لیاقت آباد میں تین منزلہ عمارت منہدم ہونے کے سانحہ میں ایک خاتون اوربچے سمیت تین افراد
کے جا ں بحق ہونے پرایم کیوایم کے کنوینرندیم نصرت کا گہرے رنج وغم کااظہار
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرندیم نصرت نے لیاقت آباد 9 نمبرمیں تین منزلہ عمارت منہدم ہونے اوراس سانحہ میں ایک خاتون اوربچے سمیت تین افرادکے جا ں بحق ہونے پر دلی افسوس اورگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے اس امر پر افسوس کااظہارکیاکہ اتنے بڑے شہرمیں اس قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کسی قسم کی کوئی ریسکیوسروس نہیں ہے اورایسے حادثات کی صورت میں بھی شہریوں کواپنی مددآپ کے تحت ہی کارروائیاں انجام دیناپڑتی ہیں۔ندیم نصرت نے لیاقت آباد کے عوام وکارکنان سے کہاکہ وہ ا پنی مددآپ کے تحت ہی امدادی سرگرمیاں انجام دیں اورمتاثرین کی ہرممکن مددکریں۔
*****