Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہولناک بم دھماکے پر ایم کیوایم کے بانی وقائدالطاف حسین کااظہارمذمت
Posted on: 5/31/2017
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہولناک بم دھماکے پر ایم کیوایم کے بانی وقائدالطاف حسین کااظہارمذمت
جن عناصر نے دھماکہ کرکے ایک بارپھرکابل کوخون میں نہلایاہے وہ افغانستان کے نہیں بلکہ اس خطے کے امن واستحکام اورانسانیت کے دشمن ہیں۔الطاف حسین
یہ عناصر بم دھماکوں،خودکش حملوں اوردہشت گردی کے ذریعے افغانستان کوتباہ کرنے پرتلے ہوئے ہیں۔ الطاف حسین
جب تک پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں افغانستان میں دہشت گردی کاخاتمہ نہیں ہوسکتا
بدترین دھماکہ پرافغانستان کی حکومت، انتظامیہ، جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین اورافغانستان کے تمام عوام
سے دلی ہمدردی اورتعزیت کااظہارکرتے ہیں۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ ( پاکستان ) کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہولناک بم دھماکے کی شدیدمذمت کی ہے اور دھماکے میں سو کے قریب افراد کی ہلاکت اورتین سو سے زائد افرادکے زخمی ہونے پردلی افسوس کااظہارکیاہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ جن عناصر نے یہ دھماکہ کرکے ایک بارپھرکابل کوخون میں نہلایاہے وہ افغانستان کے نہیں بلکہ اس خطے کے امن واستحکام اورانسانیت کے دشمن ہیں جو اپنے گھناؤنے مقاصدکے لئے بم دھماکوں،خودکش حملوں اوردہشت گردی کے ذریعے افغانستان کوتباہ کرنے پرتلے ہوئے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان میں کالعدم جہادی تنظیمیں کھلے عام اپنی سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں ، کراچی میں کالعدم تنظیموں نے زکوٰۃ فطرہ جمع کرنے کے لئے اپنے بینرزاورپینافلیکس لگارکھے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب تک پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں افغانستان میں دہشت گردی کاخاتمہ نہیں ہوسکتا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم کابل میںآج ہونے والے بدترین بم دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں اوراس دھماکے میں بڑے پیمانے پر ہونے والے جانی نقصان پر افغانستان کی حکومت، انتظامیہ، جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین اورافغانستان کے تمام عوام سے دلی ہمدردی اورتعزیت کااظہارکرتے ہیں اوردعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے افرادکی مغفرت فرمائے اورسوگواروں کوصبرجمیل عطاکرے۔ جناب الطاف حسین نے کہاہم دہشت گردی کے خاتمے اورامن واستحکام کے لئے افغانستان حکومت اورعوام سے مکمل یکجہتی کااظہارکرتے ہیں۔
*****
10/8/2025 12:52:38 PM
ایم کیوایم جوہانسبرگ چیپٹر کے زیرانتظام شاندار اجتماع نےمیری سالگرہ کے
...
05 Oct 2025
دنیا کا نقشہ بدل رہاہے، دنیا کی سیاست بدل رہی ہے، پاکستان اور عالمی حا
...
05 Oct 2025
پاکستان کے زیرانتظام کشمیرکے عوام 77 برسوں تک اپنے حقوق کیلئے کبھی سڑ
...
05 Oct 2025
لسطین کے حوالے سے پاکستان کے عوام کاہمیشہ سے ایک اصولی مؤقف رہاہے اور
...
04 Oct 2025
پوری دنیا کے حالات تبدیل ہورہے ہیں،مستقبل میں ہونے والی تبدیلیاں بند ر
...
04 Oct 2025
پاکستان کے مفتیان اور علمائے کرام اپنے خطبات سے کشمیر اور فلسطین کے با
...
03 Oct 2025
U-Turn ماسٹر کون؟
...
03 Oct 2025
قبول ہے…قبول ہے … قبول ہے
...
03 Oct 2025
وزیراعظم پاکستان !جس 20نکاتی امن منصوبے میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیا
...
02 Oct 2025
میں اپنےحقوق کےلئے جدوجہدکرنے والے کشمیری عوام پرپیراملٹری رینجرز اور
...
02 Oct 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us