Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ایم کیوایم کے کنوینر ندیم نصرت اورامریکی کانگریس مین ڈینارورا بیکرکے درمیان واشنگٹن میں اہم ملاقات
Posted on: 6/27/2017
ایم کیوایم کے کنوینر ندیم نصرت اورامریکی کانگریس مین ڈینارورا بیکرکے درمیان واشنگٹن میں اہم ملاقات
ملاقات میں پاکستان میں مہاجروں اوردیگرلسانی اکائیوں اوراقلیتوں پرکئے جانے والے مظالم کے بارے میں تفصیلی گفتگو
د ونوں رہنماؤں کا پاکستان کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے مذہبی انتہا پسندگروپوں کی مسلسل سرپرستی کے بارے میں تبادلہ خیال
مہاجروں، بلوچوں اورپشتونوں کے خلاف کی جانے والی جارحیت کو رکوانے کے لئے اپنابھرپورکرداراداکروں گا۔ڈینارورا بیکر
دونوں رہنماؤں کامستقبل میں قریبی رابطہ رکھنے اور عالمی سطح پر مذہبی انتہاپسندی اوردہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
ملاقات انتہائی خوشگواراوردوستانہ ماحول میں ہوئی ۔ ملاقات تین گھنٹے سے زائدوقت تک جاری رہی،دونوں رہنماؤں نے ایک ساتھ کھانا کھایا
متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیوایم ) پاکستان کے کنوینر ندیم نصرت اورامریکہ کے بااثرکانگریس مین ڈینارورا بیکرکے درمیان پیر 26جون کی شب واشنگٹن میں اہم ملاقات ہوئی ۔یہ ملاقات انتہائی خوشگواراوردوستانہ ماحول میں ہوئی ۔ ملاقات تین گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے کھانابھی ایک ساتھ کھایا۔ ڈینارورا بیکر امریکہ میں ایک بااثرکانگریس مین کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں، انہوں نے 2013ء میں بلوچستان کی آزادی کے سوال پرریفرنڈم کرانے کابھی مطالبہ کیاتھا جواخبارات میں شہ سرخیوں کی زینیت بناتھا۔ اس تفصیلی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں فوج کی ایجنسیوں اورپیراملٹری فورسز کی جانب سے مہاجروں اوردیگرلسانی اکائیوں اورمذہبی اقلیتوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے بارے میں تفصیلی گفتگوکی ۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی طاقتورملٹری اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے خطہ میں مذہبی انتہا پسندگروپوں کی مسلسل سرپرستی کئے جانے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔
ایم کیوایم کے کنوینر نے امریکی کانگریس مین کو ایم کیوایم کے خلاف جاری ریاستی آپریشن میں کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل ، لاپتہ کارکنوں ،بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کے بعد سرکاری حراست میں کارکنوں پر کئے جانے والے انسانیت سوز تشدداورانہیں جھوٹے مقدمات میں جیلوں میں قید کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات اورایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر عائدغیرآئینی وغیرقانونی پابندی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ کنوینر ندیم نصرت نے کانگریس مین ڈینارورابیکرکوبتایاکہ کس طرح آئی ایس آئی پیراملٹری رینجرزکے ذریعے ایم کیوایم کے کارکنوں کی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور ایم کیوایم کے کارکنوں کوگرفتارکرکے انہیں اپنی تشکیل کردہ پی ایس پی اورپی آئی بی ٹولے میں شامل ہونے پر مجبورکررہی ہے ، جوکارکن شامل ہونے سے انکارکرتاہے اس کوقتل کرکے اس کی لاش سڑکوں یاویرانوں میں پھینک دی جاتی ہے۔
کانگریس مین ڈینارورا بیکرنے پاکستان میں مہاجروں اوردیگرلسانی اکائیوں اوراقلیتوں کے خلاف انسانی حقوق کی پامالی کے مسلسل عمل پر اپنی گہری تشویش کا اظہارکیا۔ کانگریس مین ڈینارورا بیکرنے ایم کیوایم کے کنوینر کویقین دلایا کہ وہ مہاجروں، بلوچوں اورپشتونوں کے خلاف کی جانے والی اس بلاجواز جارحیت کو رکوانے کے لئے اپنابھرپورکرداراداکریں گے ۔دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں قریبی رابطہ رکھنے اور عالمی سطح پر مذہبی انتہاپسندی اوردہشت گردی سے نمٹنے کے لئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
*****
1/9/2026 5:27:21 PM
وینزویلاپر حملے نےکسی بھی ملک کی آزادی اور خودمختاری کےاحترام کو مٹادی
...
06 Jan 2026
وینزویلا پر امریکی فوج کاحملہ اور اس حملے میں وینزویلاکے صدرنکولس ماد
...
05 Jan 2026
تعصب الطاف حسین نے کیا یا الطاف حسین کے ساتھ تعصب کیاجاتارہا ہے؟
...
04 Jan 2026
ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کا پیمرا سے گستاخانہ مواد نشر کرنے پر ف
...
30 Dec 2025
بے نظیر بھٹو کےقتل کابدلہ کراچی ،حیدرآباد اورسندھ بھر میں قتل وغارتگری
...
29 Dec 2025
پاکستان میں سیاسی تنازعات کے حل اور داخلی امن و استحکام کے لئے ساؤتھ
...
29 Dec 2025
مصطفےٰ کمال کے پاس ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے بارے میں الزامات کے ثبو
...
28 Dec 2025
شمائلہ عمران مرحومہ کی تحریکی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی، جوہرعابد ا
...
27 Dec 2025
میں فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیرصاحب سے درخواست کرتاہوں کہ وہ ہمارے سینئ
...
27 Dec 2025
شمائلہ عمران مرحومہ کی تحریکی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ الطاف حسین
...
24 Dec 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us