Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ڈسٹرکٹ کورنگی کے حق پرست یوسی چیئرمین محمدفاروق کی گرفتاری سراسرظلم ہے ۔ ندیم نصرت،کنوینرایم کیوایم
Posted on: 5/9/2017 1
ڈسٹرکٹ کورنگی کے حق پرست یوسی چیئرمین محمدفاروق کی گرفتاری سراسرظلم ہے ۔ ندیم نصرت،کنوینرایم کیوایم
رینجرزنے محمدفاروق کو پیرکی شب گلستان جوہرکے علاقے میں ان کی والدہ کے گھرسے گرفتار کیا
محمدفاروق کاگناہ یہ ہے کہ وہ اپنے ظرف وضمیرکاسوداکرنے اوراپنی سیاسی وفاداری تبدیل کرنے پر تیار نہیں ہیں
کراچی میں آپریشن قیام امن کیلئے نہیں بلکہ ایم کیوایم کوختم کرنے کیلئے کیاجارہاہے، تمام ترمظالم اسی سلسلے کی کڑی ہیں
یوسی چیئرمین محمدفاروق کوفی الفوررہاکیاجائے ،ایم کیوایم کے کارکنوں، ذمہ داروں اور عوامی نمائندوں کوگرفتارکرنے کا سلسلہ بندکیاجائے
انسانی حقوق کی تنظیمیں ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں ، جبری گمشدگیوں او رانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے
خلاف صدائے احتجاج بلندکریں۔ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ ( پاکستان ) کے کنوینرندیم نصرت نے ڈسٹرکٹ کورنگی یوسی 23کے حق پرست یوسی چیئرمین محمدفاروق کی گرفتاری کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ محمدفاروق کو پیرکی شب گلستان جوہرکے علاقے میں ان کی والدہ کے گھرسے رینجرزنے گرفتارکرلیا ہے اورانہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے ۔ندیم نصرت نے محمدفاروق کی گرفتاری کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ محمدفاروق یوسی چیئرمین کی حیثیت سے کورنگی کے عوام کی بلاامتیازخدمت کررہے ہیں لیکن ان کاگناہ یہ ہے کہ وہ اپنے ظرف وضمیرکاسوداکرنے اوراپنی سیاسی وفاداری تبدیل کرنے پر تیار نہیں ہیں ،اسی لئے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ندیم نصرت نے کہاکہ ایم کیوایم کے جو کارکنان و ذمہ داران ، یوسی چیئرمین اورکونسلرزاپناظرف وضمیربیچنے کیلئے تیارنہیں ہیں انہیں چن چن کر گرفتار کیا جارہاہے،انہیں سرکاری حراست میں تشدد کانشانہ بنایا جارہا ہے،انہیں مختلف ٹولوں میں شمولیت پر مجبورکیاجارہاہے اور انکار پرانہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہاہے۔ ندیم نصرت نے کہاکہ یہ سراسرظلم ہے اوراس بات کاثبوت ہے کہ کراچی میں برسوں سے جاری آپریشن قیام امن کیلئے نہیں بلکہ ایم کیوایم کوختم کرنے کیلئے کیاجارہاہے اوریہ تمام ترمظالم اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔ ندیم نصرت نے مطالبہ کیا کہ یوسی چیئرمین محمدفاروق کوفی الفور رہا کیاجائے اورایم کیوایم کے کارکنوں، ذمہ داروں اور عوامی نمائندوں کوگرفتارکرنے کا سلسلہ بندکیاجائے ۔ندیم نصرت نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ کراچی میں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریوں ، جبری گمشدگیوں او رانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف صدائے احتجاج بلندکریں۔
*****
8/11/2025 5:58:35 AM
گریٹرپنجاب یا پنجابستان کے سازشی منصوبے پر عمل درآمد کاآغازہوگیا
...
02 Aug 2025
صولت مرزاشہید کوغلط پھانسی دی گئی تھی، صولت مرزاشہید بے گناہ تھے ،ان
...
31 Jul 2025
پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک پناہ لینے والے بعض متعصب اینکرپرسنز، یوٹیوب
...
31 Jul 2025
انسداد دہشت گردی فیصل آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اورکارکنو
...
31 Jul 2025
آج ایک بارپھریہ ثابت ہوگیاہے کہ صولت مرزا شہیدکودی جانے والی سزابھی غ
...
29 Jul 2025
پیپلزپارٹی کی متعصب حکومت کے ڈاکوراج کے خلاف جہاد کااعلان کرتا ہوں ۔ا
...
29 Jul 2025
پختونخوا میں فوج کے ظلم وجبر اوردہشت گردی کے خلاف بغاوت کا عملاً آغاز
...
28 Jul 2025
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار @MIshaqDar50 کاقوم
...
28 Jul 2025
پاکستان 98فیصد غریب ، لوئرمڈل کلاس اورمڈل کلاس کے عوام کاملک نہیں بلک
...
27 Jul 2025
اسرائیل ،فلسطین تنازع کا مستقل اور دیرپاحل صرف دوریاستی حل ہی ہے
...
26 Jul 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us