Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پشاور میں چارسدہ روڈ پر سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکے پر الطاف حسین کااظہار مذمت


پشاور میں چارسدہ روڈ پر سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکے پر الطاف حسین کااظہار مذمت
 Posted on: 9/27/2013
پشاور میں چارسدہ روڈ پر سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکے پر الطاف حسین کااظہار مذمت 
ملک میں جاری بم دھماکوں اور دہشت گردی کی کارروائیوں سے کسی کی بھی جان و مال کو تحفظ حاصل نہیں ہے، الطاف حسین 
الطاف حسین کی بم دھماکے میں شہید ہونے والے سرکاری ملازمین کے سوگوار لواحقین تعزیت اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا 
لندن۔۔۔27، ستمبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پشاور میں چارسدہ روڈ پر سیکریٹریٹ ملازمین کی بس میں بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکے کے نتیجے میں متعدد ملازمین کے شہید اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک میں جاری بم دھماکوں اور دہشت گردی کی مذموم کارورائیوں سے کسی کی بھی جان و مال کو تحفظ حاصل نہیں ہے اور دہشت گرد بم دھماکے کرکے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے چارسدہ روڈ پر بم دھماکے میں شہید ہونے والے سرکاری ملازمین کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمی ملازمین کو جلد و مکمل صحت یابی عطا کرے ۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ پشاور میں چارسدہ پر سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکے کی مذموم کاروائی کا سختی سے نوٹس لیاجائے اوراس میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار اواقعی سزا دی جائے ۔

12/9/2016 5:37:45 AM