متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کا رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹرندیم احسان سے ان کے
سسر بشیراحمدصدیقی کے انتقال پر اظہارتعزیت
ایم کیوایم کے کنوینر ندیم نصرت اوررابطہ کمیٹی کے تمام ارکان کابھی ڈاکٹرندیم احسان سے اظہارتعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹرندیم احسان سے ان کے سسر بشیراحمدصدیقی کے انتقال پر دلی تعزیت کااظہارکیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ بشیراحمدصدیقی مرحوم کی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورڈاکٹرندیم احسان،ان کی اہلیہ سمیت مرحوم کے تمام لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔
دریں اثناء ایم کیوایم کے کنوینر ندیم نصرت اوررابطہ کمیٹی کے تمام ارکان نے بھی ڈاکٹرندیم احسان سے ان کے سسر کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہارکیا ہے اوردعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کواپنی جواررحمت میں جگہ دے اورتمام سوگواروں کوصبرجمیل عطاکرے۔
*****