Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حضرت امجدصابری شہید ؒ کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے عید کے بعدلندن میں ایک بڑاپروگرام منعقد کیاجائے گا۔الطاف حسین


حضرت امجدصابری شہید ؒ کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے عید کے بعدلندن میں ایک بڑاپروگرام منعقد کیاجائے گا۔الطاف حسین
 Posted on: 6/12/2017
حضرت امجدصابری شہید ؒ کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے عید کے بعدلندن میں ایک بڑاپروگرام منعقد کیاجائے گا۔الطاف حسین
امجدصابری شہید کی یاد میں محفل سماع کی جائے گی اورشہید کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاجائے گا
سفاک دہشت گردوں نے صرف ایک صوفی قوال کونہیں بلکہ پنجتن پاک کے عاشق اورامن ومحبت کے سفیر کوہم سے چھین لیا
امجدصابری ؒ کی شہادت صرف اہل خانہ کاہی نہیں بلکہ پوری قوم کاعظیم نقصان ہے جس کی تلافی نہیں ہوسکتی۔الطاف حسین
قائدتحریک الطاف حسین کاامجدصابری شہیدؒ کے اہل خانہ سے اظہارتعزیت
ایم کیوایم اوورسیز یونٹس حضرت امجدصابری شہیدؒ کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعزیتی تقریبات کریں۔الطاف حسین
قاتلوں پرمقدمہ چلایاجائے اورامجدصابری شہید ؒ کے لواحقین کوانصاف فراہم کیاجائے ۔ الطاف حسین
بین الاقوامی شہرت یافتہ صوفی قوال حضرت امجدصابری شہید کی پہلی برسی کے موقع پر بیان

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ صوفی قوال حضرت امجدصابری شہید ؒ کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے عید کے بعدلندن میں ایک بڑاپروگرام منعقد کیاجائے گاجس میں محفل سماع کی جائے گی اورشہید کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ صوفی قوال حضرت امجدصابری شہید کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ حضرت امجدصابری شہید ؒ نہ صرف قوالی کی روایت کوآگے بڑھارہے تھے بلکہ اپنے کلام کے ذریعے پاکستان سمیت دنیابھرمیں امن، محبت، بھائی چارے،پنجتن پاک اور اولیائے کرام سے عقیدت کاپیغام پھیلارہے تھے لیکن سفاک دہشت گردوں نے گزشتہ سال انہیں بیدردی سے شہید کرکے صرف ایک صوفی قوال کونہیں بلکہ پنجتن پاک کے عاشق اورامن ومحبت کے سفیر کوہم سے چھین لیاجوہماراہی نہیں بلکہ دنیابھرکے کروڑوں عقیدت مندوں کانقصان عظیم ہے۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ حضرت امجدصابری شہیدؒ اس دنیاسے ضرورچلے گئے لیکن ان کانام زندہ رہے گا اوروہ پاکستان سمیت دنیابھرمیں پھیلے ہوئے اپنے چاہنے والوں اور عقیدت مندوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے ۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم اوورسیزکے یونٹوں سے کہاکہ وہ حضرت امجدصابری شہیدؒ کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعزیتی تقریبات کریں اورشہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعاکریں۔ جناب الطاف حسین نے اس امرکی بھی شدیدمذمت کی کہ امجدصابری شہید ؒ کے قاتلوں کی گرفتاری کوکافی عرصہ ہوگیاہے لیکن اب تک ان پرعدالت میں مقدمہ نہیں چلایاجاسکاہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں پرمقدمہ چلایاجائے اورامجدصابری شہید ؒ کے لواحقین کوانصاف فراہم کیاجائے ۔جناب الطاف حسین نے امجدصابری شہیدؒ کی پہلی برسی کے موقع پر ان کے تمام اہل خانہ سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ امجدصابری ؒ کی شہادت صرف آپ کاہی نہیں بلکہ ہم سب کابلکہ پوری قوم کاعظیم نقصان ہے جس کی تلافی نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ امجدصابری شہید کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے اورتمام سوگواروں کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطاکرے ۔ 
*****

10/17/2017 11:07:55 PM