Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ایم کیوایم شعبہ خواتین کی سابقہ رکن شاہدہ نثار کے انتقال پر بانی و قائد جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
Posted on: 6/4/2017 1
ایم کیوایم شعبہ خواتین کی سابقہ رکن شاہدہ نثار کے انتقال پر بانی و قائد جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
شاہدہ نثار کے انتقال سے مجھے اور ایم کیوایم کے تمام کارکنان کو دلی صدمہ پہنچا ہے
شاہدہ نثار کڑے وبرے وقت میں تنظیم کے ساتھ جڑی رہیں ان کی تنظیمی خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا ، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم مرکزی شعبہ خواتین کی سابقہ رکن او رسینئر کارکن شاہدہ نثار کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومہ کے تمام سوگواران سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ شاہدہ نثار ایم کیوایم کی سینئر کارکن تھیں ، وہ ہر کڑے وقت میں تنظیم سے جڑی رہیں اوران کی تنظیمی خدمات فراموش نہیں کی جاسکتیں۔ جناب الطاف حسین نے مرحومہ کے سوگوارلواحقین سے کہاکہ شاہدہ نثار کے انتقال سے مجھے دلی صدمہ پہنچا ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ بر داشت کر نے کا حوصلہ عطا کر ے ۔آمین
*****
ایم کیوایم کی مرکزی شعبہ خواتین کی سابقہ رکن شاہد ہ نثار علالت کے باعث گزشتہ روز کینیڈا کے مقامی اسپتال میں انتقال کر گئیں
کنوینر ندیم نصرت ،اراکین رابطہ کمٹی او رانٹر نیشنل سیکر یٹریٹ شعبہ خواتین کاشاہد ہ نثار کے انتقال اظہار تعزیت
19جون 1992ء میں ایم کیوایم کے خلاف بدترین ریاستی آپریشن کے دوران مرحومہ کو کئی بارظلم جبر کا نشانہ بنایا گیا
متحدہ قومی موومنٹ کی مرکزی شعبہ خواتین کی سابقہ رکن اور سینئر کارکن شاہد ہ نثار گزشتہ روز کینیڈا کے مقامی اسپتال میں انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی عمر 62برس کی تھی، مرحومہ کے سوگواران میں شوہر ،پانچ صاحبزادے اور ایک صاحبزادی شامل ہیں ۔ مرحومہ کئی ماہ سے علیل تھیں اور کینیڈا کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں ۔گزشتہ روز ان کی حالت بگڑ گئی جہاں ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کی بھر پور کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں اور خالق حقیقی سے جاملیں ۔ مرحومہ، قائد تحریک جناب الطاف حسین سے گہری عقیدت رکھتی تھی ۔19جون 1992ء میں ایم کیوایم کے خلاف بدترین ریاستی آپریشن کے دوران مرحومہ کو کئی بارظلم جبر کا نشانہ بنایا گیا مگر وہ تمام مظالم کے باوجود تنظیم سے جڑی رہیں۔
دریں اثنا ء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کے کنوینر ندیم نصرت ،اراکین رابطہ کمٹی او رانٹر نیشنل سیکر یٹریٹ شعبہ خواتین کی اراکین نے شاہد ہ نثار کے انتقال پر گہر ے دکھ او ر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگواران سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور سوگوارلواحقین کیلئے صبر وجمیل کی دعا کی ہے ۔
*****
9/18/2025 8:24:13 PM
ملک میں سیلاب کے نتیجے میں تباہی کی ذمہ دار قدرتی آفت نہیں اقتدارمافی
...
30 Aug 2025
الطاف حسین ملک کے خلاف نہیں سسٹم کے خلاف ہے، پنجاب کے وفاپرست ساتھی
...
25 Aug 2025
پاکستان میں ڈیموکریسی نہیں بلکہ فیوڈوکریسی کاراج ہے
...
25 Aug 2025
چاہے جتنی بھی جعلی ایم کیوایم بنالی جائیں،دنیاجانتی ہے کہ ایم کیوایم ک
...
23 Aug 2025
طوفانی بارشوں میں کراچی کےشہریوں کی ہی نہیں بلکہ سندھ کی نسل پرست حکو
...
20 Aug 2025
9، مئی کوعمران خان کی جائے وقوعہ پر عدم موجودگی کے باوجود انہیں سزا ک
...
18 Aug 2025
خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہی کے مناظر دیکھ کر میرا دل خون کے آنسو ر
...
17 Aug 2025
قومی اسمبلی میں کالا قانون پاس کرنےوالےقومی مجرم ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
...
16 Aug 2025
بانی پی ٹی آئی عمران خان اب تک جیل میں کیوں قید ہیں…چشم کشا حقائق؟
...
16 Aug 2025
پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں ایک طرف جشن آزاد
...
14 Aug 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us