Home
Altaf Hussain
English News
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
pressoffice@mqm.org
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
کوئٹہ ، پاراچناراورکراچی میں دہشت گردی کے واقعات نے پورے ملک کوہلاکررکھ دیا ہے ۔ ندیم نصرت
Posted on: 6/23/2017
کوئٹہ ، پاراچناراورکراچی میں دہشت گردی کے واقعات نے پورے ملک کوہلاکررکھ دیا ہے ۔ ندیم نصرت
ہمارے سول اورفوجی ارباب اختیارقوم کے سامنے کھوکھلے دعوے کررہے ہیں۔ ندیم نصرت
شہریوں کی جانوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے کے بجائے اسٹیبلشمنٹ ایم کیوایم کے خلاف کارروائی میں مصروف ہے
کراچی میں چارپولیس اہلکاروں کوگولیاں مارکرہلاک کردیاگیالیکن رینجرز کے اہلکار ایم کیوایم کے خلاف میڈیاٹرائل میں مصروف ہے
آج پھررینجرزنے ناظم آباد سے اسلحہ برآمدکرنے کاناکام ڈرامہ پیش کیاہے اوراس اسلحہ کوایم کیوایم سے منسوب کیاہے ۔ندیم نصرت
یہ اوچھاہتھکنڈہ کراچی میں دہشت گردی کے واقعات سے عوام کی توجہ ہٹانے اوراپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے ۔ندیم نصرت
جو حکام زمین سے نکلنے والااسلحہ دیکھتے ہی یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ایم کیوایم لندن نے چھپایاہے،ان کی یہ صلاحیتیں دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام میں کیوں کام نہیں آتیں؟ ایم کیوایم کے خلاف اس قسم کے ڈراموں کاسلسلہ بند کیاجائے ۔ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرندیم نصرت کوئٹہ اورپارہ چنارمیں ہونے والے ہولناک دھماکوں اورکراچی میں پولیس اہلکاروں پردہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اوردہشت گردی کے ان واقعات میں پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں افرادکے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کااظہارکیاہے۔اپنے بیان میں ندیم نصرت نے کہا کہ دہشت گردی پرقابو پانے کے تمام ترحکومتی دعووں کے باوجودملک کے تمام اہم شہروں میں مسلسل دہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں اورملک بھرکے عوام دہشت گردوں کے رحم وکرم پر ہیں ۔آج ہی کوئٹہ ، پاراچناراورکراچی میں دہشت گردی کے واقعات نے پورے ملک کوہلاکررکھ دیا ہے لیکن ہمارے سول اورفوجی ارباب اختیارقوم کے سامنے کھوکھلے دعوے کررہے ہیں۔ ندیم نصرت نے کہاکہ پوراملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے لیکن دہشت گردی کی روک تھام اورشہریوں کی جانوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے کے بجائے اسٹیبلشمنٹ ان حالات میں بھی ایم کیوایم کے خلاف کارروائی میں مصروف ہے۔ آج بھی جبکہ کراچی میں دہشت گردوں نے پولیس پر دہشت گردانہ حملہ کرکے چارپولیس اہلکاروں کوگولیاں مارکرہلاک کردیالیکن رینجرز کے اہلکاراس کارروائی میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرنے کے بجائے ایم کیوایم کے خلاف میڈیاٹرائل میں مصروف ہے، آج پھررینجرزنے ناظم آباد کے ایک علاقے سے اسلحہ برآمدکرنے کاناکام ڈرامہ پیش کیاہے اوراس اسلحہ کوایم کیوایم سے منسوب کیاہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ یہ اوچھاہتھکنڈہ کراچی میں پولیس اہلکاروں پر حملوں اوردہشت گردی کے واقعات سے عوام کی توجہ ہٹانے اوراپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جو حکام زمین سے نکلنے والااسلحہ دیکھتے ہی یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ایم کیوایم لندن نے چھپایاہے،ان کی یہ صلاحیتیں دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام میں کیوں کام نہیں آتیں؟اوروہ واقعہ کے فوری بعد قوم کویہ کیوں نہیں بتاتے کہ اس میں کون سے دہشت گردگروہ ملوث ہے ؟ ندیم نصرت نے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف اس قسم کے ڈراموں کاسلسلہ بند کیاجائے ۔
*****
7/14/2025 4:35:31 PM
بریکنگ : اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور قوم کی دعاؤں سے ایم کیو ایم کے ب
...
11 Jul 2025
ہم لمحہ بہ لمحہ انکی صحت سےآگاہ کرتے رہیں گے۔ شکریہ قاسم علی رضا
...
11 Jul 2025
ایم کیو ایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کی علالت کے بارے میں رابطہ
...
11 Jul 2025
بانی وقائد جناب الطاف حسین کوشدید علالت کے باعث لندن کے مقامی اسپتال م
...
10 Jul 2025
ایم کیوایم کینیڈاکی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان ذکی سید اورکاشف زیدی کو
...
09 Jul 2025
امام حسین علیہ السلام اوراہل بیت کی لازوال قربانی باطل یزیدی قوتوں س
...
09 Jul 2025
عمارت منہدم ہونے کے اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے لواحق
...
06 Jul 2025
ڈی جی ISPR نےبی بی سی کےانٹرویومیں بےشرمی اور جھوٹ کی انتہاء کرتے ہوئے
...
02 Jul 2025
تنظیم نو کے سلسلے میں ایم کیوایم کے تین سینئرذمہ داروں کفیل صدیقی،مطل
...
30 Jun 2025
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدپاکستان اب ایک سلطنت بن گیاہے
...
28 Jun 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us