Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
لندن میں دہشت گردحملہ بربریت اورسفاکیت کامظاہرہ ہے۔الطاف حسین
Posted on: 6/4/2017 1
لندن میں دہشت گردحملہ بربریت اورسفاکیت کامظاہرہ ہے۔الطاف حسین
معصوم انسانوں کوسفاکی سے قتل کرنے والے اوربربریت کامظاہرہ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ الطاف حسین
دہشت گردی کے واقعہ پر وزیراعظم ٹریزامے، برطانوی حکومت ، دہشت گردی کانشانہ بننے والے افرادکے لواحقین اورتمام شہریوں سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہیں۔ الطاف حسین
دہشت گردی کے خاتمے اور انتہاپسندی سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم ٹریزامے، برطانوی حکومت اورعوام کے شانہ بشانہ ہیں
عوام دہشت گردی وانتہاپسندی سے نمٹنے کیلئے پولیس، سیکوریٹی فورسز،انتظامیہ اورحکومت سے بھرپورتعاون کریں
متحدہ قومی موومنٹ ( پاکستان ) کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے گزشتہ روزلندن میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے اور دہشت گردوں کے حملے میں کئی افرادکے جاں بحق اورزخمی ہونے پر دلی افسوس کااظہارکیاہے۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ چند روزقبل خودکش بم دھماکے کے ذریعے مانچسٹرپر دہشت گردحملہ کیاگیا اورکل سینٹرل لندن پردہشت گرد حملہ کیاگیا ، معصوم وبے گناہ شہریوں کو بیدردی سے کچلاگیا، انہیں سفاکی سے قتل کیاگیااورلندن کے پرامن شہر میں دہشت گردی کا بازارگرم کیاگیا۔ جناب الطاف حسین نے دہشت گردی کے اس سفاکانہ واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ واقعہ بربریت اورسفاکیت کامظاہرہ ہے اورمعصوم انسانوں کوسفاکی سے قتل کرنے والے اوربربریت کامظاہرہ کرنے والے دراصل انسانیت کے دشمن ہیں جوکسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔جناب الطاف حسین نے دہشت گردی کے اس واقعہ پر وزیراعظم ٹریزامے، برطانوی حکومت ، دہشت گردی کانشانہ بننے والے افرادکے لواحقین اورتمام شہریوں سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ میں اور ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے، انتہاپسندی سے بلاتفریق نمٹنے اوربرطانیہ کو پرامن اوردہشت گردی سے محفوظ بنانے کے لئے ہم وزیراعظم ٹریزامے، برطانوی حکومت اورعوام کے شانہ بشانہ ہیں اور انہیں اپنے مکمل تعاون کایقین دلاتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ دہشت گردی وانتہاپسندی سے نمٹنے کے لئے پولیس، سیکوریٹی فورسز،انتظامیہ اورحکومت سے بھرپورتعاون کریں۔
*****
10/5/2025 9:42:12 PM
قدیم ترین اسرائیل فلسطین تنازعہ فریقین : اسرائیل اورفلسطین
...
01 Oct 2025
سانحہ 30، ستمبرحیدرآباد اور یکم اکتوبر کراچی ناقابل فراموش ہے، قائدتحر
...
29 Sep 2025
پاکستان سیدھا سیدھا اعلان کردے کہ ہم اسرائیل کو تسلیم کررہے ہیں
...
28 Sep 2025
۔ 16ستمبر کوکراچی میں ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان نثارپہن
...
28 Sep 2025
پاکستان کوبچانے کے لئے پنجاب میں بیداری بہت ضروری ہے، اہل پنجاب کوآگے
...
28 Sep 2025
سندھ ہائی کورٹ نے نثارپنہور اورانورخان ترین کی جبری گمشدگی کے خلاف
...
25 Sep 2025
اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے شکاگو چیپٹر نے اس سال بھی قائد تحریک
...
22 Sep 2025
نثارپنہور اورانورخان ترین کی جبری گمشدگی کے بارے میں انسانی حقوق کمیشن
...
22 Sep 2025
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ہونے والے معاہدے کوپاکستان کے عوام کے
...
22 Sep 2025
ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے سابق آرگنائزرمحمد یوسف شہید کو خراج عقیدت
...
21 Sep 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us