Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
اے پی ایم ایس او کے بے گناہ کارکنان کی غیرقانونی گرفتاریوں کا نوٹس لیاجائے ، ندیم نصرت
Posted on: 6/10/2017
اے پی ایم ایس او کے بے گناہ کارکنان کی غیرقانونی گرفتاریوں کا نوٹس لیاجائے ، ندیم نصرت
قانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے اے پی ایم ایس او کے خلاف کریک ڈاؤن قابل مذمت ہے ، ندیم نصرت
غیرقانونی چھاپے مارکراے پی ایم ایس او کے متعدد ذمہ داروں اورکارکنوں کوغیرقانونی گرفتارکیاگیاہے ، ندیم نصرت
سیاسی ومذہبی تنظیموں کوکھلے عام سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہے، ندیم نصرت
کالعدم جہادی اورفرقہ پرست تنظیمیں مختلف مساجد کے باہر جہاد کے نام پر چندہ بھی جمع کررہی ہیں، ندیم نصرت
متعصبانہ پالیسی تبدیل نہ کی تو ان کے خلاف مہاجروں میں نفرتوں میں اضافہ قطعی فطری ہوگا، ندیم نصرت
ایم کیوایم اوراے پی ایم ایس او کے تمام گرفتارشدگان کو فی الفوررہا کیاجائے، ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان) کے کنوینر ندیم نصرت نے کراچی کے مختلف علاقوں میں اے پی ایم ایس اوکے نوجوان کارکنان کے خلاف رینجرز اورپولیس کے کریک ڈاؤن اورمتعدد طلباء کارکنان کی غیرقانونی گرفتاریوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
ایک بیان میں ندیم نصرت نے چھاپے گرفتاریوں کے مسلسل واقعات کو سراسر مہاجردشمنی کا تسلسل قراردیتے ہوئے کہاکہ ایک روز بعد اے پی ایم ایس او کا39 واں یوم تاسیس ہے لیکن اس سے قبل ہی رینجرز ،پولیس اوردیگرقانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جمعہ اورہفتہ کی درمیانی شب کراچی کے مختلف علاقوں میں اندھا دھند غیرقانونی چھاپے مارکراے پی ایم ایس او کے متعدد ذمہ داروں اورکارکنوں کوغیرقانونی گرفتارکرلیا۔
ندیم نصرت نے کہاکہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ ایک جانب مختلف سیاسی ومذہبی تنظیموں کوکھلے عام سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہے حتیٰ کہ کالعدم جہادی اورفرقہ پرست تنظیمیں مختلف مساجد کے باہر جہاد کے نام پر چندہ بھی جمع کررہی ہیں لیکن انہیں روکنے اورگرفتارکرنے والا کوئی نہیں ہے جبکہ ایم کیوایم اوراے پی ایم ایس او کے بے گناہ ذمہ داروں اورکارکنوں کوبلاجوا ز گرفتارکرکے انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہا ہے اور جیلوں میں قید کیاجارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ندیم نصرت نے کہاکہ چھاپے گرفتاریوں سے نہ تو مہاجروں کو حقوق کی جدوجہدسے باز رکھاجاسکتا ہے اورنہ انہیں خوف زدہ کیاجاسکتا ہے لیکن اگر قانون نافذکرنے والے اداروں نے اپنی متعصبانہ پالیسی تبدیل نہ کی تو ان کے خلاف مہاجروں میں نفرتوں میں اضافہ قطعی فطری ہوگا۔
ندیم نصرت نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے مطالبہ کیاکہ اے پی ایم ایس او کے بے گناہ کارکنان کی غیرقانونی گرفتاریوں کا نوٹس لیاجائے ، ایم کیوایم اوراے پی ایم ایس او کے تمام گرفتارشدگان کو فی الفوررہا کیاجائے اورایم کیوایم کو سیاسی سرگرمیوں کی مکمل آزادی دی جائے ۔ندیم نصرت نے انسانی حقوق کی ملکی اوربین الاقوامی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ مہاجرطلباء کی غیرقانونی گرفتاریوں اوران کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف آواز احتجاج بلند کریں۔
*****
8/10/2026 3:39:02 PM
صوبوں کی بات پر دریائے سندھ کومہاجروں کے خون سے سرخ کرنے کی دھمکیاں د
...
09 Aug 2026
79 سال میں ہم آج تک یہ فیصلہ نہیں کرسکے کہ ملک میں کمیونزم، سوشلزم، ب
...
08 Aug 2026
ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان جوہرعابد ایڈوکیٹ اورادریس عل
...
06 Aug 2026
حکومت پاکستان کی جانب سے آزادکشمیرالیکشن کی صحیح رپورٹنگ کرنے والے ص
...
05 Aug 2026
کشمیرکا کونہ کونہ لہو لہو ہے لیکن حکومت کواس کی کوئی پرواہ نہیں ہے
...
04 Aug 2026
ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے لوگوں کا مطالبہ بالکل درست ہے۔ ا
...
03 Aug 2026
اپنا حق مانگنے پر بے گناہ کشمیریوں کو گولیاں مارکر شہ رگ کوکاٹ دیا گی
...
31 Jul 2026
مسلح افراد کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے سینئر کارکن سمیع الدین رحمانی ک
...
30 Jul 2026
ایم کیوایم کے سینئر کارکن سمیع الدین رحمانی کی شہادت پر متحدہ قومی موو
...
29 Jul 2026
معصوم کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلنابند کی جائے، الطاف حسین
...
29 Jul 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us