچل رہاہے، اس کاخرچہ، امر
...
18 Aug 2026
انگریزوں کی سازش اورتحریک پاکستان کی تاریخ ……کیا پاکستان حقیقی طور پ
...
17 Aug 2026
عمران خان Absolutely not کہنے کے جرم میں قید ہیں۔ الطاف حسین
...
17 Aug 2026
نظام تبدیل کئے بغیرملک بہتر نہیں ہوسکتا۔ الطاف حسین
...
16 Aug 2026
یہ کیسی آزادی ہے؟
...
15 Aug 2026
بلوچستان کے علاقے سوراب میں 11 اگست کو بلوچوں پرجیٹ طیاروں سے جوبمبار
...
13 Aug 2026
پاکستان میں جھوٹ، مکروفریب، منافقت، چوری چکاری، بے ایمانی،دھوکہ بازی
...
12 Aug 2026
کراچی کو پیپلزپارٹی کے وڈیروں نے اپنی لوٹ ماراورغنڈہ گردی کا اڈہ بنالی
...
12 Aug 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us