Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ریاستی جبرکے باوجود اے پی ایم ایس اوکا39واں یوم تاسیس مختلف شہروں میں بھرپورجوش وجذبے سے منایاگیا
Posted on: 6/11/2017
ریاستی جبرکے باوجود اے پی ایم ایس اوکا39واں یوم تاسیس مختلف شہروں میں بھرپورجوش وجذبے سے منایاگیا
کراچی کے بعض علاقوں میں کارکنوں اور ہمدردوں نے چھوٹی چھوٹی ٹکڑیوں کی شکل میں گلیوں میں جمع ہوکر یوم تاسیس کاکیک کاٹا
بیشتر علاقوں میں کارکنوں،خواتین اورطالبات نے گھروں میں جمع ہوکریوم تاسیس منایا، کیک کاٹا، تحریکی ترانے بجائے اور
جئے الطاف حسین کے نعرے لگاکراپنے بانی وقائد سے اپنی محبت وعقیدت کااظہارکیا
کئی علاقوں میں یوم تاسیس کے حوالے سے بینرز بھی لگائے گئے ،کئی مقامات پر یوم تاسیس کی وال چاکنگ بھی کی گئی
حیدرآبادمیں بھی کئی مقامات پر کارکنوں نے ٹولیوں کی شکل میں جمع ہوکر یوم تاسیس منایا، کیک کاٹااور’’جئے الطاف ‘‘ کے نعرے لگائے
میرپورخاص، سکھر، نوابشاہ ، ٹنڈوجام ،شہدادپور،سانگھڑاور دیگر شہروں میں بھی کارکنوں نے گھروں میںیوم تاسیس منایا
کارکنوں ، طالبات اورخواتین نے بڑی تعداد میں انٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون کرکے بانی وقائد الطاف حسین کویوم تاسیس کی مبارکبادپیش کی
تمام ترریاستی مظالم اورجبروستم کے باوجود ’’ آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن ‘‘ کا39واں یوم تاسیس پاکستان کے مختلف شہروں میں بھرپورجوش وجذبے سے منایاگیا۔ مسلسل چھاپوں اورگرفتاریوں کے باعث کراچی یاکسی شہرمیں کوئی بڑاعوامی اجتماع منعقدنہیں کیاگیا لیکن کراچی کے بعض علاقوں میں اے پی ایم ایس او اور ایم کیوایم کے کارکنوں اور ہمدردوں نے گلیوں میں چھوٹی چھوٹی ٹکڑیوں کی شکل میں جمع ہوکر اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس کاکیک کاٹااوربانی و قائدجناب الطاف حسین کے حق میں نعرے لگائے ۔کارکنوں کے ساتھ طالبات اورخواتین بھی شریک تھیں۔ اسی طرح بیشتر علاقوں میں کارکنوں،خواتین اورطالبات نے گھروں میں جمع ہوکریوم تاسیس منایا، کیک کاٹا، تحریکی ترانے بجائے اورجئے الطاف حسین کے نعرے لگاکراپنے بانی وقائد سے اپنی محبت وعقیدت کااظہارکیا۔کراچی کے کئی علاقوں میں ایم کیوایم اوراے پی ایم ایس او کے کارکنوں نے یوم تاسیس کے حوالے سے بینرز بھی لگائے جبکہ کئی مقامات پر یوم تاسیس کی وال چاکنگ بھی کی گئی جس میں جناب الطاف حسین کی قیادت پر مکمل اعتمادکااظہارکیاگیااور’’ قائد بس الطاف ‘‘ تحریر کیا گیا ۔ کراچی کی طرح حیدرآبادمیں بھی کئی مقامات پر کارکنوں نے چھوٹی چھوٹی ٹولیوں کی شکل میں جمع ہوکر اے پی ایم ایس او کا یوم تاسیس منایا، کیک کاٹااور’’جئے الطاف ‘‘ کے نعرے لگائے ۔اس کے ساتھ ساتھ میرپورخاص، سکھر، نوابشاہ ، ٹنڈوجام ،شہدادپوراورسانگھڑ سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی کارکنوں نے گھروں میں اے پی ایم ایس او کایوم تاسیس منایااورکیک کاٹ کر، تحریکی ترانے بجاکراورنعرے لگاکراپنے روایتی جوش وخروش کااظہارکیا۔
دریں اثناء کراچی ، حیدرآباداورسندھ کے مختلف شہروں سے ایم کیوایم اوراے پی ایم ایس او کے نوجوان کارکنوں ، طالبات اورخواتین نے بڑی تعداد میں انٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون کرکے بانی وقائدجناب الطاف حسین کواے پی ایم ایس او کے 39ویں یوم تاسیس کی مبارکبادپیش کی اوران سے تجدید عہد وفا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اس عزم کااظہارکیاکہ چاہے کیسے ہی کٹھن حالات کیوں نہ ہوں اورکیسی ہی سازشیں اورپروپیگنڈے کیوں نہ کئے جائیں وہ قائدتحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں متحد ہیں اورانشاء اللہ متحد رہ کراپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔
*****
8/11/2025 12:50:52 PM
گریٹرپنجاب یا پنجابستان کے سازشی منصوبے پر عمل درآمد کاآغازہوگیا
...
02 Aug 2025
صولت مرزاشہید کوغلط پھانسی دی گئی تھی، صولت مرزاشہید بے گناہ تھے ،ان
...
31 Jul 2025
پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک پناہ لینے والے بعض متعصب اینکرپرسنز، یوٹیوب
...
31 Jul 2025
انسداد دہشت گردی فیصل آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اورکارکنو
...
31 Jul 2025
آج ایک بارپھریہ ثابت ہوگیاہے کہ صولت مرزا شہیدکودی جانے والی سزابھی غ
...
29 Jul 2025
پیپلزپارٹی کی متعصب حکومت کے ڈاکوراج کے خلاف جہاد کااعلان کرتا ہوں ۔ا
...
29 Jul 2025
پختونخوا میں فوج کے ظلم وجبر اوردہشت گردی کے خلاف بغاوت کا عملاً آغاز
...
28 Jul 2025
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار @MIshaqDar50 کاقوم
...
28 Jul 2025
پاکستان 98فیصد غریب ، لوئرمڈل کلاس اورمڈل کلاس کے عوام کاملک نہیں بلک
...
27 Jul 2025
اسرائیل ،فلسطین تنازع کا مستقل اور دیرپاحل صرف دوریاستی حل ہی ہے
...
26 Jul 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us