Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام لندن میں اے پی ایم ایس او کا 39 واں یوم تاسیس منایاگیا


ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام لندن میں اے پی ایم ایس او کا 39 واں یوم تاسیس منایاگیا
 Posted on: 6/12/2017
ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام لندن میں اے پی ایم ایس او کا 39 واں یوم تاسیس منایاگیا
یوم تاسیس کے اجتماع میں لندن ، برمنگھم ، مانچسٹر، شیفیلڈ، بریڈفورڈ ،ہونسلواوردیگرعلاقوں سے کارکنوں ، بزرگوں،
خواتین اوربچوں کی بڑی تعدادمیں شرکت
اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس کاکیک کاٹاگیا، کارکنوں نے بانی وقائد الطاف حسین سے عہدوفاکی تجدید کی
یوم تاسیس کے اجتماع سے تحریک کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے خطاب کیا 
قائدتحریک الطاف حسین نے غریب ومتوسط طبقہ کے نوجوانوں کواسمبلیوں میں بھیج کر عملاً انقلاب برپا کیا ۔مصطفےٰ عزیزآبادی
غریب ومتوسط طبقہ کے انقلاب کی دشمن طاقتیں ہماری تحریک کوختم کرنے کے درپے ہیں۔مصطفےٰ عزیزآبادی
تمام تر آزمائشوں کے باوجود قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں جدوجہدکرتے رہیں گے۔ہاشم اعظم
تقریب میں رابطہ کمیٹی کے ارکان قاسم علی رضا، ڈاکٹرسلیم دانش، یوکے کے جوائنٹ آرگنائزر سہیل زیدی، فیض احمد ،
سیکریٹری جنرل منظوراحمد اورآرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان بھی شریک تھے

متحدہ قومی موومنٹ یوکے کے زیراہتمام اے پی ایم ایس او کا 39 واں یوم تاسیس منایاگیا۔ اس سلسلے میں لندن کے علاقے ایجویئر کے سنگم ہال میں ایک اجتماع منعقد کیاگیا۔ اجتماع میں لندن کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ برمنگھم ، مانچسٹر، شیفیلڈ، بریڈفورڈ ،ہونسلواوردیگرعلاقوں سے بڑی تعدادمیں ایم کیو ایم کے کارکنوں اورہمدردنوجوانوں، بزرگوں، خواتین اوربچوں نے شرکت کی ۔ یوم تاسیس کی مناسبت سے ہال کوایم کیوایم کے پرچموں، مختلف یونٹوں کے بینروں اورجناب الطاف حسین کی پورٹریٹ والے بینروں سے سجایاگیاتھا۔یوم تاسیس کے اجتماع سے تحریک کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے خطاب کیا ۔ تقریب میں رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفےٰ عزیزآبادی، قاسم علی رضا، ڈاکٹرسلیم دانش، یوکے کے آرگنائزر ہاشم اعظم ، جوائنٹ آرگنائزر سہیل زیدی، فیض احمد ، سیکریٹری جنرل منظوراحمد اورآرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان شریک تھے۔یوم تاسیس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین نے مہاجروں کے حقوق کے حصول کیلئے 11جون 1978ء کو اے پی ایم ایس او قائم کی،جس نے آگے چل کرایم کیوایم کوجنم دیا، قائدتحریک الطاف حسین نے ایم کیوایم کوملک کی تیسری بڑی جماعت بنادیا،دیگرسیاسی لیڈرملک میں انقلاب لانے کی زبانی باتیں کرتے ہیں لیکن قائدتحریک الطاف حسین نے غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کواسمبلیوں میں بھیج کرملک میں عملاً انقلاب برپا کیا ۔ اسی لئے غریب ومتوسط طبقہ کے انقلاب کی دشمن طاقتوں نے ایم کیوایم کوکچلنے کافیصلہ کرلیا،اسی لئے اس 39 برسوں میں کئی بار اس تحریک کوختم کرنے کیلئے ریاستی مظالم کے پہاڑتوڑے گئے ، تحریک نے 39 برس کی جدوجہدمیں کئی بارآگ اورخون کے دریا عبور کئے ، چاہے بینظیربھٹوکادورحکومت ہو یا نوازشریف کا، ہردورمیں اس تحریک کوکچلنے کی کوشش کی گئی اوریہ قوتیں آج بھی ایم کیوایم کوختم کرنے کے درپے ہیں،ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریاں کی جارہی ہیں ، گھروں میں اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس منانے والے کارکنوں تک کوگرفتارکرلیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ہزاروں فوجیوں اور معصوم شہریوں کو شہیدکرنے والے طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان کاتوٹی وی پر انٹرویونشرہوتاہے لیکن ملک کی تیسری بڑی جماعت کے قائدجناب الطاف حسین کے میڈیاپر بیان نشرکرنے اورنام دینے پر بھی پابندی ہے ۔انہوں نے کہاکہ چاہے کیساہی ظلم کرلیاجائے لیکن کارکنان وعوام کوقائدتحریک الطاف حسین سے دورنہیں کیاجاسکتا۔ ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزرہاشم اعظم نے تمام کارکنوں کواے پی ایم ایس اوکے 39ویںیوم تاسیس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج اگرچہ پاکستان میں ہماری تحریک کے کارکنوں کیلئے بہت کٹھن حالات ہیں اورہم پر ظلم وستم کے پہاڑتوڑے جارہے ہیں لیکن ہمارا عزم ہے کہ ہم تمام تر آزمائشوں کے باوجود قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں جدوجہدکرتے رہیں گے۔انہوں نے اجتماع کے شرکاء سے کہاکہ وہ شہیدوں کے لواحقین کی مددکیلئے زیادہ سے زیادہ عطیات دیں تاکہ ہم ان کی ہرممکن مددکرسکیں۔اس موقع پر اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس کاکیک بھی کاٹاگیا۔ ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ شعبہ خواتین کی انچارج محترمہ صفیہ اکبرنے رابطہ کمیٹی اوریوکے یونٹ کے انچارجزکے ساتھ ملکر کیک کاٹااورسب نے ملکر بانی وقائدجناب الطاف حسین سے اپنے عہدوفاکی تجدید کی۔ تقریب میں شرکاء کے لئے افطارکاانتظام بھی کیاگیا تھا۔ اجتما ع کی نظامت کے فرائض آرگنائزنگ کمیٹی کے رکنسہیل خانزادہ نے انجام دیے ۔ اس دوران کارکنوں نے جناب الطاف حسین کے حق میں وقفہ وقفہ سے زوردارنعرے لگاکراپنے جوش وخروش کااظہارکیا۔ 
*****

9/19/2017 1:57:52 PM