Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ایم کیوایم کی اراکین رابطہ کمیٹی نے لیاقت آباد کا دورہ کیا
Posted on: 7/18/2017
ایم کیوایم کی اراکین رابطہ کمیٹی نے لیاقت آباد کا دورہ کیا
ریحانہ نسرین ، خورشید افسر، شمع منشی اورحراگل نے منہدم ہونے والی تین منزلہ عمارت کے متاثرین سے ملاقات کی
جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ سے قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے متاثرین سے اظہارہمدردی
امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے افراد اور متاثرہ خاندانوں میں پانی کی بوتلیں اوردیگرامدادی سامان تقسیم کیا
ایم کیوایم سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہے، اراکین رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ( پاکستان) کی عبوری رابطہ کمیٹی کی اراکین نے لیاقت آباد کا دورہ کیا ،منہدم ہونے والی عمارت کے متاثرین سے ملاقات کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کی عبوری رابطہ کمیٹی کی انچارج محترمہ ریحانہ نسرین ، جوائنٹ انچارج محترمہ خورشید افسر اراکین محترمہ شمع منشی اورمحترمہ حراگل نے لیاقت آباد 9 نمبرکادورہ کیا،تین منزلہ عمارت کے منہدم ہونے کے باعث متعدد افراد کے ہلاک وزخمی ہونے والے افراد کے لواحقین سے ملاقات کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا۔ وہ کچھ دیرتک متاثرہ خاندانوں کے ساتھ رہیں اور انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر اراکین نے رابطہ کمیٹی نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے افراد کو خراج تحسین پیش کیا، امدادی کارکنوں اور متاثرہ خاندانوں میں پانی کی سینکڑوں بوتلیں اور دیگر امدادی سامان بھی تقسیم کیا۔اراکین نے رابطہ کمیٹی نے جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے دعائے مغفرت اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ۔دریں اثناء میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اراکین نے رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہے اورتمام تر نامساعدحالات کے باوجود قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر دکھی انسانیت کی عملی خدمت میں مصروف ہے ۔
*****
10/28/2025 5:29:32 AM
26 ویں آئینی ترمیم کوکالعدم قراردیا جائے، غیرآئینی ترامیم کے تحت تشکی
...
26 Oct 2025
میں پاکستان کوحقیقی معنوں میں آزاد اورخودمختار بناناچاہتا ہوں
...
25 Oct 2025
صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور ان کے وکلاء کو اسلام آ
...
25 Oct 2025
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے لا
...
20 Oct 2025
سسٹم کیا ہے ؟ کیسے چلتاہے؟ کون چلاتاہے ؟ سسٹم میں کون کون سے عناصر شام
...
20 Oct 2025
1953ء میں پاکستان کی سرحدیں ہندوستان کے مسلمانوں پر بند کرکے دوقومی نظ
...
19 Oct 2025
پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت نے 20 نکاتی منصوبہ تسلیم کرلیا جس می
...
19 Oct 2025
فکری نشست : سیاسی جماعت اورتحریک کافرق
...
18 Oct 2025
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو مبارکباد
...
17 Oct 2025
تحریک لبیک کے احتجاج کوکچلنے کے لئے حکومت کی جانب سے جس طرح طاقت کا اس
...
17 Oct 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us