Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پی آئی اے کے طیارے سے ہیروئن برآمد ہونے کا واقعہ انتہائی شرمناک ہے۔ ندیم نصرت،کنوینرایم کیوایم


پی آئی اے کے طیارے سے ہیروئن برآمد ہونے کا واقعہ انتہائی شرمناک ہے۔ ندیم نصرت،کنوینرایم کیوایم
 Posted on: 5/16/2017
پی آئی اے کے طیارے سے ہیروئن برآمد ہونے کا واقعہ انتہائی شرمناک ہے۔ ندیم نصرت،کنوینرایم کیوایم
اس واقعہ نے پوری دنیامیں پاکستانیوں کاسرشرم سے جھکادیاہے ۔ ندیم نصرت
سیکوریٹی اداروں کے گٹھ جوڑ کے بغیرہیروئن کاطیارے تک پہنچنااور اسے طیارے میں چھپاناممکن نہیں ہوسکتا۔ ندیم نصرت
تحقیقات کرائی جائے کہ ہیروئن طیارے تک کیسے پہنچی اورجوبھی اس میں ملوث ہوں انہیں گرفتارکیاجائے ۔ ندیم نصرت 
تحقیقات اقوام متحدہ کی ٹیم سے کرائی جائے کیونکہ پاکستان کے سیکوریٹی اداروں سے اس معاملے کی شفاف انکوائی نہیں ہوسکتی

متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان ) کے کنوینرندیم نصرت نے لندن کے ہیتھروایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے سے ہیروئن برآمد ہونے کے واقعہ کوانتہائی شرمناک قراردیاہے۔ اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ اب تک میڈیاکے ذریعے سامنے آنے والی خبروں کے مطابق پی آئی اے کی یہ پرواز اسلام آباد سے لندن پہنچی تھی اوریہ بچہ بچہ اچھی طرح جانتاہے کہ ایئرپورٹ پر صرف ایئرپورٹ سیکوریٹی فورس ہی نہیں ہوتی بلکہ آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی اوردیگرسیکوریٹی ادارے بھی تعینات ہوتے ہیں اورسیکوریٹی اداروں کے گٹھ جوڑ کے بغیرہیروئن کاطیارے تک پہنچنااور اسے طیارے کے خفیہ خانوں میں چھپاناممکن ہوہی نہیں سکتا۔ ندیم نصرت نے کہاکہ آج پی آئی اے کے طیارے سے ہیروئن برآمدہونے کے واقعہ نے قائدتحریک الطاف حسین کے گزشتہ روز کے خطاب میں بیان کردہ ان نکات کودرست ثابت کردیاہے کہ ہمارے سیکوریٹی ادارے اپنے اولین فرائض اداکرنے کے بجائے غیرقانونی سرگرمیوں اور کاروبارمیں ملوث ہیں۔ ندیم نصرت نے مطالبہ کیاکہ اس واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے کہ ہیروئن طیارے تک کیسے پہنچی اورجوبھی اس میں ملوث ہوں انہیں گرفتارکیاجائے ۔ ندیم نصرت نے مطالبہ کیاکہ یہ تحقیقات اقوام متحدہ کی ٹیم سے کرائی جائے کیونکہ پاکستان کے سیکوریٹی اداروں سے اس معاملے کی شفاف انکوائی نہیں ہوسکتی کیونکہ یہ واقعہ انہی سیکوریٹی اداروں کے ہوتے ہوئے ہی رونماہواہے جوشک کی بناء پر مسافروں کوتوطیارے سے اتارلیتے ہیں لیکن انہیں طیارے تک ہیروئن پہنچنے اوراسلام آبادسے لندن پہنچنے کی اطلاع نہ ہوسکی۔ انہوں نے کہاکہ اس واقعہ نے پوری دنیامیں پاکستانیوں کاسرشرم سے جھکادیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس واقعہ کے حوالے سے پاکستان میں سیکوریٹی ایجنسیوں کی ناکامی اورنااہلی کے ذمہ دار وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثاربھی ہیں ۔

*****

4/25/2024 9:33:22 AM