Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پارہ چنار میں اہل تشیع افراد کے خلاف دہشت گردی، 140 افراد شہید، ہزاروں زخمی، پاکستانی میڈیا میں بائیکاٹ


پارہ چنار میں اہل تشیع افراد کے خلاف دہشت گردی، 140 افراد شہید، ہزاروں زخمی، پاکستانی میڈیا میں بائیکاٹ
 Posted on: 6/27/2017
پارہ چنار میں اہل تشیع افراد کے خلاف دہشت گردی، 140 افراد شہید، ہزاروں زخمی، پاکستانی میڈیا میں بائیکاٹ
اہل تشیع افراد کے احتجاجی دھرنے کا چوتھا دن ، ٹی وی پرکوئی خبر نہیں ، یہ کیسا پاکستان ہے ؟

کوہاٹ: 27، جون2017ء بروزمنگل(اسٹاف رپورٹر)
پارہ چنار میں بم دھماکوں میں سینکڑوں افراد کے شہید وزخمی ہونے کے خلاف احتجاجی دھرنا جاری ہے، دہشت گردوں نے140 اہل تشیع افراد کو شہیدجبکہ ہزاروں افراد کو زخمی کردیا گیاہے لیکن شیعوں کی نسل کشی پرپاکستانی میڈیا خاموش دکھائی دے رہا ہے۔پاکستان میں رہنے والے اہل تشیع افراد کے قتل عام کے خلاف آج احتجاجی دھرنے کاچوتھا دن ہے، پرامن احتجاجی مظاہرین پرفائرنگ بھی کی گئی لیکن پاکستانی میڈیا میں اہل تشیع افرادکے قتل عام اور قتل عام کے خلاف احتجاج کی خبروں کا مکمل بائیکاٹ دیکھنے میں آرہا ہے ۔ پاکستانی ٹیلی ویژن پر نہ تو کوئی خبرنشر کی جارہی ہے اورنہ ہی اخباروں میں کوئی خبر شائع کی جارہی ہے ۔ یہ کیسا پاکستان ہے؟ یہا ں کا انصاف کیسا ہے ؟ یہاں کی صحافت کیسی ہے ؟ کیا شیعہ پاکستانی نہیں ہیں؟ اگر پاکستان میں شیعوں کو قتل کرنا ، سعودی عرب کے مفتی کے فتوے کہ ’’ جس شیعہ کو حرم میں دیکھو اسے قتل کردو‘‘ کے مطابق درست ہے تو پھر کیا بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمدعلی جناحؒ کے مزار کو بھی بم سے نہیں اڑادیاجائے کیونکہ قائد اعظم خوجہ اثناء عشری شیعہ تھے؟
دریں اثناء ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین نے پارا چنار میں اہل تشیع کمیونٹی کے لوگوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی اور اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ اہل تشیع کمیونٹی کا قتل عام بند کروانے کیلئے پارا چنار میں اقوام متحدہ کی فوج تعینات کی جائے۔


کوہاٹ : پارہ چناراہل تشیع افراد کا احتجاجی مظاہرہ






سعودی عرب کے مفتی کی جانب سے اہل تشیع کے قتل کافتوی


7/26/2017 9:40:07 AM