Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
پاکستان کو قائد اعظم کے بجائے طالبان کے نظریہ کے مطابق چلایاجارہاہے ، ایم کیوایم برطانیہ
Posted on: 5/4/2017 1
پاکستان کو قائد اعظم کے بجائے طالبان کے نظریہ کے مطابق چلایاجارہاہے ، ایم کیوایم برطانیہ
ہزاروں پاکستانیوں کے سفاک قاتل کو میڈیاپرہیرو بناکر پیش کیاجارہا ہے ، ہاشم اعظم
بانیان پاکستان کی اولاد مہاجروں پرپاکستان کی زمین تنگ کردی گئی ہے، سہیل زیدی
ایم کیوایم مانچسٹریونٹ کے تحت سانحہ لندن کے متاثرین کی یاد میں شمع روشن کی گئیں
مذہبی انتہاء پسندی اورفرقہ واریت ، قومی سلامتی وبقاء کیلئے سنگین خطرہ ہے
برمنگھم اور مانچسٹر میں کارکنان کے اجلاسوں سے اراکین آرگنائزنگ کمیٹی کاخطاب
متحدہ قومی موومنٹ برطانیہ کے آرگنائز ہاشم اعظم نے کہاہے کہ پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے نظریہ کے بجائے طالبان کے نظریہ کے مطابق چلایاجارہاہے ۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ایم کیوایم برمنگھم یونٹ کے ذمہ داران اورکارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ ہاشم اعظم نے کہاکہ جس شخص نے آرمی پبلک اسکول پشاورکے معصوم بچوں سمیت ہزاروں پاکستانیوں کے سفاکانہ قتل کی ذمہ داری قبول کی آج اسے میڈیا پر ہیروبناکر پیش کیاجارہا ہے اورقائد تحریک جناب الطاف حسین کے خطاب پر پابندی عائدکردی گئی ہے اور قائد تحریک سے وابستگی کی بنیاد پروفیسرحسن ظفرعارف جیسی اعلیٰ تعلیم یافتہ شخصیت کو ہتھکڑیاں پہنائی جارہی ہیں۔ اجلاس سے جوائنٹ آرگنائزر سہیل زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ، برصغیرکے مسلم اقلیتی صوبوں کے مسلمانوں کی قربانیوں کا ثمر ہے لیکن آج بانیان پاکستان کی اولاد مہاجروں پرپاکستان کی زمین تنگ کردی گئی ہے اورمہاجروں کے انسانی حقوق بری طرح پامال کیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ تمام ترریاستی مظالم کے باوجود مہاجرقوم ، بابائے مہاجرقوم کی قیادت میں حقوق کی جدوجہد کرتی رہے گی ۔ بعدازاں ایم کیوایم برمنگھم یونٹ کی تنظیم نو کی گئی اور برمنگھم یونٹ کے انچارج کی ذمہ داری اشرف بیگ کو تفویض کی گئی۔
علاوہ ازیں ایم کیوایم مانچسٹریونٹ کے تحت سانحہ لندن کے متاثرین کی یاد میں شمع روشن کی گئیں اورمتاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کااظہارکیا گیا۔ اس موقع پر ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائز ر ہاشم اعظم ، آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین عبدالستار، ساجد علی اورمانچسٹریونٹ کے انچارج محمد حفیظ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مذہبی انتہاء پسندی اورفرقہ واریت ، قومی سلامتی وبقاء کیلئے سنگین خطرہ ہے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین شروع دن سے ہی مذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے عملی جدوجہد کررہے ہیں ۔
*****
9/1/2025 12:33:20 AM
ملک میں سیلاب کے نتیجے میں تباہی کی ذمہ دار قدرتی آفت نہیں اقتدارمافی
...
30 Aug 2025
الطاف حسین ملک کے خلاف نہیں سسٹم کے خلاف ہے، پنجاب کے وفاپرست ساتھی
...
25 Aug 2025
پاکستان میں ڈیموکریسی نہیں بلکہ فیوڈوکریسی کاراج ہے
...
25 Aug 2025
چاہے جتنی بھی جعلی ایم کیوایم بنالی جائیں،دنیاجانتی ہے کہ ایم کیوایم ک
...
23 Aug 2025
طوفانی بارشوں میں کراچی کےشہریوں کی ہی نہیں بلکہ سندھ کی نسل پرست حکو
...
20 Aug 2025
9، مئی کوعمران خان کی جائے وقوعہ پر عدم موجودگی کے باوجود انہیں سزا ک
...
18 Aug 2025
خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہی کے مناظر دیکھ کر میرا دل خون کے آنسو ر
...
17 Aug 2025
قومی اسمبلی میں کالا قانون پاس کرنےوالےقومی مجرم ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
...
16 Aug 2025
بانی پی ٹی آئی عمران خان اب تک جیل میں کیوں قید ہیں…چشم کشا حقائق؟
...
16 Aug 2025
پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں ایک طرف جشن آزاد
...
14 Aug 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us