Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
پیپلزپارٹی کے تین کارکنوں کو لاپتہ کرنے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ارکان رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
Posted on: 4/12/2017
پیپلزپارٹی کے تین کارکنوں کو لاپتہ کرنے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ارکان رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
لاپتہ کئے جانے والے افراد آصف زرداری کے دوست ہوںیاکوئی بھی ہوں، کسی بھی شہری کاغائب کیا جانا قانون کے سراسرمنافی ہے
2013ء سے 2017ء تک ایم کیوایم کے ڈیڑھ سو سے زائد کارکنوں کوپکڑکرغائب کیاجاچکاہے،واسع جلیل ،قاسم علی رضا
ایم کیوایم کے کارکنوں کے لاپتہ کئے جانے پر ہم احتجاج کرتے تھے توپیپلزپارٹی کے رہنماکہتے تھے کہ رینجرزاورقانون نافذ کرنے
والے ادارے قانون کے مطابق اقدامات کررہے ہیں،آج صرف تین چارافرادپکڑے گئے ہیں توپوری پیپلزپارٹی چیخ اٹھی ہے
اگرآج ہم یہ کہیں کہ پیپلزپارٹی والے کیوں چیخ رہے ہیں توپیپلزپارٹی والوں کوکیسالگے گا؟ واسع جلیل ،قاسم علی رضا
متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان) کی رابطہ کمیٹی کے ارکان واسع جلیل اورقاسم علی رضا نے پیپلزپارٹی کے تین کارکنوں کوقانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے لاپتہ کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ لاپتہ کئے جانے والے افرادپیپلزپارٹی کے کارکن ہوں، آصف علی زرداری کے قریبی دوست ہوںیاکوئی بھی ہوں، کسی بھی شہری کااس طرح غائب کیا جانا قانون کے سراسرمنافی ہے،ہم سمجھتے ہیں کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ماورائے آئین اقدامات کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری، چیئرپرسن بلاول بھٹو زرداری اورپیپلزپارٹی کی قیادت کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ 2013ء سے 2017ء تک ایم کیوایم کے ڈیڑھ سو سے زائد کارکنوں کوپکڑکرغائب کیاجاچکاہے اوراگرہم 1992ء سے اب تک لاپتہ کئے جانے والے کارکنوں کوبھی ملالیں توتعدادسینکڑوں میں جاپہنچے گی۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں اورانہیں لاپتہ کئے جانے پر ہم احتجاج کرتے تھے توپیپلزپارٹی کے رہنماکہتے تھے کہ رینجرزاورقانون نافذ کرنے والے ادارے شہرمیں قیام امن کے لئے قانون کے مطابق اقدامات کررہے ہیں اورایم کیوایم کے لوگوں کوپکڑکرشہرکوپاک کررہے ہیں، ایم کیوایم والے اس پر احتجاج اورشورکرکے دنیا کو غلط تاثر دیناچاہتے ہیں، ایم کیوایم والے شورنہ کریں اور عدالتوں سے رجوع کریں۔آج صرف تین چارافرادپکڑے گئے ہیں توپوری پیپلزپارٹی چیخ اٹھی ہے۔ اگرآج ہم یہ کہیں کہ پیپلزپارٹی والے کیوں چیخ رہے ہیں ، وہ عدالتوں سے رجوع کریں ،توپیپلزپارٹی والوں کوکیسالگے گا؟
*****
12/4/2025 2:10:01 PM
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے پاکستان کی تیزی سےبدلتی ہ
...
03 Dec 2025
اس سال میں بہت کچھ ہواہے اورمیں کہہ رہا ہوں کہ مستقبل قریب میں بھی بہت
...
03 Dec 2025
ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان کا معصوم ابراہیم کے سوگوارلوا
...
02 Dec 2025
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئرارکان مطلوب زیدی ، یوسف سعید اورکاشف زیدی کو
...
02 Dec 2025
1973ء کاآئین مکمل طورپر مسخ کیاجاچکاہے،کیااب اس بات کی ضرورت نہیں ہے ک
...
02 Dec 2025
وزیراعلیٰ سندھ کو معلوم ہوناچاہیے کہ برصغیرکی تقسیم سے قبل سندھ بمبئی
...
02 Dec 2025
پیپلزپارٹی کی کراچی دشمن پالیسیوں کی وجہ سے کراچی کو علیحدہ صوبہ بنانے
...
01 Dec 2025
کراچی میں نیپاچورنگی کے علاقے میں کھلے مین ہول میں تین سالہ بچے ابراہی
...
01 Dec 2025
فوج کے جرنیلوں اور کورکمانڈروں سے درخواست ہےکہ سندھ سیکریٹریٹ کادورہ ک
...
30 Nov 2025
انڈین ٹی وی چینل کو انٹرویو د ینے سےمحترمہ نورین نیازی غدار اورملک د
...
30 Nov 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us