ایم کیوایم بیلجئم کے زیراہتمام 19جون 1992ء کے شہداء کی 25 ویں برسی منائی گئی
فاتحہ خوانی میں آرگنائزرفریدخان ، جوائنٹ آرگنائزرفیصل اور یونٹ کے ذمہ داران وکارکنان کی شرکت
شرکاء نے شہدا کیلئے دعائے مغفرت کی اوربابائے مہاجرقوم محترم جناب الطاف حسین کی درازی عمراورصحت وتندرستی کے لئے بھی دعاکی
برسلز ۔۔۔ 20 جون 2017ء
ایم کیوایم بیلجئم کے زیراہتمام 19جون 1992ء کے شہداء کی 25 ویں برسی منائی گئی ۔ اس موقع پر شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کااجتماع منعقد کیاگیاجس میں بیلجئم کے آرگنائزرفریدخان ، جوائنٹ آرگنائزرفیصل اور یونٹ کے ذمہ داران وکارکنان نے شرکت کی ۔ اس موقع پر 19جون کے شہدااورتحریکی جدوجہد میں اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے تمام شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کیاگیااوردعاکی گئی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہید وں کی قربانی کوقبول فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطاکرے اورشہیدوں کی قربانیوں کے طفیل تحریکی جدوجہدکوکامیابی سے ہمکنارفرمائے۔ شرکاء نے بانی وقائداوربابائے مہاجرقوم محترم جناب الطاف حسین کی درازی عمراورصحت وتندرستی کے لئے بھی دعاکی ۔ اس موقع پر آرگنائزرفریدخان اورجوائنٹ آرگنائزرفیصل نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ دیگراوورسیزیونٹوں کی طرح ایم کیوایم بیلجئم یونٹ کے تمام کارکنان بھی بابائے مہاجرقوم کی قیادت میں تحریک کے مشن ومقصدکوآگے بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں اورانشاء اللہ تمام ترسازشوں کے
باوجود یہ جدوجہدجاری رہے گی۔