Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
فاروق ستارکی جانب سے وزیراعظم نوا زشریف سے استعفے کے مطالبے کو قطعی غیراخلاقی ہے ، سید قاسم علی رضا
Posted on: 7/14/2017
فاروق ستارکی جانب سے وزیراعظم نوا زشریف سے استعفے کے مطالبے کو قطعی غیراخلاقی ہے ، سید قاسم علی رضا
فاروق ستار کو ہائی مورل گراؤنڈ پروزیراعظم کے مطالبہ سے قبل کچھ شرم اور کچھ حیا بھی کرنی چاہیے، قاسم علی رضا
اس وقت ہائی مورل گراؤنڈ کہاں تھا جب آفتاب احمد کو رینجرز کی حراست میں شہید کردیا گیا ،قاسم علی رضا
جوشخص اپنے بانی وقائد کیلئے پھانسی کی سزا کا مطالبہ کرے اس کے منہ سے ہائی مورل گراؤنڈ کی بات سراسر منافقت ہے ، قاسم علی رضا
اللہ تعالیٰ نے عہد توڑنے اور جھوٹی قسم اٹھانے والوں کیلئے قرآن مجیدمیں واضح فرمادیا ہے ، قاسم علی رضا
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید قاسم علی رضا نے پی آئی بی ٹولہ کے سرغنہ فاروق ستارکی جانب سے وزیراعظم نوا زشریف سے استعفے کے مطالبے کو قطعی غیراخلاقی قراردیتے ہوئے کہاہے کہ فاروق ستارکوپہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ ایک بیان میں قاسم علی رضا نے کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف سے استعفے کامطالبہ کرتے ہوئے فاروق ستارکا کہنا ہے کہ’’ ایک اخلاقی جواز نہیں ہے اورکسی بھی وزیراعظم کو ،وزیراعظم رہنے کیلئے ہائی مورل گراؤنڈ ہونا چاہیے‘‘انہوں نے کہاکہ کسی بھی تحریک کے بڑے عہدے پرفائز فردکیلئے کیا اس وقت ہائی مورل گراؤنڈ نہیں تھا جب اس تحریک کے کارکنان کے گھروں پر بلاجواز چھاپے مارے جارہے تھے ، بے گناہ کارکنان کو گرفتارکرکے جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہا تھا، انہیں لاپتہ کیاجارہا تھااور ماورائے عدالت قتل بھی کیاجارہا تھا؟ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس وقت ہائی مورل گراؤنڈ کہاں تھا جب ایم کیوایم کے سینئر کارکن آفتاب احمد کو رینجرز کی حراست میں انسانیت سوز تشددکا نشانہ بناکر شہید کردیا گیا ، سابق آرمی چیف نے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کا وعدہ پوراکرنے کے بجائے بیرون ملک چلے گئے اور فاروق ستاریہ سب خاموش تماشائی کی طرح رہے؟ انہوں نے مزیدکہاکہ یہ ہائی مورل گراؤنڈ اس وقت کہاں تھا جب رینجرز اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے نائن زیروعزیزآباد، خورشیدبیگم سیکریٹریٹ اور خدمت خلق فاؤنڈیشن سمیت کراچی بھر میں ایم کیوایم کے دفاتر کو سیل یا مسمارکیاجارہا تھا؟ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جو شخص اپنے بانی وقائد کے نام پر انتخابات میں کامیابی حاصل کرے ،ان کی توثیق سے ہی وفاقی وصوبائی وزیربنے ، قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بنایاجائے اورپھر وہی شخص احسان فراموشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بانی وقائد سے ہی لاتعلقی کا اظہارکرے اور پھر سندھ اسمبلی میں بانی وقائد کیلئے آرٹیکل 6 کے تحت پھانسی کی سزا کا مطالبہ بھی کرے اس کے منہ سے ہائی مورل گراؤنڈ کی بات کرنا اور اسی بنیاد پر وزیراعظم میاں نوازشریف سے استعفے کا مطالبہ کرنا سراسر منافقت ہے ۔ قاسم علی رضا نے کہاکہ فاروق ستار سمیت پی آئی بی ٹولہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہزاروں مرتبہ قائد تحریک جناب الطاف حسین سے عہد وفاکیلئے اٹھائے گئے عہدکو توڑاہے ، اللہ تعالیٰ نے عہد توڑنے اور جھوٹی قسم اٹھانے والوں کیلئے قرآن مجیدمیں واضح فرمادیا ہے کہ ’’وہ جو اللہ کے عہد اوراپنی قسموں کے بدلے ذلیل دام لیتے ہیں آخرت میں ان کا کچھ حصہ نہیں اور اللہ نہ ان سے بات کرے نہ انکی طرف نظر فرمائے قیامت کے دن اورنہ انہیں پاک کرے اوران کیلئے دردناک عذاب ہے‘‘ (آل عمران ، آیت نمبر 77)
سید قاسم علی رضا نے کہاکہ فاروق ستار کو ہائی مورل گراؤنڈ پروزیراعظم نوازشریف سے استعفے کا مطالبہ کرنے سے پہلے نہ صرف اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے اور اس قسم کے مطالبہ سے قبل کچھ شرم کرنی چاہیے اور کچھ حیا بھی کرنی چاہیے۔
*****
4/19/2021 12:25:31 PM
ممتازعالم دین اورخطیب اہل بیت علامہ عون نقوی کے انتقال پر ایم کیوایم
...
15 Apr 2021
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی زیرصدارت رابطہ کمیٹی کا اہم اورطو
...
15 Apr 2021
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی رمضان المبارک کی آمدپر عوام کودلی
...
14 Apr 2021
فاقی حکومت کی جانب سے جعلی اوربوگس مردم شماری کے نتائج کی منظوری انتہ
...
12 Apr 2021
نئی نسل کو مسخ شدہ تاریخ پڑھائی جارہی ہے ،پاکستان بنانے والوں کو غدار
...
09 Apr 2021
فوج کی حمایت میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں پاس کیے جانے والے بل
...
09 Apr 2021
ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین نے ایم کیوایم امریکہ کی سینٹرل آرگ
...
05 Apr 2021
ایم کیوایم امریکہ کے رکن شکیل الدین اورشعبہ خواتین کی رکن عبیرہ حسین ک
...
05 Apr 2021
بانی وقائد الطاف حسین نے ٹیلی فون پر ایم کیوایم برطانیہ کے جوائنٹ آرگ
...
04 Apr 2021
ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی دلی مب
...
04 Apr 2021
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us