Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
سانحہ احمد پورشرقیہ ایک قومی سانحہ ہے ، کنوینر رابطہ کمیٹی ندیم نصرت
Posted on: 6/25/2017
سانحہ احمد پورشرقیہ ایک قومی سانحہ ہے ، کنوینر رابطہ کمیٹی ندیم نصرت
وزیراعظم پاکستان، سانحہ پارا چنار اور سانحہ احمد پورشرقیہ کا فوری نوٹس لیں اورغیرجانبدارانہ تحقیقات کرائیں ،ندیم نصرت
سانحہ احمد پورشرقیہ پرقانون نافذکرنے والے ادارے کا بیان سراسر جھوٹ اورقوم کو گمراہ کرنے کی سازش ہے، ندیم نصرت
سانحہ پارا چنار سے عالمی برادری اورپاکستانی قوم کی توجہ ہٹانے کیلئے پنجابی اسٹیبلشمنٹ نے احمدپورشرقیہ کے
غریب عوام پر یہ قیامت صغری ٰ ڈھائی ہے، ندیم نصرت
بہاوپورکے اسپتال میں برن یونٹ نہ ہونے کے باعث بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں، ندیم نصرت
عیدالفطر کے موقع پر سینکڑوں گھروں میں صف ماتم بچھادی گئی، ندیم نصرت
قائد تحریک الطاف حسین سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان سانحہ احمد پورشرقیہ کے متاثرین کے غم میں برابرکے شریک ہیں،ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے بہاولپوراحمد پورشرقیہ کے المناک سانحہ میں سینکڑوں افراد کے شہیدوزخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے اس سانحہ کو قومی المیہ قراردیاہے ۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ ایک روز قبل ہی پارہ چنار میں کرائے گئے بم دھماکوں میں سینکڑوں شیعہ شہیدوزخمی کردیئے گئے اورابھی ان بے گناہوں کی المناک شہادت کا غم تازہ تھا کہ آج بہاولپورکے علاقے احمد پورشرقیہ میں المناک سانحہ رونما ہوگیا جس میں اب تک 142 افراد شہیداورسینکڑوں افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ۔انہوں نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سانحہ احمد پورشرقیہ کی جو وجوہات بیان کی جارہی ہیں وہ سراسر جھوٹ اورقوم کو گمراہ کرنے کی سازش ہے جس کامقصد سانحہ پارا چنار سے قوم کی توجہ ہٹانا ہے ۔حقیقت یہ ہے کہ سانحہ پارا چنار سے عالمی برادری اورپاکستانی قوم کی توجہ ہٹانے کیلئے پنجابی اسٹیبلشمنٹ نے احمدپورشرقیہ کے غریب عوام پر یہ قیامت صغری ٰ ڈھائی ہے اور گمراہ کن بیانات دیکر قوم کو بے وقوف بنایاجارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ یہ سانحہ احمد پورشرقیہ کے متاثرین جھلس کر شدیدزخمی ہوگئے لیکن بہاوپورکے اسپتال میں برن یونٹ نہ ہونے کے باعث زخمیوں کوطبی امداد فراہم نہیں کی جاسکی اور بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں اورعیدالفطر کے موقع پر سینکڑوں گھروں میں صف ماتم بچھادی گئی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ندیم نصرت نے وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف سے مطالبہ کیاکہ سانحہ پارا چنار اور سانحہ احمد پورشرقیہ کا فوری نوٹس لیاجائے ، ان سانحات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے اور اس کے ذمہ داروں کو سخت ترین سزا دی جائے ۔ ندیم نصرت نے سانحہ احمد پورشرقیہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں اوردعاگوہیں کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے ، سوگوارلواحقین کو صبرجمیل عطاکرے اورزخمیوں کو جلد ومکمل صحت یاب کرے ۔(آمین)
*****
7/3/2025 8:39:33 PM
ڈی جی ISPR نےبی بی سی کےانٹرویومیں بےشرمی اور جھوٹ کی انتہاء کرتے ہوئے
...
02 Jul 2025
تنظیم نو کے سلسلے میں ایم کیوایم کے تین سینئرذمہ داروں کفیل صدیقی،مطل
...
30 Jun 2025
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدپاکستان اب ایک سلطنت بن گیاہے
...
28 Jun 2025
مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ فیصلے کے بعدپاکستان
...
28 Jun 2025
مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کا فیصلہ پاکستان کی ع
...
27 Jun 2025
دریائے سوات میں خطرناک سیلابی ریلے میں ایک ہی خاندان کے 18افراد کے ب
...
27 Jun 2025
اقوام متحدہ مظلوم فلسطینیوں سمیت تمام کمزور قوموں پر ہونے والے تشددکے
...
26 Jun 2025
پاکستان کی جانب سے امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ کیلئے امن کے نوبل پرائزکی سف
...
23 Jun 2025
ایران پر امریکہ کاحملہ وحشیانہ ، ظالمانہ اور ننگی جارحیت کی بدترین مثا
...
22 Jun 2025
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پاکستان کی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم م
...
20 Jun 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us