Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کی سیدکامران حیدرشہیدکی والدہ اور ہمشیرہ سے فون پر تعزیت
Posted on: 7/12/2017
ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کی سیدکامران حیدرشہیدکی والدہ اور ہمشیرہ سے فون پر تعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے تحریک کے سینئرکارکن اورایم کیوایم امریکہ کے جوائنٹ آرگنائزر سیدکامران حیدر شہید کی والدہ اور ہمشیرہ رعنارضا سے فون پر تعزیت کی ۔ انہوں نے والدہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ کامران حیدرکی ناگہانی وفات صرف آپ گھر والوں ہی کیلئے نہیں بلکہ تحریک کے لئے بھی بہت بڑا نقصان ہے ، ہم سب ان کیلئے دکھی اورغمزدہ ہیں۔انہوں نے والدہ کوکامران حیدرشہید کے بارے میں بتایا کہ کامران حیدرشہید جب مجھ سے ملنے لندن آئے تومیں نے ان کے لئے اوردیگرساتھیوں کیلئے اپنے ہاتھ سے کھانا پکاکربھیجاتوانہوں نے نہ صرف کھایابلکہ اس میں کھانانکال کررکھ لیااورکہاکہ میں نے اتنامزیدارکھاناپہلے نہیں کھایا،میں اسے بعدمیں کھاؤں گا۔ میری آنکھوں کے سامنے کامران حیدرشہید کی تصویرگھوم رہی ہے ، مجھے ان کی شہادت سے بہت دکھ پہنچاہے۔ انہوں نے کہاکہ کامران حیدرمرے نہیں بلکہ شہید ہیں اورمیری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں شہادت کادرجہ عطاکرے اورانہیں شہدائے کربلااورمعصومین کربلاکے سائے میں رکھے اورآپ سب کو صبر دے۔ کامران حیدرشہید کی والدہ نے جناب الطا ف حسین سے کہاکہ آپ نے اس وقت تعزیت کرکے اورہمارے دکھ میں شریک ہوکر ہمیں بڑاحوصلہ دیا ہے، اللہ تعالیٰ آپ کواس کااجردے اور ہمیں صبردے۔ جناب الطا ف حسین نے کامران حیدرشہید کی ہمشیرہ رعنا رضا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کامران حیدرآپ کے بھائی تھے لیکن وہ تحریک کابڑاسرمایہ تھے ، ان کی ناگہانی وفات سے ہم سب کوشدید دکھ ہے ،میں اورتحریک کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر شریک ہیں۔ کامران حیدرشہید کی ہمشیرہ نے جناب الطاف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کامران حیدرآپ سے بہت محبت کرتے تھے، وہ آپ کے دیوانے تھے ، آپ نے اس وقت ہماری فیملی کاغم جس طرح بانٹاہے اس سے ہمیں بہت حوصلہ ملاہے۔
*****
10/8/2025 10:03:46 PM
ایم کیوایم جوہانسبرگ چیپٹر کے زیرانتظام شاندار اجتماع نےمیری سالگرہ کے
...
05 Oct 2025
دنیا کا نقشہ بدل رہاہے، دنیا کی سیاست بدل رہی ہے، پاکستان اور عالمی حا
...
05 Oct 2025
پاکستان کے زیرانتظام کشمیرکے عوام 77 برسوں تک اپنے حقوق کیلئے کبھی سڑ
...
05 Oct 2025
لسطین کے حوالے سے پاکستان کے عوام کاہمیشہ سے ایک اصولی مؤقف رہاہے اور
...
04 Oct 2025
پوری دنیا کے حالات تبدیل ہورہے ہیں،مستقبل میں ہونے والی تبدیلیاں بند ر
...
04 Oct 2025
پاکستان کے مفتیان اور علمائے کرام اپنے خطبات سے کشمیر اور فلسطین کے با
...
03 Oct 2025
U-Turn ماسٹر کون؟
...
03 Oct 2025
قبول ہے…قبول ہے … قبول ہے
...
03 Oct 2025
وزیراعظم پاکستان !جس 20نکاتی امن منصوبے میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیا
...
02 Oct 2025
میں اپنےحقوق کےلئے جدوجہدکرنے والے کشمیری عوام پرپیراملٹری رینجرز اور
...
02 Oct 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us