Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
اب سندھ کے شہری عوام کیلئے آزاد اورخودمختارصوبے سے کم پر کوئی بات نہیں ہوگی ، قائد تحریک الطاف حسین
Posted on: 6/17/2017
اب سندھ کے شہری عوام کیلئے آزاد اورخودمختارصوبے سے کم پر کوئی بات نہیں ہوگی ، قائد تحریک الطاف حسین
ایم کیوایم مہاجروں سمیت ملک بھرکے مظلوموں کے جائز حقوق کی جدوجہد کررہی ہے ،الطاف حسین
اب سندھ کے شہری عوام کسی حکومت کا اتحادی بننے اور وزیراعلیٰ کی خیرات کاانتظارنہیں کریں گے، الطاف حسین
ساؤتھ افریقہ کے ساتھیوں نے ہمت وجرات ساتھ مہاجرقوم کا مقدمہ پیش کیا ہے، الطاف حسین
پابندی کے باوجود الطاف حسین کی تصاویر دنیابھرمیں مقیم کارکنان وعوام کے دلوں میں بس چکی ہے ، الطاف حسین
ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے ذمہ داران سے ٹیلی فون پر خطاب
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم مہاجروں سمیت ملک بھرکے مظلوموں کے جائز حقوق کی جدوجہد کررہی ہے اور اب سندھ کے شہری عوام کیلئے آزاد اورخودمختارصوبے سے کم پر کوئی بات نہیں ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کے ذمہ داران سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے ۔
اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے ساؤتھ افریقہ یونٹ کے ذمہ داران کو کامیاب، مدلل اورجامع پریس کانفرنس پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ ساتھیوں نے ہمت وجرات کا جو شاندار مظاہرہ کیا ہے اورجس طرح مہاجرقوم کا مقدمہ پیش کیا ہے اس سے پاکستان میں اسیراورروپوش ساتھیوں کے ساتھ ساتھ لاپتہ اور شہید ساتھیوں کے اہل خانہ کے حوصلوں کو بھی جلا ملی ہے اورانہیں احساس ہوا ہے کہ اس آزمائش کی گھڑی میں ساؤتھ افریقہ کے مشفق بھائیوں کے ہاتھ ان کے سروں ان کے سروں پرہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج ساؤتھ افریقہ کے پرعزم، جیالے اوربہادر ساتھیوں نے اپنے روحانی باپ اوربانی وقائد کو بھی یہ احساس دلایا کہ میں تنہا نہیں ہوں اورمیری نظریاتی اولادیں نہ صرف جوان ہیں بلکہ ہرکڑی آزمائش کا مردانہ وار سامنا کرنے کیلئے بھی تیار ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج آپ بہادر ساتھیوں نے پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کو بھی واضح پیغام دیا ہے کہ اس نے میری تقریراورتصویرپرپابندی عائد کی لیکن اس کے باوجود الطاف حسین کی تصاویر دنیابھرمیں مقیم کارکنان وعوام کے دلوں میں بس چکی ہے اور ریاستی طاقت کے ذریعہ عوام کے دلوں سے الطاف حسین کی محبت کو ختم نہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ ساؤتھ افریقہ کے ساتھیوں نے اپنے عمل سے ثابت کردیا ہے کہ وہ میرے سچے نظریاتی بیٹے ہیں اورمیری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اوورسیز کے دیگر یونٹوں کو بھی اسی طرح ہمت وجرات سے مہاجرقوم کامقدمہ لڑنے کی توفیق عطافرمائے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم نے مختلف حکومتوں کے ساتھ اتحاد کیالیکن کسی بھی حکومت نے مہاجروں کو ان کاجائزحق نہیں دیا ، اب آزاد اورخودمختارصوبہ سے کم پر کوئی بات نہیں ہوگی اورنہ کسی سے الائنس ہوگا ، اب سندھ کے شہری عوام کا فیصلہ ہے کہ ہم کسی حکومت کا اتحادی بننے اور کسی وزیراعلیٰ کی خیرات کاانتظارنہیں کریں گے اور انشاء اللہ اپنی حکومت خود بنائیں گے ۔ جناب الطاف حسین نے ساؤتھ افریقہ کے تمام شہروں کے ذمہ داران ، کارکنان ، ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں اور رمضان المبارک میں دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف رضاکاروں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی سلامتی کیلئے دعائیں بھی کیں۔
*****
8/9/2025 1:33:39 PM
گریٹرپنجاب یا پنجابستان کے سازشی منصوبے پر عمل درآمد کاآغازہوگیا
...
02 Aug 2025
صولت مرزاشہید کوغلط پھانسی دی گئی تھی، صولت مرزاشہید بے گناہ تھے ،ان
...
31 Jul 2025
پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک پناہ لینے والے بعض متعصب اینکرپرسنز، یوٹیوب
...
31 Jul 2025
انسداد دہشت گردی فیصل آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اورکارکنو
...
31 Jul 2025
آج ایک بارپھریہ ثابت ہوگیاہے کہ صولت مرزا شہیدکودی جانے والی سزابھی غ
...
29 Jul 2025
پیپلزپارٹی کی متعصب حکومت کے ڈاکوراج کے خلاف جہاد کااعلان کرتا ہوں ۔ا
...
29 Jul 2025
پختونخوا میں فوج کے ظلم وجبر اوردہشت گردی کے خلاف بغاوت کا عملاً آغاز
...
28 Jul 2025
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار @MIshaqDar50 کاقوم
...
28 Jul 2025
پاکستان 98فیصد غریب ، لوئرمڈل کلاس اورمڈل کلاس کے عوام کاملک نہیں بلک
...
27 Jul 2025
اسرائیل ،فلسطین تنازع کا مستقل اور دیرپاحل صرف دوریاستی حل ہی ہے
...
26 Jul 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us