Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
لیاری میں کل بھوشن یادیوکا نیٹ ورک بنانے میں نبیل گبول کا پورا پورا ہاتھ ہے، قاسم علی رضا
Posted on: 4/10/2017
لیاری میں کل بھوشن یادیوکا نیٹ ورک بنانے میں نبیل گبول کا پورا پورا ہاتھ ہے، قاسم علی رضا
نبیل گبول کو ’’را‘‘ کی جانب سے بھاری رقومات فراہم کی جاتی رہی ہیں، قاسم علی رضا
نبیل گبول ذاتی مفادات کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے، قاسم علی رضا
نبیل گبول کے ہاتھ لیاری کے غریب کچھی بلوچ نوجوانوں کے خون سے رنگین ہیں، قاسم علی رضا
قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہیے کہ نبیل گبول کوحراست میں لیکر تفتیش کریں، قاسم علی رضا
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی رابطہ کمیٹی کے رکن قاسم علی رضا نے کہاہے کہ لیاری میں کل بھوشن یادیوکا نیٹ ورک بنانے میں نبیل گبول کا پورا پورا ہاتھ ہے اور اس مقصد کیلئے نبیل گبول کو بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ایجنٹ کل بھوشن یادیو کی جانب سے بھاری رقومات فراہم کی جاتی رہی ہیں۔ ایک بیان میں قاسم علی رضا نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے بارے میں پیپلزپارٹی کے نبیل گبول کی زہرافشانی پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ نبیل گبول سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتااور ذاتی مفادات کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے ۔ ذاتی مفادات کیلئے ظرف وضمیر اور اصولوں کا سودا کرنا نبیل گبول کا محبوب مشغلہ ہے اوراپنے شوق کی تکمیل کیلئے نبیل گبول قومی غیرت، سلامتی اور بقاء تک کو داؤ پر لگارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ اطلاعات کے مطابق نبیل گبول انڈین ایجنٹ ہے اور لیاری میں کل بھوشن یادیوکا نیٹ ورک بنانے میں نبیل گبول کا پورا پورا ہاتھ ہے اور اس مقصد کیلئے نبیل گبول کو بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ایجنٹ کل بھوشن یادیو کی جانب سے بھاری رقومات فراہم کی جاتی رہی ہیں اور گزشتہ دنوں میڈیاپر لیاری گینگ وار کے بدنام زمانہ کردار عذیربلوچ کے را کے ایجنٹ ہونے اور کل بھوشن یادیو سے تعلقات کی خبرنشربھی ہوچکی ہے ۔قاسم علی رضا نے کہاکہ لیاری میں گینگ وار کی سرپرستی کرنے والے نبیل گبول کے ہاتھ بے گناہ غریب کچھی اور بلوچ نوجوانوں کے خون سے رنگین ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہیے کہ نبیل گبول کوحراست میں لیکر تفتیش کریں تاکہ لیاری میں غریب بلوچوں کے قتل اورکل بھوشن یادیو کا نیٹ ورک چلانے والے نبیل گبول کا گھناؤنا اورمکروہ چہرہ عوام کے سامنے لایاجاسکے۔
*****
8/7/2026 6:46:00 PM
ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان جوہرعابد ایڈوکیٹ اورادریس عل
...
06 Aug 2026
حکومت پاکستان کی جانب سے آزادکشمیرالیکشن کی صحیح رپورٹنگ کرنے والے ص
...
05 Aug 2026
کشمیرکا کونہ کونہ لہو لہو ہے لیکن حکومت کواس کی کوئی پرواہ نہیں ہے
...
04 Aug 2026
ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے لوگوں کا مطالبہ بالکل درست ہے۔ ا
...
03 Aug 2026
اپنا حق مانگنے پر بے گناہ کشمیریوں کو گولیاں مارکر شہ رگ کوکاٹ دیا گی
...
31 Jul 2026
مسلح افراد کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے سینئر کارکن سمیع الدین رحمانی ک
...
30 Jul 2026
ایم کیوایم کے سینئر کارکن سمیع الدین رحمانی کی شہادت پر متحدہ قومی موو
...
29 Jul 2026
معصوم کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلنابند کی جائے، الطاف حسین
...
29 Jul 2026
پاکستان میں ظلم وجبر کے نظام سے نجات کے لئے جین زی کوآگے آنا ہوگا۔الطا
...
27 Jul 2026
مہاجرکسی سے نفرت نہیں کرتے مہاجروں نے ظلم کیایامہاجروں پر ظلم کیاگیا
...
26 Jul 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us