Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدرآبادمیں یونین کونسل کے انتخابات میں عوام نے قائدتحریک الطاف حسین سے لاتعلقی اختیارکرنے والوں کومستردکردیا۔ندیم نصرت


حیدرآبادمیں یونین کونسل کے انتخابات میں عوام نے قائدتحریک الطاف حسین سے لاتعلقی اختیارکرنے والوں کومستردکردیا۔ندیم نصرت
 Posted on: 4/13/2017
حیدرآبادمیں یونین کونسل کے انتخابات میں عوام نے قائدتحریک الطاف حسین سے لاتعلقی اختیارکرنے والوں کومستردکردیا۔ندیم نصرت
حیدرآباد کے عوام نے اس امیدوارکوبھاری اکثریت سے کامیاب بنایاجوقائدتحریک الطاف حسین کوہی 
مہاجرقوم کاقائدمانتاہے 
اسٹیبلشمنٹ چاہے کتنے ہی گروپ بنالے اورایم کیوایم کوٹکڑے کرنے کی کتنی ہی سازشیں کرلے لیکن عوام کامینڈیٹ قائدتحریک الطاف حسین کے ہی ساتھ ہے
اسٹیبلشمنٹ دھرنے کے نام پر ایسے لوگوں کو سپورٹ کر رہی ہے جن کے پیچھے چارلوگ نہیں ہیں۔ ندیم نصرت

متحدہ قومی موومنٹ ( پاکستان ) کے کنوینرندیم نصرت نے کہاہے کہ اسٹیبلشمنٹ چاہے کتنے ہی گروپ بنالے اورایم کیوایم کوٹکڑے کرنے کی کتنی ہی سازشیں کرلے لیکن عوام کامینڈیٹ قائدتحریک الطاف حسین کے ہی ساتھ ہے ۔ انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چھاپوں، گرفتاریوں، میڈیاپر پابندیوں ،دھمکیوں اورجبر وگھٹن کے اس ماحول میں بھی آج جب حیدرآبادمیں ایک یونین کونسل کے انتخابات ہوئے تو علاقے کے عوام نے پی آئی بی ٹولے کی جعلی ایم کیوایم کے امیدوارکومستردکردیااوراس امیدوارکوبھاری اکثریت سے کامیاب بنایاجوقائدتحریک الطاف حسین کوہی مہاجرقوم کاقائدمانتاہے ،علاقے کے عوام نے اس الیکشن میں قائدتحریک الطاف حسین سے لاتعلقی اختیارکرنے والوں کومستردکردیااوربتادیا کہ وہ قائدتحریک الطاف حسین سے وفانبھانے والوں کے سواکسی اورکوووٹ دینے کوتیارنہیں ہیں۔ ندیم نصرت نے کہاکہ حیدرآبادکے عوام نے آج پھرثابت کردیاکہ مینڈیٹ صرف اورصر ف قائدتحریک الطاف حسین کاہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ امرافسوسناک ہے کہ اسٹیبلشمنٹ دھرنے کے نام پر ایسے لوگوں کو سپورٹ کر رہی ہے جن کے پیچھے چارلوگ نہیں ہیں۔ 

*****

10/21/2017 11:51:02 PM