Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
سائبرکرائمزایکٹ کی آڑ میں سوشل میڈیاایکٹوسٹ اور بلاگرزکوحراست میں لینا اورصحافیوں کو ہراساں کرنا قابل مذمت ہے۔الطاف حسین
Posted on: 5/22/2017
سائبرکرائمزایکٹ کی آڑ میں سوشل میڈیاایکٹوسٹ اور بلاگرزکوحراست میں لینا اورصحافیوں کو ہراساں کرنا
قابل مذمت ہے۔الطاف حسین
فوج کوئی مقدس گائے نہیں کہ اس کے غیرقانونی اقدامات ، زیادتیوں اورجرائم پربات نہیں کی جاسکتی۔الطاف حسین
یہ سراسرظلم ہے اوراس ظلم پر خاموش نہیں رہاجاسکتا۔ظالمانہ سائبرکرائمز ایکٹ کوفی الفورختم کیاجائے ۔الطاف حسین
کیافوج کویہ حق حاصل ہے کہ وہ انسانی حقوق کی سربلندی اوراظہاررائے کی آزادی کے حق کیلئے آوازاٹھانے
والے ہرفردکو طاقت کے ذریعے خاموش کرتی رہے ؟ الطاف حسین
باضمیر وکلاء، صحافیوں اوردانشوروں کوچاہیے کہ وہ ان مظالم کے خلاف کھڑے ہوجائیں۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ ( پاکستان ) کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے سائبرکرائمزایکٹ کی آڑ میں ایف آئی اے کی جانب سے سوشل میڈیاایکٹوسٹ اور بلاگرزکوحراست میں لینے اورصحافیوں کو ہراساں کرنے کی شدیدمذمت کی ہے اورمطالبہ کیاہے کہ اس ظالمانہ سائبرکرائمز ایکٹ کوفی الفورختم کیاجائے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ فوج کوئی مقدس گائے نہیں کہ اس کے غیرقانونی اقدامات ، زیادتیوں اورجرائم پربات نہیں کی جاسکتی۔ فوج یا اس کے ادارے اگر کہیں کسی کوقتل کریں، لوگوں کودبانے اورکچلنے کیلئے ان کے خلاف ماورائے آئین و قانون اقدامات کریں، لوگوں کواٹھاکرغائب کردیں توفوج یا اس کے اداروں کے ان جرائم کے خلاف آوازاٹھانا، ان پر تنقیدکرنا کیاکوئی جرم ہے ؟انہوں نے کہاکہ فوج جس شہری کے چاہے کپڑے اتاردے، اس پر الزامات لگاکراس کی کردارکشی کرے لیکن کیافوج پر کوئی قانون لاگونہیں ہوتا؟فوج کتنے ہی لوگوں کوگرفتارکرکے قتل کرچکی ہے جن میں صحافی بھی شامل ہیں، کیااس پر یہ کہاجائے کہ ان صحافیوں اورمعصوم شہریوں کا سرکاری حراست میں قتل کسی آسمانی مخلوق نے کیاہے؟انہوں نے کہاکہ فوج کاکام ملک کی سرحدوں کادفاع کرناہے لیکن کیافوج کویہ حق حاصل ہے کہ وہ ملک میں انسانی حقوق کی سربلندی اوراظہاررائے کی آزادی کے حق کے لئے آوازاٹھانے والے ہرفردکو اپنی طاقت کے ذریعے خاموش کرتی رہے ؟ جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ سراسرظلم ہے اوراس ظلم پر خاموش نہیں رہاجاسکتا۔انہوں نے کہاکہ ملک کے باضمیر وکلاء، صحافیوں اوردانشوروں کوچاہیے کہ وہ ان مظالم کے خلاف کھڑے ہوجائیں۔
*****
10/30/2025 6:19:13 PM
سانحہ 31 اکتوبر 1986ء کے شہدا کوسلام
...
31 Oct 2025
ایم کیوایم ملک کی واحدجماعت ہےجس نےغریب ومتوسط طبقہ کےتعلیم یافتہ افر
...
30 Oct 2025
یہ کیسا پاکستان ہے؟
...
29 Oct 2025
اطلاعات ہیں کہ پاکستان کی فوج کو غزہ بھیجا جارہا ہے۔
...
29 Oct 2025
پاکستان میں 27 ویں آئینی ترمیم لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ ملک ک
...
27 Oct 2025
میں صحافی ارشد شریف شہید کی والدہ محترمہ رفعت آرا علوی کے انتقال پر د
...
27 Oct 2025
26 ویں آئینی ترمیم کوکالعدم قراردیا جائے، غیرآئینی ترامیم کے تحت تشکی
...
26 Oct 2025
میں پاکستان کوحقیقی معنوں میں آزاد اورخودمختار بناناچاہتا ہوں
...
25 Oct 2025
صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور ان کے وکلاء کو اسلام آ
...
25 Oct 2025
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے لا
...
20 Oct 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us