Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صرف ایک عزیربلوچ کوپکڑ کراوراس پرمقدمہ چلانے سے کچھ نہیں ہوگاجب تک عزیربلوچ کو گینگسٹربنانے والوں اوراس کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ کی جائے۔ندیم نصرت


صرف ایک عزیربلوچ کوپکڑ کراوراس پرمقدمہ چلانے سے کچھ نہیں ہوگاجب تک عزیربلوچ کو گینگسٹربنانے والوں اوراس کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ کی جائے۔ندیم نصرت
 Posted on: 4/13/2017
صرف ایک عزیربلوچ کوپکڑ کراوراس پرمقدمہ چلانے سے کچھ نہیں ہوگاجب تک عزیربلوچ کو گینگسٹربنانے والوں
اوراس کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ کی جائے۔ندیم نصرت
ایم کیوایم نے کئی سال قبل عزیربلوچ او گینگ وار کے جرائم پیشہ عناصر کی مجرمانہ سرگرمیوں اورحکومتی سرپرستی کوبے نقاب کردیاتھا
ایم کیوایم نے گینگ وارکے سنگین جرائم حکمرانوں، عدلیہ ، میڈیامالکان اورتمام اداروں کو آگاہ کیا لیکن کسی نے اس پر کان نہیں دھرا
اگرہم شہری حقوق کااحترام کرتے ہیں توہمیں فوجی عدالتوں کے نظام کوختم کرناہوگا۔ انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب

متحدہ قومی موومنٹ ( پاکستان ) کے کنوینرندیم نصرت نے کہاہے کہ صرف ایک عزیربلوچ کوپکڑ کراوراس پرمقدمہ چلانے سے کچھ نہیں ہوگاجب تک اس کو گینگسٹربنانے والوں اوراس کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ کی جائے ۔ انہوں نے یہ بات انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ آج میڈیاپر عزیربلوچ کے اعترافی بیانات بہت اچھالے جارہے ہیں اوراس کے سنگین جرائم پر مبنی رپورٹس پیش کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے چھ سال قبل عزیربلوچ اورلیاری گینگ وار کے جرائم پیشہ عناصر کی مجرمانہ سرگرمیوں اورپیپلزپارٹی کی حکومت کی جانب سے اس کی سرپرستی کوبے نقاب کردیاتھا۔ گینگ وارکے سفاک دہشت گردوں نے ایم کیوایم کے سینکڑوں کارکنوں کوشہیدکیا،ان کے جسموں کے ٹکڑے ٹکڑے کئے گئے، کچھی کمیونٹی اور مہاجرآبادیوں پر حملے کئے گئے ، بے گناہ لوگوں کوقتل کیاگیا، خواتین کی بے حرمتی کی گئی ۔ایم کیوایم نے گینگ وارکے دہشت گردوں کے سنگین جرائم پرمبنی سی ڈیز بناکرحکمرانوں، عدلیہ ، میڈیامالکان اورتمام اداروں کوپہنچائیں لیکن کسی نے اس پر کان نہیں دھرا۔ اس وقت کے وزیرداخلہ ذوالفقارمرزانے کھلے عام اعتراف کیاکہ انہوں نے گینگ وارکوکئی لاکھ اسلحہ کے لائسنس بناکردیے ہیں،ذوالفقارمرزانے ان جرائم پیشہ افراد کی بھرپورسرپرستی کی ۔شہرکے حالات کوجان بوجھ کرخراب کرایاگیا،اس وقت بھی رینجرزکے پاس تمام پاورتھی لیکن اس نے اس وقت کوئی ایکشن نہیں کیابلکہ جب چودہری اسلم نے لیاری میں گینگ وار کے خلاف پولیس آپریشن کیاتورینجرزنے پولیس کی کوئی مددنہیں کی اورجب پولیس پر انتہائی جدید وخودکار ہتھیاروں سے حملے ہوئے اوررینجرز نے کوئی مددنہیں کی توپولیس کوحکومت کے حکم پریہ آپریشن روکناپڑا۔ ندیم نصرت نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے عزیربلوچ کی مکمل سرپرستی کی اورعزیربلوچ کواسلحہ اورپیسہ دے کراس کواستعمال کیا، قائم علی شاہ وزارت کاحلف اٹھاکر عزیربلوچ کے آستانے پر ماتھاٹیکنے سیدھے لیاری گئے ۔ انہوں نے کہاکہ صرف ایک عزیربلوچ کوپکڑ کراوراس پرمقدمہ چلانے سے کچھ نہیں ہوگاجب تک اس کو گینگسٹربنانے والوں اوراس کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ کی جائے ۔ندیم نصرت نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ہم اصولی طورپرفوجی عدالتوں کے قیام کے مخالف ہیں کیونکہ فوجی عدالتوں کوقائم کرکے ہم سول سسٹم کوخود کمزورثابت کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ اگرہم شہری حقوق کااحترام کرتے ہیں توہمیں فوجی عدالتوں کے نظام کوختم کرناہوگا۔ 
*****

8/17/2017 11:46:19 PM