Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
حیدرآباد کے سیکٹرانچارج سیدامان علی اورکارکن محمد عنایت کی غیرقانونی گرفتاری قابل مذمت ہے ، رابطہ کمیٹی
Posted on: 7/3/2017 1
حیدرآباد کے سیکٹرانچارج سیدامان علی اورکارکن محمد عنایت کی غیرقانونی گرفتاری قابل مذمت ہے ، رابطہ کمیٹی
بے گناہ کارکنان کی بلاجواز وغیرقانونی گرفتاریوں اورانہیں لاپتہ کرنے کا فوری نوٹس لیاجائے، رابطہ کمیٹی
سیدامان علی ، کارکن عنایت اوریوسی چیئرمین محمد اشفاق کے ہمراہ اپنی ضمانت کے سلسلے میں ہائی کورٹ گئے تھے
حیدرآبادپریس کلب کے قریب سے سادہ لباس اہلکاروں نے سیدامان علی اورمحمد عنایت کو گرفتارکرکے لاپتہ کردیا
مہاجردشمنی میں نہ صرف آئین اورقانون کو روندا جارہا ہے بلکہ انسانی حقوق کی سنگین پامالی بھی کی جارہی ہے، رابطہ کمیٹی
انسانی حقوق کی تنظیمیں ، مہاجروں کے انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف صدائے احتجاج بلندکریں، رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم حیدرآباد کے سیکٹرانچارج سیدامان علی اورکارکن محمد عنایت کی غیرقانونی گرفتاری اورانہیں لاپتہ کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آ ج بروز پیرکی صبح ایم کیوایم حیدرآبادزون سیکٹرD کے انچارج سیدامان علی ، کارکن عنایت اوریوسی چیئرمین محمد اشفاق کے ہمراہ اپنی ضمانت کے سلسلے میں ہائی کورٹ گئے تھے ۔بعدازاں حیدرآبادپریس کلب کے قریب سے سادہ لباس اہلکاروں نے سیدامان علی اورمحمد عنایت کو گرفتارکرکے لاپتہ کردیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مہاجردشمنی میں نہ صرف آئین اورقانون کو روندا جارہا ہے بلکہ انسانی حقوق کی سنگین پامالی بھی کی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ اس سے قبل ایم کیوایم حیدرآبادکے کارکنان معید گدی اور محسن قریشی کو ویگو گاڑی میں سوار رینجرز کے اہلکاروں نے عدالت کے احاطے سے اس وقت گرفتارکیاجب وہ عدالت کے احکامات پررہا کئے گئے تھے ۔ اسی طرح ایم کیوایم شعبہ خواتین کی رکن محترم شازیہ اشفاق کے دوصاحبزادوں راؤ سعد اورراؤ عمر کو بھی گرفتارکرکے لاپتہ کردیا گیا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے صدرپاکستان ممنون حسین ، وزیراعظم میاں نوازشریف ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی اوروزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی بلاجواز وغیرقانونی گرفتاریوں اورانہیں لاپتہ کرنے کا فوری نوٹس لیاجائے اور تمام گرفتارشدگان کو جلد ازجلد رہا کرایا جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے کارکنان کی غیرقانونی گرفتاریوں اور انہیں لاپتہ کرنے کے واقعات کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں ۔
*****
12/24/2025 4:57:37 PM
مرحومہ شمائلہ عمران کی نمازجنازہ کا شیڈول
...
23 Dec 2025
ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے رکن اورسابق رکن قومی اسمبلی نثارپن
...
23 Dec 2025
ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی بیوہ شمائلہ عمران کے انتقال پر کراچی کے علا
...
21 Dec 2025
ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی بیوہ شمائلہ عمران تحریک کا سرمایہ تھیں، آج و
...
21 Dec 2025
شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ عمران کے انتقال پر بہت دک
...
19 Dec 2025
پورے پاکستان میں کہیں بھی یوم سانحہ مشرقی پاکستان نہیں منایا گیا، سقوط
...
17 Dec 2025
صرف جنرل فیض حمیدکو سزادینا ادھوراانصاف ہے
...
14 Dec 2025
میں نے کبھی یہ درس نہیں دیا کہ لائسنس یافتہ اسلحہ حاصل کرکے کسی کی آب
...
14 Dec 2025
سانحہ قصبہ علیگڑھ کے شہداء کو خراج عقیدت
...
14 Dec 2025
ٓٓٓآسٹریلیا کے شہرسڈنی میں ہونے والا فائرنگ کاواقعہ انتہائی قابل مذمت
...
14 Dec 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us