Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
pressoffice@mqm.org
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کا خصوصی پیغام


 Posted on: 4/12/2017
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کا خصوصی پیغام

میرے محترم بزرگوں، میری محترم ماؤں ، پیاری پیاری بہنوں، پرعزم تحریکی ساتھیوں۔۔۔ خصوصاً یوتھ طلبا وطالبات !

آپ میری پرانی تقاریر اٹھاکردیکھیں کہ میں نے کئی مواقع پر کہاہے کہ’’کفر کی حکومت قائم رہ سکتی ہے مگر ظلم کی حکومت کبھی قائم نہیں رہتی‘‘
بانیان پاکستان کی اولادوں پر جو ظلم کرنے والے ہیں۔۔۔ اور۔۔۔ہم مظلوموں پرڈھائے جانے والے مظالم پر جوہنسنے والے ہیں انہیں اپنے کیے کا حساب دیناپڑے گا۔۔۔ یہ قانون قدرت ہے کہ جو جیسا کرے گا ویسا ہی بھرے گا۔۔۔ہمارا ایمان ہے کہ ایک دن یہ مظالم مکافات عمل کے ذریعہ اللہ تعالیٰ ان ظالموں کے سامنے ضرور لائے گا۔۔۔اورانہیں اپنے ایک ایک ظلم کا حساب دینا پڑے گا۔۔۔ہم نے ہرظلم پر صبروتحمل سے کام لیا اور اپنا مقدمہ اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش کیا۔۔۔کہ۔۔۔ اے رب کائنات!۔۔۔تو سب کچھ دیکھ رہا ہے ۔۔۔ہم کمزور ہیں ۔۔۔ہم خود پر ڈھائے گئے مظالم کاحساب نہیں لے سکتے مگراے رب العالمین ۔۔۔!تیری ذات سے بڑھ کر کوئی طاقتورتھی۔۔۔نہ ہے ۔۔۔اورنہ ہوگی اور تو مظلوموں کی ضرورسنتا ہے ۔
اللہ تعالیٰ کی لاٹھی بے آوازہے ۔۔۔اللہ تعالیٰ ظالموں کی رسی دراز ضرور کرتا ہے لیکن جب کھینچتا ہے توظالم کو اندازہ بھی نہیں ہوتا کہ وہ کس طرح منہ کے بل گرے گا۔۔۔انشاء اللہ قدرت کامکافات عمل پوری دنیا کے سامنے آئے گا۔۔۔
آئیے۔۔۔ ماؤں ، بہنوں، بزرگو۔۔۔!
ذرا یہ دو وڈیو کلپس غورسے دیکھئے




6/28/2017 9:18:49 PM