Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے تمام کارکنوں ، حق پرست عوام اور تمام مظلوم پاکستانیوں کوشب براء ت کی مبارکباد


قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے تمام کارکنوں ، حق پرست عوام اور تمام مظلوم پاکستانیوں کوشب براء ت کی مبارکباد
 Posted on: 5/11/2017
قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے تمام کارکنوں ، حق پرست عوام اور تمام مظلوم پاکستانیوں کوشب براء ت کی مبارکباد
قائدتحریک الطاف حسین نے شب براء ت کے موقع پرانٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں خصوصی بھی دعا کرائی
تحریک کے شہیدوں اورتمام مرحومین کی مغفرت، لاپتہ ساتھیوں کو بازیابی ،اسیروں کی رہائی اور روپوش اورجلاوطن ساتھیوں کی ثابت قدمی کیلئے دعا
اللہ تعالیٰ ایم کیوایم کے خلاف کی جانے والی سازشوں کوناکام بنائے ، جدوجہدکوکامیابی سے ہمکنارکرے ۔الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام کارکنوں،شعبہ جات کے ارکان،ماؤں،بہنوں،بزرگوں، ہمدردحق پرست عوام اور تمام مظلوم پاکستانیوں کوشب براء ت کی مبارکبادپیش کی ہے ۔انہوں نے شب براء ت کے موقع پرانٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں خصوصی دعا بھی کرائی ۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ تحریک کی جدوجہد میں اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے تمام شہید وں کو شہادت کادرجہ عطاکرے، جومعذورہیں انہیں شفاء اور تندرستی عطاکرے۔اس کے ساتھ ساتھ جن کارکنوں کے والدین اوردیگررشتہ دار اس دنیاسے چلے گئے اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے ، لاپتہ ساتھیوں کو بازیاب کرائے ،اسیروں کی رہائی کوممکن بنائے ، تحریک کے مشن ومقصد کی وجہ سے روپوش اورجلاوطن ساتھیوں کواپنی حفظ وامان میں رکھے اورانہیں ثابت قدم رکھے۔اللہ تعالیٰ ایم کیوایم کے خلاف کی جانے والی سازشوں کوناکام بنائے ، مہاجرحقوق کی جدوجہدکوکامیابی سے ہمکنارکرے اورجولوگ تحریک سے غداری کرکے مہاجرکاذ کونقصان پہنچارہے ہیں ان کی رسی کھینچ لے ۔ اللہ تعالیٰ ظلم کی چکی میں پسنے والے تمام مظلوم پاکستانیو ں کی حالت زار پر بھی رحم فرمائے ، ان کی مشکلات کوبھی آسان فرمائے اوران کے مسائل حل کرے۔ 
*****


5/29/2017 6:30:00 AM