Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
19جون ایم کیوایم کی تاریخ میں ایک ایسا سیاہ باب ہے جسے فراموش نہیں کیاجاسکتا۔الطا ف حسین
Posted on: 6/18/2017
19جون ایم کیوایم کی تاریخ میں ایک ایسا سیاہ باب ہے جسے فراموش نہیں کیاجاسکتا۔الطا ف حسین
19جون 1992ء وہ سیاہ دن ہے جب اپنے نظریہ اورقوم کے شہیدوں کے خون کاسوداکرنے والے
حقیقی دہشت گردوں نے فوج کی سرپرستی میں کراچی پرشب خون مارا
ایم کیوایم کے درجنوں کارکنوں کوشہیدکیاگیا، ایم کیوایم کے دفاترپرقبضہ کیاگیا، کارکنوں کواغواکرکے تشدد کے ذریعے ان کی وفاداریاں تبدیل کرائی گئیں
میں ان شہیدکارکنوں کوسلام عقیدت پیش کرتاہوں جنہوں نے اپنی جانیں دیناقبول کرلیالیکن نظریہ کاسودا انہیں کیا
ہمارے شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اورشہیدوں کے مقدس لہوکی بدولت ہماری تحریک اپنی منزل مقصودپر ضرورپہنچے گی۔ 19جون 1992ء کے شہداء کی 25ویں برسی کے موقع پر بیان
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ 19جون ایم کیوایم کی تاریخ میں ایک ایسا سیاہ باب ہے جسے فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ 19جون 1992ء کے شہداء کی 25ویں برسی کے موقع پر ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ 19جون 1992ء وہ سیاہ دن ہے جب سرکاری ایجنسیوں کے ہاتھوں اپنے نظریہ اورقوم کے شہیدوں کے خون کاسوداکرنے والے حقیقی دہشت گردوں نے فوج کی سرپرستی میں کراچی پرشب خون مارا اور فوج کے ساتھ ملکر ایم کیوایم کے درجنوں کارکنوں کوشہیدکردیا، ایم کیوایم کے دفاترپرقبضہ کیا،ایم کیوایم کے کارکنوں کواغواکرکے تشدد کے ذریعے ان کی وفاداریاں تبدیل کرائی گئیں،اورفوج کی سرپرستی میں دہشت گردی اورظلم وبربریت کاایساسلسلہ شروع کیاجوبرسوں جاری رہا، اس روز ایم کیوایم کے خلاف شروع کیا جانے والاریاستی آپریشن آج کے دن تک جاری ہے ۔جناب الطاف حسین نے 19جون 1992ء کے شہیدوں کوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ میں اپنے ان جانباز،جانثاراوروفاشعارشہیدکارکنوں کوسلام عقیدت پیش کرتاہوں جنہیوں نے اپنی جانیں دیناقبول کرلیالیکن اپنے نظریہ کاسوداکرناگوارانہیں کیا۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کو کچلنے کیلئے 19جون 1992ء کوشروع کئے جانے والے ریاستی آپریشن میں اب تک ہزاروں کارکنوں کوبیدردی سے شہید کیاجاچکاہے لیکن تحریک کے سچے اوروفادارکارکنوں نے اپنے ظرف وضمیر کا سودانہیں کیااوروہ آج بھی تحریک کے مشن ومقصدکی کامیابی کے لئے جدوجہدجاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ہمارے شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اورشہیدوں کے مقدس لہوکی بدولت ہماری تحریک اپنی منزل مقصودپر ضرورپہنچے گی ۔ جناب الطا ف حسین نے دعاکی کہ اللہ 19جون 1992ء کے شہیدوں کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے اوران کی قربانیوں کوقبول فرمائے۔انہوں نے تمام کارکنوں، ماؤں،بہنوں،بزرگوں سے بھی کہاکہ وہ 19جون کے شہداکے لئے اپنے گھروں میں فاتحہ خوانی کریں۔
*****
10/24/2025 10:18:57 PM
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے لا
...
20 Oct 2025
سسٹم کیا ہے ؟ کیسے چلتاہے؟ کون چلاتاہے ؟ سسٹم میں کون کون سے عناصر شام
...
20 Oct 2025
1953ء میں پاکستان کی سرحدیں ہندوستان کے مسلمانوں پر بند کرکے دوقومی نظ
...
19 Oct 2025
پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت نے 20 نکاتی منصوبہ تسلیم کرلیا جس می
...
19 Oct 2025
فکری نشست : سیاسی جماعت اورتحریک کافرق
...
18 Oct 2025
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو مبارکباد
...
17 Oct 2025
تحریک لبیک کے احتجاج کوکچلنے کے لئے حکومت کی جانب سے جس طرح طاقت کا اس
...
17 Oct 2025
خدارا افغانستان کے ساتھ دوروزہ جنگ بند ی نہیں بلکہ بات چیت کرکے مستقل
...
16 Oct 2025
میں فیلڈمارشل عاصم منیراورسندھ کے کورکمانڈراورمتعلقہ حکام سے اپیل کرت
...
16 Oct 2025
اپنے احتجاج کوہرقیمت پر پر امن رکھیں، شہریوں کی دکانوں، گاڑیوں، سرکار
...
16 Oct 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us