Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ضمانت پر رہائی کے باوجود جیل کے احاطے سے ایم کیوایم حیدرآباد کے دو کارکنان کو گرفتارکرلیاگیا
Posted on: 6/22/2017
ضمانت پر رہائی کے باوجود جیل کے احاطے سے ایم کیوایم حیدرآباد کے دو کارکنان کو گرفتارکرلیاگیا
معید گدی اورمحسن قریشی کی دوبارہ غیرقانونی گرفتاری عدالتی احکامات کی توہین ہے ، کنوینر ندیم نصرت
معید گدی اور محسن قریشی کو 21 مئی کوقائد تحریک الطاف حسین کے حق میں نعرے لگانے پر گرفتارکیاگیاتھا،ندیم نصرت
20، جون 2017ء کو انسداددہشت گردی کی عدالت نے ضمانت پر ان کی رہائی کے احکامات جاری کیے تھے، ندیم نصرت
سرکاری اہلکار جیل کے احاطے سے معید گدی اورمحسن قریشی کو ڈبل کیبن گاڑی میں ڈال کراپنے ہمراہ لے گئے، ندیم نصرت
عید کے موقع پر بھی قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے مہاجروں کی خوشیاں لوٹی جارہی ہیں،ندیم نصرت
وزیراعظم پاکستان ،معید گدی اورمحسن قریشی کی دوبارہ غیرقانونی گرفتاری کانوٹس لیں، ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان) کے کنوینر ندیم نصرت نے ضمانت پر رہائی کے عدالتی احکامات کے باوجود جیل کے احاطے سے ایم کیوایم حیدرآباد کے دو کارکنان کی بلاجوا زوغیرقانونی گرفتاری کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور سرکاری ایجنسیوں کے اس عمل کو توہین عدالت کاکھلا مظاہرہ قراردیا ہے ۔ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ ایم کیوایم حیدرآباد کے کارکنان معید گدی اور محسن قریشی کو 21 مئی کوقائد تحریک جناب الطاف حسین کے حق میں نعرے لگانے پر گرفتارکیاگیاتھااور عدالت میں ان کا کیس چل رہا تھا۔ 20، جون 2017ء کو انسداددہشت گردی کی عدالت نے ضمانت پر ان کی رہائی کے احکامات جاری کیے تھے لیکن جب ان کے اہل خانہ انہیں لینے نارا جیل پہنچے توقانون نافذکرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے انہیں جیل کے احاطے سے باہرنکال دیا اورمعید گدی اورمحسن قریشی کو ڈبل کیبن گاڑی میں ڈال کراپنے ہمراہ لے گئے۔ ندیم نصرت نے کہاکہ معید گدی اورمحسن قریشی پر کوئی اور کیس بھی نہیں تھا اورنہ وہ کسی مقدمہ میں قانون کومطلوب تھے اس کے باوجود انکی دوبارہ غیرقانونی گرفتاری نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ ان کے اہل خانہ کیلئے شدید ذہنی کرب واذیت کاباعث بھی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عید کے موقع پر بھی رینجرز، پولیس اورقانون نافذکرنے والے دیگر اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے مہاجروں کی خوشیاں لوٹی جارہی ہیں، ایک جانب قائد تحریک جناب الطاف حسین سے عقیدت ومحبت کے جرم میں بے گناہ کارکنان کو گرفتارکرکے جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہاہے اور دوسری جانب سادہ لباس سرکاری اہلکاروں کی جانب سے عدالتی احکامات پر رہا ہونے والے کارکنان کو جیل کے احاطے سے گرفتارکرکے مہاجروں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ندیم نصرت نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف سے مطالبہ کیا کہ عدالت سے ضمانت پر رہائی کے باوجود ایم کیوایم حیدرآباد کے کارکنان معیدگدی اور محسن قریشی کی بلاجواز وغیرقانونی گرفتاری کا فوری نوٹس لیاجائے ، مہاجروں کے انسانی حقوق کی پامالی کاسلسلہ بند کرایاجائے اور تمام گرفتارکارکنان کو فی الفور رہا کرایاجائے ۔
*****
8/31/2025 6:55:51 PM
ملک میں سیلاب کے نتیجے میں تباہی کی ذمہ دار قدرتی آفت نہیں اقتدارمافی
...
30 Aug 2025
الطاف حسین ملک کے خلاف نہیں سسٹم کے خلاف ہے، پنجاب کے وفاپرست ساتھی
...
25 Aug 2025
پاکستان میں ڈیموکریسی نہیں بلکہ فیوڈوکریسی کاراج ہے
...
25 Aug 2025
چاہے جتنی بھی جعلی ایم کیوایم بنالی جائیں،دنیاجانتی ہے کہ ایم کیوایم ک
...
23 Aug 2025
طوفانی بارشوں میں کراچی کےشہریوں کی ہی نہیں بلکہ سندھ کی نسل پرست حکو
...
20 Aug 2025
9، مئی کوعمران خان کی جائے وقوعہ پر عدم موجودگی کے باوجود انہیں سزا ک
...
18 Aug 2025
خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہی کے مناظر دیکھ کر میرا دل خون کے آنسو ر
...
17 Aug 2025
قومی اسمبلی میں کالا قانون پاس کرنےوالےقومی مجرم ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
...
16 Aug 2025
بانی پی ٹی آئی عمران خان اب تک جیل میں کیوں قید ہیں…چشم کشا حقائق؟
...
16 Aug 2025
پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں ایک طرف جشن آزاد
...
14 Aug 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us