ایم کیوایم گلشن اقبال ٹاؤن کے کارکن فرقان اقبال شہید کو سخی حسن کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا
ایم کیوایم گلشن اقبال ٹاؤن کے کارکن فرقان اقبال شہید کوآج سخی حسن کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ فرقان اقبال شہیدکو 11مئی کوقانون نافذ کرنے والے دارے نے حراست میں لیاتھااوروہ اس وقت سے لاپتہ تھے۔ ان کی لاش گزشتہ روز میمن گوٹھ کے علاقے سے ملی تھی ۔ فرقان اقبال شہید کاجنازہ گلشن اقبال بلاک 6میں واقع ان کی رہائش گاسے اٹھایاگیا۔شہید کی نماز جنازہ علاقے کی شاہ فیصل مسجد میں اداکی گئی ۔ جنازے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ بعدازاں شہید کوسخی حس قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔