Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
پروفیسرحسن ظفرعارف کو جیل سے رہائی پر قائدتحریک الطاف حسین کی مبارکباد
Posted on: 4/18/2017
پروفیسرحسن ظفرعارف کو جیل سے رہائی پر قائدتحریک الطاف حسین کی مبارکباد
پروفیسرحسن ظفرعارف اوررابطہ کمیٹی کے دیگر بہادر اراکین میرا فخر ہیں، قائد تحریک الطاف حسین
پروفیسر حسن ظفرعارف نے تمام ترمصائب ومشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود اپنے الطاف بھائی سے وفانبھائی، الطاف حسین
عارضی رابطہ کمیٹی ، لیگل ایڈ کمیٹی اورشعبہ خواتین کی اراکین کو زبردست خراج تحسین
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے قائد جناب الطاف حسین نے اسیری کے دوران ہمت وجرات ، بہادری اور ثابت قدمی کے مظاہرے پر پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفرعارف کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین اور جیل سے رہائی پر انہیں دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ پروفیسرحسن ظفرعارف سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ پروفیسرحسن ظفرعارف اوررابطہ کمیٹی کے دیگر بہادر اراکین میرا فخر ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایسے وقت میں جب ایم کیوایم اورالطاف حسین کا نام لینا جرم بنادیاگیا تھا اس وقت پروفیسر حسن ظفرعارف اوررابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین نے نتائج کی پرواہ کیے بغیرحق پرستی کا ساتھ دیا اورتمام ترمصائب ومشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود اپنے الطاف بھائی سے وفانبھائی۔ انہوں نے کہاکہ 71 دانشور، فلاسفر، مصنف اور جامعہ کراچی کے ریٹائرڈ استاد ،پروفیسرحسن ظفرعارف نے اپنی ضعیف العمری اورعلالت کے باوجود ہمت وجرات کا مظاہرہ کیا ، باطل پرستوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کرسچائی کااظہار کیااورناکردہ گناہ کی پاداش میں تقریباً سات ماہ قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے باوجودآج بھی اپنے اصولی مؤقف پرقائم ہیں جس پر میں انہیں دل کی گہرائیوں سے زبردست خراج تحسین پیش کرتاہوں۔ جناب الطاف حسین نے ڈاکٹر حسن ظفرعارف کی ضمانت پر رہائی کیلئے دن رات خدمات انجام دینے پر عارضی رابطہ کمیٹی کی اراکین، لیگل ایڈ کمیٹی کے وکلاء اور شعبہ خواتین کی اراکین کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کی درازی عمر اور صحت وعافیت کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔جناب الطاف حسین نے ڈاکٹرحسن ظفرعارف کی اہلیہ اوردیگر اہل خانہ کو بھی پروفیسر صاحب کی رہائی پر دلی مبارکباد پیش کی ۔
*****
10/29/2025 11:06:30 AM
پاکستان میں 27 ویں آئینی ترمیم لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ ملک ک
...
27 Oct 2025
میں صحافی ارشد شریف شہید کی والدہ محترمہ رفعت آرا علوی کے انتقال پر د
...
27 Oct 2025
26 ویں آئینی ترمیم کوکالعدم قراردیا جائے، غیرآئینی ترامیم کے تحت تشکی
...
26 Oct 2025
میں پاکستان کوحقیقی معنوں میں آزاد اورخودمختار بناناچاہتا ہوں
...
25 Oct 2025
صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور ان کے وکلاء کو اسلام آ
...
25 Oct 2025
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے لا
...
20 Oct 2025
سسٹم کیا ہے ؟ کیسے چلتاہے؟ کون چلاتاہے ؟ سسٹم میں کون کون سے عناصر شام
...
20 Oct 2025
1953ء میں پاکستان کی سرحدیں ہندوستان کے مسلمانوں پر بند کرکے دوقومی نظ
...
19 Oct 2025
پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت نے 20 نکاتی منصوبہ تسلیم کرلیا جس می
...
19 Oct 2025
فکری نشست : سیاسی جماعت اورتحریک کافرق
...
18 Oct 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us