Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
پی ایس 114 کے ضمنی الیکشن سے قائد تحریک الطاف حسین کے چاہنے والوں کا کوئی تعلق نہیں ہے،مصطفی عزیزآبادی
Posted on: 6/29/2017
پی ایس 114 کے ضمنی الیکشن سے قائد تحریک الطاف حسین کے چاہنے والوں کا کوئی تعلق نہیں ہے،مصطفی عزیزآبادی
پی ایس 114 کے وفاپرست عوام اپنے حلقہ کے ضمنی الیکشن کامکمل بائیکاٹ کریں گے، مصطفی عزیزآبادی
وفاپرست عوام 9، جولائی کو اپنے گھروں پربیٹھ کر خاموش احتجاج کریں گے، مصطفی عزیزآبادی
کیا قائد تحریک جناب الطاف حسین کی اپیل پر قوم اس لئے ووٹ دیتی ہے کہ منتخب نمائندے آزمائش کے وقت
نظریہ اورشہیدوں کے لہوسے غداری کرلیں؟مصطفی عزیزآبادی
اس قسم کی پارلیمانی سیاست مہاجرقوم کے پیروں کی دھول ہے، مہاجروں کی منزل آزاد وخودمختار صوبہ کا حصول ہے، مصطفی عزیزآبادی
متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان) کی رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفی عزیزآباد ی نے کہاہے کہ پی ایس 114 کے ضمنی الیکشن سے قائد تحریک الطاف حسین کے چاہنے والوں کا کوئی تعلق نہیں ہے، وفاپرست عوام اس الیکشن کامکمل بائیکاٹ کریں گے اور9، جولائی کو اپنے گھروں پربیٹھ کر خاموش احتجاج کریں گے۔
ایک بیان میں مصطفی عزیزآبادی نے کہاکہ سندھ کے شہری عوام عوام 1987ء سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی اپیل پر ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں کوبھاری اکثریت سے ووٹ دیکرکامیاب بناتے چلے آرہے ہیں لیکن بعض مفادپرست اورمہاجرقوم کے غداروں نے نہ صرف قائد تحریک جناب الطاف حسین کو دھوکہ دیا اورقوم کی امانت میں خیانت کی بلکہ حق پرست شہیدوں کے لہوکا بھی سودا کرلیا۔ 19، جون1992ء میں جب ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن کیاگیا تو کارکنان عوام تو ثابت قدم رہے لیکن پوری مرکزی کمیٹی ، اراکین سینیٹ ، قومی وصوبائی اسمبلی اوربلدیاتی نمائندوں نے اپنے ظرف وضمیرکا سودا کرلیا اور 23اگست2016ء کوبھی قوم ، تحریک، نظریہ، شہیدوں اور بانی وقائد تحریک جناب الطاف حسین سے غداری کا عمل دہرایا گیا اورپی آئی بی ٹولہ نے یزیدی فوج اور ایجنسیوں کے سامنے گھٹنے ٹیک کرظرف وضمیرکا سوداکرلیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ مصطفی عزیزآبادی نے کہاکہ کیا قائد تحریک جناب الطاف حسین کی اپیل پر قوم اس لئے ووٹ دیتی ہے کہ یہ ظرف وضمیرکا سوداکرنے والے سینیٹ ، قومی وصوبائی اسمبلی اوربلدیاتی ایوانوں کی نمائندگی کے مزے لوٹیں اورجب آزمائش کا وقت آئے تو مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کے بجائے تحریک کے فکروفلسفہ، نظریہ ، مہاجرقوم اور شہیدوں کے لہوسے غداری کرلیں؟ کیا تحریک کے مخلص اورمحنتی کارکنان وہمدرد عوام اس لئے دن رات محنت کرتے ہیں ، جلسہ جلوس کرتے ہیں ، جلسہ میں دریاں بچھاتے ہیں ، اسٹیج سجاتے ہیں ،انتخابی اخرجات میں کیلئے اپنا حصہ ڈالتے ہیں ،اپنے امیدوارکے حق میں نعرے لگاتے ہیں، قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کریں اورووٹ دیکر کامیاب بناتے ہیں کہ منتخب ہونے کے بعد یہ ارکان خود کو عوام کاخادم سمجھنے کے بجائے آقاسمجھنے لگیں اور عیش وعشرت کی زندگی میں ڈوب کرغریب کارکنوں کوہی بھول جائیں؟
مصطفی عزیزآبادی نے پی ایس 114 کے ضمنی الیکشن سے قائد تحریک الطاف حسین کے چاہنے والوں کا کوئی تعلق نہیں ہے، اس قسم کی پارلیمانی سیاست مہاجرقوم کے پیروں کی دھول ہے، مہاجروں کی منزل آزاد وخودمختار صوبہ کا حصول ہے اور انشاء اللہ 9، جولائی 2017ء کو پی ایس 114 کے ضمنی الیکشن میں عوام کی خاموش اکثریت پوری دنیا پر واضح کردے گی کہ عوام کے دل آج بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین کے لئے ہی دھڑکتے ہیں۔
*****
12/14/2025 3:06:19 PM
شہیدوں کے لواحقین کو یادگارشہداء اور شہداء قبرستان جانے تک کی اجازت ن
...
09 Dec 2025
یوم شہدا کے موقع پر ایم کیوایم امریکہ کی جانب سے خصوصی ترا نہ ”شہیدوں
...
08 Dec 2025
صرف الطاف حسین ہی کے لئے نہیں بلکہ عمران خان کے لئے بھی اپنے بڑے پن کا
...
07 Dec 2025
کہا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کے پاس دو راستے ہیں کہ وہ عمران خان سے
...
07 Dec 2025
پیپلزپارٹی نے اس طرح یہ تاثردیاکہ سندھی ثقافت توڑپھوڑ، جلاؤ گھیراؤاورت
...
07 Dec 2025
تحریک انصاف والوں نے مجھ پربہتان لگاکر سُر چھیڑا ہے،اب انہیں پورا راگ
...
06 Dec 2025
ایم کیوایم نے فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور کرپٹ اقتدارمافیا کو چیلنج ک
...
06 Dec 2025
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے پاکستان کی تیزی سےبدلتی ہ
...
03 Dec 2025
اس سال میں بہت کچھ ہواہے اورمیں کہہ رہا ہوں کہ مستقبل قریب میں بھی بہت
...
03 Dec 2025
ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان کا معصوم ابراہیم کے سوگوارلوا
...
02 Dec 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us