Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
عوام بجلی سے محروم ہیں اور حکمراں عوام کو سی پیک ، معاشی ترقی اوراعدادوشمارسے بہلارہے ہیں ۔ندیم نصرت
Posted on: 5/30/2017
عوام بجلی سے محروم ہیں اور حکمراں عوام کو سی پیک ، معاشی ترقی اوراعدادوشمارسے بہلارہے ہیں ۔ندیم نصرت
مسلسل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی کواجیرن بناکررکھ دیاہے ، عوام تنگ آکراب سڑکوں پر آنے پرمجبورہوگئے ہیں
اگر بجلی جیسی بنیادی ضرورت نہیں توپھر سی پیک اورمعاشی ترقی کی باتیں ڈھکوسلے سے زیادہ نہیں۔ ندیم نصرت
اگرحکومت نے لوڈشیڈنگ پر قابونہیں پایا تو کراچی سمیت پوراملک احتجاج کی لپیٹ میں ہوگاجس پرقابوپانا حکومت کے بس میں نہیں ہوگا
قائدتحریک الطاف حسین سے لاتعلقی اختیارکرنے والے عناصر کراچی میں لوڈشیڈنگ کے معاملے پر کسی قسم کا احتجاج نہیں کررہے ہیں
کیابانی وقائد سے لاتعلقی اختیارکرنے والوں نے کراچی کے عوام کے مسائل سے بھی لاتعلقی اختیارکرلی ہے ؟ ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے کراچی،حیدرآباد اوردیگرشہروں میں مسلسل لوڈشیڈنگ کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ مسلسل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی کواجیرن بناکررکھ دیاہے ، عوام اس عذاب سے تنگ آکراب سڑکوں پر آنے پرمجبورہوگئے ہیں لیکن کے الیکٹرک کی انتظامیہ اوربجلی کی تقسیم کے دیگر اداروں کے حکام اورحکمراں صرف زبانی جمع خرچ کررہے ہیں اورانہوں نے عوام کو عملاًان کے حال پر چھوڑدیاہے۔ ندیم نصرت نے کہاکہ حکمراں عوام کوآئے دن اٹھتے بیٹھتے سی پیک ، معاشی ترقی اوراعدادوشمارسے بہلارہے ہیں لیکن بجلی جوایک بنیادی ضرورت ہے عوام اس سے محروم ہیں۔ اگرحکمراں عوام کوبجلی جیسی بنیادی سہولت فراہم نہیں کرسکتے توپھریہ سی پیک اورمعاشی ترقی کی باتیں کسی ڈھکوسلے سے زیادہ قرارنہیں دی جاسکتیں۔ ندیم نصرت نے کہاکہ اگرحکومت نے کراچی اوردیگرشہروں میں لوڈشیڈنگ پر قابونہیں پایااورعوام کواس عذاب سے نجات نہ دلائی تونہ صرف کراچی بلکہ پوراملک احتجاج کی لپیٹ میں ہوگاجس پرقابوپانا حکومت کے بس میں نہیں ہوگا۔ ندیم نصرت نے کہا کہ کراچی کے عوام یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ قائدتحریک الطاف حسین سے لاتعلقی اختیارکرنے والے عناصر صرف زبانی جمع خرچ کررہے ہیں اور لوڈشیڈنگ کے معاملے پر کسی قسم کا احتجاج نہیں کررہے ہیں ۔انہوں نے سوال کیاکہ کیابانی و قائدتحریک سے لاتعلقی اختیارکرنے والوں نے کراچی کے عوام کے مسائل سے بھی لاتعلقی اختیار کرلی ہے ؟
*****
10/30/2025 5:17:33 PM
سانحہ 31 اکتوبر 1986ء کے شہدا کوسلام
...
31 Oct 2025
ایم کیوایم ملک کی واحدجماعت ہےجس نےغریب ومتوسط طبقہ کےتعلیم یافتہ افر
...
30 Oct 2025
یہ کیسا پاکستان ہے؟
...
29 Oct 2025
اطلاعات ہیں کہ پاکستان کی فوج کو غزہ بھیجا جارہا ہے۔
...
29 Oct 2025
پاکستان میں 27 ویں آئینی ترمیم لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ ملک ک
...
27 Oct 2025
میں صحافی ارشد شریف شہید کی والدہ محترمہ رفعت آرا علوی کے انتقال پر د
...
27 Oct 2025
26 ویں آئینی ترمیم کوکالعدم قراردیا جائے، غیرآئینی ترامیم کے تحت تشکی
...
26 Oct 2025
میں پاکستان کوحقیقی معنوں میں آزاد اورخودمختار بناناچاہتا ہوں
...
25 Oct 2025
صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور ان کے وکلاء کو اسلام آ
...
25 Oct 2025
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے لا
...
20 Oct 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us