شیخ المشائخ پیرطریقت حضرت حاجی حافظ محمد رحیم بخش رحمت اللہ علیہ کی سب سے چھوٹی صاحبزادی اور
ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کی خالہ مرحومہ زلیخا بیگم کوسخی حسن قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا
مرحومہ زلیخابیگم کا سوئم 24 جون بروزہفتہ مرحومہ کی رہائش گاہ واقعD - 1 واٹربورڈ کالونی سخی حسن پر ہوگا
سوئم کے سلسلے میں بعد نمازظہرمرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی جائے گی
تمام اہل ایمان ، مومنین ومومنات سے درخواست ہے کہ وہ فاتحہ سوئم میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت کریں ۔رابطہ کمیٹی
لندن ۔۔۔ 23 جون 2017ء
شیخ المشائخ پیرطریقت حضرت حاجی حافظ محمد رحیم بخش رحمت اللہ علیہ کی سب سے چھوٹی صاحبزادی اورایم کیوایم کے بانی وقائد بابائے مہاجرقوم جناب الطاف حسین کی سگی خالہ مرحومہ زلیخا بیگم کوجمعرات کی شب کراچی کے سخی حسن قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ مرحومہ کے جنازے میں مرحومہ کے عزیزواقارب اور ہمدردوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔ مرحومہ زلیخابیگم کا سوئم مورخہ 24 جون بروزہفتہ مرحومہ کی رہائش گاہ واقعD - 1 واٹربورڈ کالونی سخی حسن پر ہوگا ۔ اس سلسلے میں بعد نمازظہرمرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی جائے گی۔مردوں اورخواتین کے لئے گھرپرہی انتظام کیا گیا ہے۔ دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے تمام اہل ایمان ، مومنین ومومنات سے درخواست کی ہے کہ وہ فاتحہ سوئم میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت کریں اورمرحومہ کی روح کوایصال ثواب پہنچائیں۔