Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی جدوجہدمیں چیئرمین عظیم احمدطارق شہید کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔الطاف حسین


ایم کیوایم کی جدوجہدمیں چیئرمین عظیم احمدطارق شہید کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔الطاف حسین
 Posted on: 5/1/2017 1
ایم کیوایم کی جدوجہدمیں چیئرمین عظیم احمدطارق شہید کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔الطاف حسین
عظیم احمد طارق شہید ایم کیوایم کے بانی ارکان میں شامل تھے ،انہوں نے تحریک کوآگے بڑھانے میں نہایت اہم کرداراداکیا
ایم کیوایم دشمن عناصرنے چیئرمین عظیم احمدطارق کو یکم مئی 1993ء کوبیدردی سے گولیاں مارکرشہید کردیا
انشاء اللہ عظیم احمدطارق شہیدکالہورائیگاں نہیں جائے گااورشہیدچیئرمین سمیت ایم کیوایم کے تمام شہیدوں کے مقدس لہوکے صدقے ہماری تحریک فتح و کامرانی سے ضرورہمکنارہوگی
شہیدچیئرمین عظیم احمدطارق کی چو بیسویں برسی پربانی وقائدجناب الطاف حسین کاخراج عقیدت

متحدہ قومی موومنٹ ( پاکستان ) کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے شہیدچیئرمین عظیم احمدطارق کی چو بیسویں برسی پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایم کیوایم کی جدوجہدمیں چیئرمین عظیم احمدطارق شہید کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ اپنے بیان میں شہید چیئرمین کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ عظیم احمد طارق شہید ایم کیوایم کے بانی ارکان میں شامل تھے جنہوں نے تحریک کاڈھانچہ کھڑاکرنے اوراسے تعلیمی اداروں سے علاقوں میں پھیلانے اورآگے بڑھانے میں نہایت اہم کرداراداکیا، وہ تحریک کے کارکنوں کے لئے ایک مثال تھے،ایم کیوایم کوختم کرنے کیلئے 19جون 1992ء کو فوجی آپریشن شروع ہواتو اس آپریشن کے دوران جہاں ایم کیوایم کے بے شمارکارکنوں کوشہیدکیاگیا وہیں ایم کیوایم دشمن عناصرنے چیئرمین عظیم احمدطارق کوبھی یکم مئی 1993ء کوبیدردی سے گولیاں مارکرشہید کردیا، چیئرمین عظیم احمدطارق کی شہادت ایم کیوایم کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے دیگرشہیدکارکنوں کی طرح عظیم احمدطارق شہید کے قاتلوں کوبھی گرفتارنہیں کیاگیا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ انشاء اللہ عظیم احمدطارق شہیدکالہورائیگاں نہیں جائے گااورشہیدچیئرمین سمیت ایم کیوایم کے تمام شہیدوں کے مقدس لہوکے صدقے ہماری تحریک فتح و کامرانی سے ضرورہمکنارہوگی۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ عظیم احمدطارق شہید کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے ، ان کے درجات بلندفرمائے اوران کے تمام پسماندگان اورسوگواروں کویہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کاحوصلہ عطاکرے۔ 

*****

4/15/2024 10:09:21 PM