Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
زمین کے حصول کیلئے ملیرندی کادہانہ چھوٹا کرنا اور کراچی کا قدرتی ماحول تباہ کرنا سازش ہے ، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
Posted on: 6/26/2017
زمین کے حصول کیلئے ملیرندی کادہانہ چھوٹا کرنا اور کراچی کا قدرتی ماحول تباہ کرنا سازش ہے ، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کی جانب سے کراچی کے نالے ختم کرکے پلاٹنگ کی جاچکی ہے، رابطہ کمیٹی
نالے ختم کرنے سے کراچی میں نکاسی آب کانظام بری طرح متاثرہوا ہے، رابطہ کمیٹی
زمین کے حصول کیلئے آبی حیات مینگروز ختم کرکے کراچی پورٹ ٹرسٹ ہاؤسنگ کالونی بنائی جارہی ہے، رابطہ کمیٹی
وزیراعلیٰ سندھ کراچی کے خلاف اس سازش کا فوری نوٹس لیں، رابطہ کمیٹی
کراچی کی سول سوسائٹی ، صحافیوں ، کالم نگاروں ،دانشوروں اور اینکرپرسنز متحد ہوکر صدائے احتجاج بلندکریں، رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی رابطہ کمیٹی نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی(DHA) کی جانب سے زمین کے حصول کیلئے ملیرندی کادہانہ چھوٹا کرنے اور کراچی کا قدرتی ماحول تباہ کرنے کی سازش پر گہری تشویش کااظہارکیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس سے قبل ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کی جانب سے کراچی کے نالے ختم کرکے پلاٹنگ کی جاچکی ہے جس کے باعث نکاسی آب کانظام بری طرح متاثرہوا ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مفاد پرست عناصر نے کراچی کو لاوارث سمجھ رکھا ہے اور شہرکے وسائل کی لوٹ مارکا بازارگرم کرکے کراچی کے عوام کی جان ومال کو داؤ پر لگایاجارہا ہے ، اسی سلسلے میں ڈی ایچ اے کی جانب سے محض زمین کے حصول کیلئے ایک جانب آبی حیات مینگروز ختم کرکے کراچی پورٹ ٹرسٹ ہاؤسنگ کالونی بنائی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب ملیرندی کادہانہ چھوٹا کرکے برساتی پانی کی نکاسی کے نظام کو مزید خراب ترکیاجارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اگر ملیرندی کے دہانے کو چھوٹا کرنے کا عمل بند نہ کیاگیا تو طوفانی بارشوں سے کراچی کے علاقے شدید متاثرہوسکتے ہیں اورطوفانی بارشوں کے سبب شہریوں کی جان ومال کو شدید خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ ملیرندی کا دہانہ چھوٹا کرنے اورکراچی کا قدرتی ماحول تباہ کرنے کی سازش کا نوٹس لیاجائے اور ایسے عمل میں ملوث مفاد پرست عناصر کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔رابطہ کمیٹی نے کراچی کی سول سوسائٹی ، صحافیوں ، کالم نگاروں ،دانشوروں اور اینکرپرسنزسے اپیل کی کہ وہ کراچی اور اسکے شہریوں کے خلاف ہولناک سازش کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اوراس عمل کے خلاف متحد ہوکر صدائے احتجاج بلندکریں۔
*****
12/8/2019 12:38:41 AM
ہم نے تہیہ کررکھاہے کہ ہم کسی بھی قیمت پر غلامی کوقبول نہیں کریںگے۔الط
...
08 Dec 2019
ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ ڈربن چیپٹر کے زیراہتمام دعوت حلیم اورمحفل سما
...
07 Dec 2019
ایم کیوایم کے قاأد الطاف حسین کی والدہ ماجدہ محترمہ خورشیدبیگم کی 34وی
...
05 Dec 2019
رابطہ کمیٹی نے امریکہ کی سینٹرل اۤرگناأزنگ کمیٹی میں ایک جواأنٹ انچارج
...
05 Dec 2019
رابطہ کمیٹی نے امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی میں ایک جوائنٹ انچارج
...
05 Dec 2019
تمام وفاپرست کارکنان کے نام
...
03 Dec 2019
نقیب اللہ محسودشہیدکے والدمحمدخان کے انتقال پر ایم کیوایم کے قائد الط
...
02 Dec 2019
ہمارا یہ مطالبہ نہیں کہ پرویز مشرف پرآرٹیکل6 کے تحت مقدمہ نہ چلایاجائ
...
30 Nov 2019
اوورسیز یونٹوں کی تنظیم نو کے سلسلے میں ایم کیوایم ساوئتھ افریقہ کی تن
...
28 Nov 2019
سندھ اپنی تاریخ کے اہم موڑ پر ہے ، سندھ کے عوام فیصلہ کرلیں کہ انہیں ا
...
16 Nov 2019
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us