Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
حضرت امجدصابری شہید کے اہل خانہ کو مکمل تحفظ فراہم کیاجائے ۔ ندیم نصرت کنوینر ایم کیوایم
Posted on: 4/10/2017
حضرت امجدصابری شہید کے اہل خانہ کو مکمل تحفظ فراہم کیاجائے ۔ ندیم نصرت کنوینر ایم کیوایم
حضرت امجدصابری شہیدکے اہل خانہ اپنی زندگیوں کولاحق خطرات کے باعث ملک چھوڑنے پر مجبورہوگئے ہیں
اگرپوری حکومت ، رینجرز، پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی فوج ظفرموج حضرت امجدصابری شہید کے اہل خانہ کوجان کاتحفظ فراہم نہیں کرسکتی توپھریہ سب کس کام کے ہیں؟
حکومت سندھ کس بات پر کراچی میں قیام امن کاڈھنڈوراپیٹ رہی ہے ؟ گورنرسندھ زبیرعمرکراچی میں کونساامن قائم کرنے کاسہرا وزیراعظم نوازشریف کے سرباندھ رہے ہیں؟ فوج اوررینجرز کے اعلیٰ حکام کس بات پر کراچی میں سب اچھاہونے کا دعویٰ کررہے ہیں؟
وفاقی وصوبائی حکومتیں، فوج اوررینجرزکے حکام کراچی میں قیام امن کی صرف کھوکھلی باتیں کررہے ہیں،
کالعدم تنظیموں کے افراد کھلے عام اپنی کارروائیاں کررہے ہیں اسلئے کہ پولیس، رینجرز کی ساری توجہ ایم کیوایم کوختم کرنے اور عہدیداروں اورکارکنوں کو پی ایس پی ٹولے میں شامل کرانے میں لگی ہوئی ہے
متحدہ قومی موومنٹ ( پاکستان ) کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ معروف صوفی قوال حضرت امجدصابری شہید کے اہل خانہ کو مکمل تحفظ فراہم کیاجائے ۔ اپنے بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ حکومت کے قیام امن کے تمام تردعووں اورکراچی میں پولیس ،رینجرز کی جگہ جگہ بھاری نفری ہونے کے باوجوددن دہاڑے حضرت امجدصابری کوبیدردی سے شہید کردیاگیااوراب ان کے اہل خانہ بھی اپنے آپ کوقطعی غیرمحفوظ سمجھ رہے ہیں اوراپنی زندگیوں کولاحق خطرات اورعدم تحفظ کے شدیداحساس کے باعث وہ ملک چھوڑنے پر مجبورہوگئے ہیں۔ندیم نصرت نے کہاکہ اگرپوری حکومت ، رینجرز، پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی فوج ظفرموج حضرت امجدصابری کے اہل خانہ تک کوجان کاتحفظ فراہم نہیں کرسکتی توپھریہ سب کس کام کے ہیں؟ پھر حکومت سندھ کس بات پر کراچی میں قیام امن کاڈھنڈوراپیٹ رہی ہے ؟ پھرگورنرسندھ زبیرعمرکس بنیادپر اٹھتے بیٹھتے کراچی میں کونساامن قائم کرنے کاسہرا وزیراعظم نوازشریف کے سرباندھ رہے ہیں؟ پھرفوج اوررینجرز کے اعلیٰ حکام کس بات پر کراچی میں سب اچھاہونے کا دعویٰ کررہے ہیں؟ ندیم نصرت نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ موجودہ وفاقی وصوبائی حکومتیں، فوج اوررینجرزکے حکام کراچی میں قیام امن کی صرف کھوکھلی باتیں کررہے ہیں، کراچی میں کالعدم عسکری تنظیموں کے افرادآج بھی کھلے عام اپنی کارروائیاں کررہے ہیں اسلئے کہ پولیس، رینجرز،قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومت کے تمام انٹیلی جنس اداروں کی ساری توجہ ایم کیوایم کوختم کرنے ، اس کے ٹکڑے کرنے ، ایم کیوایم کے رہنماؤں، منتخب نمائندوں ،عہدیداروں اور کارکنوں کو دھونس دھمکیوں کے ذریعے خریدنے اورانہیں پکڑپکڑکرسرکاری حراست میں تشددکرکے اسٹیبلشمنٹ کے تشکیل کردہ پی ایس پی ٹولے میں شامل کرانے میں لگی ہوئی ہے جبکہ کراچی کے شہری آج بھی کالعدم تنظیموں کے عسکریت پسندوں، ڈاکوؤں اورجرائم پیشہ افرادکے رحم وکرم پر ہیں۔ ندیم نصرت نے حضرت امجدصابری شہیدکے تمام اہل خانہ سے قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے مکمل ہمدردی اوریکجہتی کااظہارکیااورمطالبہ کیاکہ امجدصابری شہید کے اہل خانہ کومکمل تحفظ فراہم کیاجائے ۔
*****
8/20/2026 11:26:32 PM
میں ،بانی تحریک انصاف @PTIofficial عمران خان صاحب کے علاج ومعالجے ک
...
18 Aug 2026
میررضا شہید کے قاتل سامنے ہیں،قوم کوالو نہ بنایا جائے۔ الطاف حسین
...
18 Aug 2026
بدقسمتی سے پاکستان آزاد نہیں ہے بلکہ کرائے پرچل رہاہے، اس کاخرچہ، امر
...
18 Aug 2026
انگریزوں کی سازش اورتحریک پاکستان کی تاریخ ……کیا پاکستان حقیقی طور پ
...
17 Aug 2026
عمران خان Absolutely not کہنے کے جرم میں قید ہیں۔ الطاف حسین
...
17 Aug 2026
نظام تبدیل کئے بغیرملک بہتر نہیں ہوسکتا۔ الطاف حسین
...
16 Aug 2026
یہ کیسی آزادی ہے؟
...
15 Aug 2026
بلوچستان کے علاقے سوراب میں 11 اگست کو بلوچوں پرجیٹ طیاروں سے جوبمبار
...
13 Aug 2026
پاکستان میں جھوٹ، مکروفریب، منافقت، چوری چکاری، بے ایمانی،دھوکہ بازی
...
12 Aug 2026
کراچی کو پیپلزپارٹی کے وڈیروں نے اپنی لوٹ ماراورغنڈہ گردی کا اڈہ بنالی
...
12 Aug 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us